رات کی ٹھنڈی سڑک پر شمع کا لمبا سفر !۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

استاد محترم جناب الف عین سر اور احبابِ محفل
ایک غزل اصلاح کے لئے پیش کر رہا ہوں.
بحر رمل مثمن محذوف
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
★★★★★★★★★★★★★★★
رات کی ٹھنڈی سڑک پر شمع کا لمبا سفر !
میں نے اپنی زندگی تنہا گزاری، اس قدر !

تیرے ایفائے عہد کی عمر تھی اتنی طویل
میری قسمت کی لکیروں میں نہ تھا جتنا سفر !

دل پہ دستک کی مہک سے کِھل گیا گلزار سا
کنجِ احساسات میں امّید کا سوکھا شجر !

آزمائش کو بھی عادت چیرہ دستی کی رہی
ہر دفعہ ہم نے بھی کی تھی اس کی ہر دیوار، در !

ہارنے کے بعد گر پلٹی کبھی مشکل کوئی
منہ سے پھر بے ساختہ نکلا کہ "آ، بارِ دگر" !

چھوڑ کر کاشف زمیں، بس جاؤں تاروں میں کہیں
منزلوں کا خود تعین کر لوں ،گر ہوں بال و پر!

★★★★★★★★★★★★★★★
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
رات کی ٹھنڈی سڑک پر شمع کا لمبا سفر !
میں نے اپنی زندگی تنہا گزاری، اس قدر !
۔۔رات کی سڑک پرشمع نام کی کوئی محترمہ تو گزر سکتی ہیں، لیکن شمع بمعنی موم بتیِ؟؟؟

تیرے ایفائے عہد کی عمر تھی اتنی طویل
میری قسمت کی لکیروں میں نہ تھا جتنا سفر !
۔۔عہد کا تلفظ؟

دل پہ دستک کی مہک سے کِھل گیا گلزار سا
کنجِ احساسات میں امّید کا سوکھا شجر !
۔۔درست

آزمائش کو بھی عادت چیرہ دستی کی رہی
ہر دفعہ ہم نے بھی کی تھی اس کی ہر دیوار، در !
۔۔یہ میری ناٖقص عقل کے اوپر سے گزر گیا۔

ہارنے کے بعد گر پلٹی کبھی مشکل کوئی
منہ سے پھر بے ساختہ نکلا کہ "آ، بارِ دگر" !
۔۔درست

چھوڑ کر کاشف زمیں، بس جاؤں تاروں میں کہیں
منزلوں کا خود تعین کر لوں ،گر ہوں بال و پر!
درست
 
Top