فیض رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد ۔ ۔ پشتو منظوم ترجمہ ازہمایون ہمدرد

غ۔ن۔غ

محفلین

غ۔ن۔غ

محفلین
اوہو اوہو چوک ہوگئی غزنوی جی آپ سے بہت بڑی چوک ہوگئی۔۔۔ ۔۔۔ ۔آپ کو پٹھان کا مزاج نہیں معلوم ہے جناب شروع شروع میں جب میں فیصل آباد آیا تھا تو ادھر چونکہ مزاج گپ شپ اور مزاح کا ہے تو شروع شروع میں بہت سارے لوگ پٹھانوں کے حوالے سے جگت مارتے تھے تو کئی لوگوں سے ہاتھا پائی بھی ہوگئی تھی لیکن بعد میں پھر پتہ چلا کہ جگت مارنا یا ہنسی مذاق یا مزاح کرنا پنجاب کے ماحول کا حصہ ہے۔ لیکن میں اس لڑی کے توسط سے آپ کو اور ہر پرھنے والے کو تنبیہہ کررہا ہوں کہ خبردار کسی پٹھان پر کسی بھی طرح سے تنقید نہیں کرنی ورنہ پھر تمہاری خیر نہیں کیونکہ تنقید برداشت کرنا یا سہنا پشتو کلچر کا حصہ ہی نہیں ہے۔

روحانی بابا ایسا نہیں ہے یہ پٹھانوں کے بارے میں ایک غلط تاثر ہے:)
بے جا تنقید تو کوئی بھی نہیں برداشت کر سکتا ناں
یا کر سکتا ہے؟
:surprise:
 
رات یوں دل میں تری کھوئی ہوئی یاد آئی
جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آ جائے
جیسے صحراؤں میں ہولے سے چلے باد نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آ جائے

(فیض احمد فیض)

بیگا مے زڑہ تہ ستا یادونو داسے پیخہ وکڑہ
لکہ ویرانہ کے وگمے چہ د بہار تیرے شی
لکہ بیدیا کے چہ بادونہ د نسیم والوزی
لکہ چہ لاڑے خپل مرض تہ د بیمار تیرے شی

ترجمہ : جناب ہمایون ہمدرد
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے ترجمہ شیئر کیا۔ اچھا برا بعد کی بات ہے، کسی نے ہمت تو کی! بارش کا پہلا قطرہ بیحد نحیف ہوتا ہے۔ ہوا اسے اڑائے پھرتی۔ لیکن وہی نحیف قطرہ آنے والی رحمتِ خداوندی کی نوید ہوتا ہے۔ مجھے پشتو کا علم نہیں۔ لیکن میں آپ کی کاوش کو سراہنا چاہتا ہوں۔ اچھے تراجم (اگر یہ عوام الناس کو اچھا نہیں لگا تو!) بھی وقت کے ساتھ آتے رہیں گے۔ شاید آپ ہی کی شراکت کی بدولت کوئی صاحب ایسا کچھ شئیر کر دیں۔
اللہ پاک ہم سب کی مشکلات کو ہمارے لیے آسان فرمائے اور ہمیں مزید بردباری کی نعمت سے نوازے۔ (آمین)۔
 
نعمان رفیق مرزا بہت شکریہ آپ کا کہ آپ یہاں آئے اور اس لڑی میں اپنی رائے دی:)
میں خاص طور پر آپ کی مثبت سوچ پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
اس دنیا میں کوئی چیز بھی مکمل طور پر بہتری کی معراج کو نہیں چھو سکتی۔
خوب سے خوب بنانے کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے۔
اور یوں ہم بتدریج کسی ہنر ،کسی فن اور کسی کوشش کو نکھار سکتے ہیں ،بہتری کی طر ف لیجا سکتے ہیں۔
ہمارے مثبت مشورے، مثبت رائے اور حوصلہ افزائی بہت اہم کردار اد کرتی ہے اس سلسلے میں۔
خدا آپ جیسی سوچ ہر کسی کو دے اور جو یہ سوچ رکھتے ہیں اللہ ان کو جزائے خیر دے آمین۔
خوش رہیں ہمیشہ :)
 
آپ کا بیحد شکریہ۔ آپ کی خوش نظری ہے۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ میں آپ کی اسی کاوش کو سراہنا چاہتا تھا۔ ہمارے ہاں لوگ بس شروعات ہی نہیں کر پاتے۔ اور اگر کوئی کر دے، تونقطہ چینی ایسی کہ بس، بات آگے بڑھ نہیں پاتی۔ آپ نے بہت اچھا کیا بارش کا پہلا قطرہ بن کے۔۔۔۔کچھ شئیر کر کے۔ ایسے ہی رہیے، اپنے سر کو اونچا رکھیے؛ انشاءاللہ، اللہ پاک سب کے لیے آسانیاں کریں گے۔
 
مغزل

محفلین
آپ کا بیحد شکریہ۔ آپ کی خوش نظری ہے۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔ میں آپ کی اسی کاوش کو سراہنا چاہتا تھا۔ ہمارے ہاں لوگ بس شروعات ہی نہیں کر پاتے۔ اور اگر کوئی کر دے، تونقطہ چینی ایسی کہ بس، بات آگے بڑھ نہیں پاتی۔ آپ نے بہت اچھا کیا بارش کا پہلا قطرہ بن کے۔۔۔ ۔کچھ شئیر کر کے۔ ایسے ہی رہیے، اپنے سر کو اونچا رکھیے؛ انشاءاللہ، اللہ پاک سب کے لیے آسانیاں کریں گے۔
شکریہ نعمان رفیق مرزا صاحب۔
میری ملکہ عالیہ بہ وجہ ناسازئ طبع اور مصروفیات کے محفل میں نہیں آسکیں ، سو عذر قبول کرتے ہوئے مشکور ہوں ۔
اللہ آپ ایسی رجعت پسندی اور فراغ دلی ہم سب کو نصیب فرمائے ۔ ہم دونوں آپ کی حوصلہ افزائی پر مسرور و ممنون ہیں۔
سلامت باشید روز بخیر
 
Top