رات کب ہجر میں گزاری ہے

رات کب ہجر میں گزاری ہے
تم کو کیا علم کتنی بھاری ہے

چل رہی ہیں جفائیں بھی پیہم
ضبط کا سلسلہ بھی جاری ہے

ہم غریبوں کی حسرتوں کا خون
انکی خوشیوں کی آبیاری ہے
 

الف عین

لائبریرین
خوب۔ میرے خیال میں مطلع میں تم کو کیا علم کی بجائے، کیا جانو، یا کیا پتہ لانا بہتر ہو گا۔ شعر کے اردو ہندی الفاظ کی مناسبت سے
 
Top