رات گئے اور خاوند کی اجازت کے بغیر سفر موٹروے واقعے کی وجہ بنا، سی سی پی او لاہور

سیما علی

لائبریرین
اتنا افسوس ہوتا ہے ذہنیتوں پہ بھیا۔ہم نے تعلیم پر تو بے تحاشہ خرچ کرنا شروع کردیاہے مگر تربیت کا ہر سطح پر فقدان نظر آتا ہے ۔ہم میں اب بھی تربیت یافتہ لوگ دوسروں کے زخموں پر اگر مرہم نہں لگا سکتے تو کم ازکم نمک پاشی سے ضرور گریز کرتے ۔ہم اسقدر مردم آزار ہو گئیے ہئیں کہ ہمیں صرف اپنی تکلیف ہی تکلیف لگتی ہے اور اپنی گھر کی عزت ہی عزت سمجھنے لگے ہیں ۔بھیا یاد کریں وہ وقت جب بھائیوں کو حکم دیا جاتا تھا کہ محلے کی بہن بیٹوں کا خیال بھی گھر کی بچیوں ہی طرح رکھنا ہے اور وہ اپنی ذمہ داری بھی سمجھتے تھے لیکن اب تو عجب حال ہے اور اُسکی گراوٹ ہر طرف نظر آتی ہے ۔دن و رات آپ زبان و بیان میں دیکھ سکتے ہیں۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ایسے واقعات جو میڈیا پر رپورٹ ہوتے ہیں جن پر ہر ایک کی نظر بھی ہوتی ہے ان پر ایسے فیصلے ہوتے ہیں تو سوچیے کتنے ہی گمنام مظلوموں کے ساتھ کیا کیا ناانصافیاں ہوتی ہوں گی۔
فیصل آباد والا واقعہ کس کو بھولے گا جب ایک فیملی کو دن دہاڑے قانون کے رکھوالوں نے اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا مجال ہے کسی پر جوں بھی رینگی ہو
نہ حکومتی حلقوں کو فرق پڑا اور نہ ہی اپوزیشن کو۔
ان سیاسی اداکاروں کے خلاف کارروائی ہونے لگے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
اس سی سی پی او عجوبے کو اس کیس کے مرکزی ملزم کا نام بھی یاد نہیں، میٹنگ میں غلط نام لے لیا۔ اس کا ذہن اپنے کام کے علاوہ دیگر چیزوں میں الجھا ہوا ہے۔
 
Top