اقبال جہانگیر
محفلین
راجن پور اور ہنگو میں دہشت گردی کے منصوبے نا کام بنادیئے گئے
07 جولائی 2014 (11:12)
راجن پور، ہنگو (مانیٹرنگ ڈیسک )راجن پور میں ریلوے ٹریک پر نصب کیاگیا بم اور ہنگو میں سڑک کنارے نصب بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور میں فاضل پور کے قریب ریلوے ٹریک سے ملنے والے بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ (بی ڈی ایس )نے ناکارہ بنادیا،15 کلو وزنی بم ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے جڑا ہواتھا۔بم بر آمد ہونے کے بعد پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جام پور سٹیشن پر روک دیا گیا تھا،ٹرین کو آدھے گھنٹے بعد اسی ٹریک سے گزرنا تھا۔پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جی ایم ریلوے انجم پرویز کا کہنا تھا کہ بم نصب کرنے والے ملزمان نے انٹینا باہر چھوڑ دیا تھا ، ریلوے پٹرولر کو اس کی فرض شنا سی پر انعام دیا جائے گا ۔ دوسری جانب ہنگو میں میں سڑک کنارے نصب 5کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیاگیا۔
http://dailypakistan.com.pk/راجن-پور/07-Jul-2014/120464