تھیم فوٹوگرافی کھیل رات کی روشنی

حاتم راجپوت

لائبریرین
تھیم فوٹوگرافی کھیل کی اگلی قسط کا وقت ہوا۔ آپ اس کی پرانی اقساط بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہ کھیل کچھ یوں ہے کہ ایک تھیم مقرر کیا جائے گا اور آپ نے اس کی مناسبت سے تصویر پوسٹ کرنی ہے۔ پوسٹ کرنے کے لئے آپ کے پاس 2 ہفتے ہوں گے۔ بہتر ہے کہ آپ نئی تصویر کھینچ کر پوسٹ کریں مگر کھیل کے آخری دنوں تک اگر کسی وجہ سے نئی تصویر نہیں کھینچ سکے تو اپنی کھینچی ہوئی پرانی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین اصول یہ ہے کہ تصویر آپ نے خود کھینچی ہو۔ نیٹ سے اتاری تصویر نہیں مانی جائے گی۔ نہ ہی بھائی، بہن، شوہر، بیوی یا کسی رشتہ‌دار یا دوست وغیرہ کی کھینچی ہوئی تصویر۔

تصویر کو فوٹوشاپ کرنا منع ہے۔ ہاں اسے crop کر سکتے ہیں۔

ایک تصویر پوسٹ کرنا بہتر ہے۔ البتہ اگر آپ ایک سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا چاہیں تو کم از کم ایک تصویر انہیں دو ہفتوں میں کھینچی ہونا لازمی ہے اور تین سے زیادہ تصاویر پوسٹ کرنا منع ہے۔

تو آغاز کرتے ہیں۔

موضوع: رات کی روشنی
تاریخ: 9 اگست تا 24 اگست
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
ابھی تک کسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔۔ میں ہی آغاز کرتا ہوں۔


رات، چاندنی۔۔ ہم اور ہمارا کیمرہ :)
20246066950_856ddece38_o_d.jpg
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
arifkarim آپ چونکہ آج کل بہت فعال رُکن ہیں اس لیے آپ کی توجہ مبذول کروا رہا ہوں کہ اس دھاگے پر بھی آئیں اور باقی کچھ محفلین کو بھی لائیں ۔ ادھر تو آج کل کوئی چکر لگاتا ہی نہیں :)
 
ویسے یہ رات کی تصویر تو نہیں، البتہ غروب آفتاب سے چند منٹ قبل کی ضرور ہے۔ :) :) :)

50jKwWWYyvEyjohjjwF48t3ulJ2tnnd9j8jX-pGKz1TS=w826-h1113-no


لیکن یہ رات کی ہی تصویر ہے۔ :) :) :)

bFHw7YVnpqXhs8GjgQUqj69j9J9xpPmRpnxo3IhOIcH0=w826-h1113-no
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
جہاں ہم رہتے ہیں یہاں گرمیوں میں رات تو ہوتی نہیں ہے، بہرحال کوشش کرتے ہیں :)
چلیں آپ کیلئے اصولوں میں کچھ لچک پیدا کیے دیتے ہیں۔ جب آپ کے رات ہوتی ہے تبھی کی کوئی پہلے کھینچی گئی تصویر لگا دیجئے۔ یا پھر یہ کہ کچھ عرصہ قبل کئے گئے دورہ پاکستان کی کوئی تصویر نکل آئی تو وہ بھی چلے گی لیکن تصویر بہرحال آپ نے خود اُتاری ہو۔ :)
 
Top