انتہا
محفلین
ہمارے دوست جنھوں نے شوق شاعری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اب اس محفل کے رکن بھی ہیں، لیکن چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر فورم پر فعال نہیں ہو پا رہے، چناں چہ ان کی اجازت سے ان کی ایک نظم یہاں اصلاح کے لیے پیش خدمت ہے۔
رات دن کہیں
محمد اسامہ سَرسَرؔی۔کراچی
آؤ ، ہم سبھی مل کےرات دن کہیں دل سے
حمد اور ثنا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
لائقِ عبادت وہ
قابلِ اطاعت وہ
ہر جگہ ادا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
شمس اور قمر اس کے
سارے بحر و بر اس کے
طیر اور فضا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ
سَرسَری جو اللہ سے
مانگ لے کوئی بھی شے
سنتا ہے خدا اس کی
لا اِلٰہَ اِلاَّ اﷲ