محمود احمد غزنوی
محفلین
@نایاب صاحب۔۔۔۔ یہ تین ہفتے پہلے کی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک پامسٹ صاحب راجہ رینٹل کے ہاتھ کی لکیروں کا تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔۔۔آپکے کمنٹس کے منتظر ہیں
محترم غزنوی بھائی مجھے اس ویڈیو کا لنک میسج کر دیں ۔@نایاب صاحب۔۔۔ ۔ یہ تین ہفتے پہلے کی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک پامسٹ صاحب راجہ رینٹل کے ہاتھ کی لکیروں کا تجزیہ پیش کر رہے ہیں۔۔۔ آپکے کمنٹس کے منتظر ہیں
میرے محترم بھائینایاب بھائی ؟
بلا شک " غیب " کا علم صرف اللہ کے پاس ہے ۔
لیکن کیا آپ ان چیزوں پر یقین رکھتے ہیں ؟ امیزنگ ۔۔۔ ۔
تیرے مقام کو انجم شناس کیا جانےآپ کی بات سر آنکھوں پر مگرعلم جفر، دست شناسی ،ستاروں کا علم ، ہاتھوں میں پتھر پہننا وغیرہ وغیرہبہت معذرت کے ساتھ،پر آج تک سمجھ نہیں آیا کہ انسان کی قسمت یا چال کا ان سب چیزوں سے کیا تعلق ہے اور اگر ہےتو پھر سمندر کی لہروں سے کیوں نہیں بادلوں کی رفتارسے کیوں نہیں بھیڑوں کے بالوں ، ہرن کے سینگوں کی بناوٹ سے کیوں نہیں ۔ کی بورڈ کی اسپیڈ اور ایل سی ڈی کا وزن ، بیرون ملک ملازمت میں مددگار کیوں نہیں ہوتا سڑکوں پہ ٹریفک کی زیادتی یا کمی، ساس بہو کے جھگڑے حل کیوں نہیں کراسکتی۔(ا(ازراہ تفنن لکھا گیا تبصرہ کسی کی دل آزاری کا سبب بن جائے تو پیشگی معذرت
مطلب بھی بتاتے جائیےتیرے مقام کو انجم شناس کیا جانے
خاک زندہ ہے تو تابع ستارہ نہیں
وہی بات ہے جو آپ نے کہی یعنی آپکے خیالات علامہ سے مطابقت رکھتے ہیںمطلب بھی بتاتے جائیے
میرے محترم چوہدری صاحبآپ کی بات سر آنکھوں پر مگرعلم جفر، دست شناسی ،ستاروں کا علم ، ہاتھوں میں پتھر پہننا وغیرہ وغیرہبہت معذرت کے ساتھ،پر آج تک سمجھ نہیں آیا کہ انسان کی قسمت یا چال کا ان سب چیزوں سے کیا تعلق ہے اور اگر ہےتو پھر سمندر کی لہروں سے کیوں نہیں بادلوں کی رفتارسے کیوں نہیں بھیڑوں کے بالوں ، ہرن کے سینگوں کی بناوٹ سے کیوں نہیں ۔ کی بورڈ کی اسپیڈ اور ایل سی ڈی کا وزن ، بیرون ملک ملازمت میں مددگار کیوں نہیں ہوتا سڑکوں پہ ٹریفک کی زیادتی یا کمی، ساس بہو کے جھگڑے حل کیوں نہیں کراسکتی۔(ا(ازراہ تفنن لکھا گیا تبصرہ کسی کی دل آزاری کا سبب بن جائے تو پیشگی معذرت
آپ کا مفصل جواب سر آنکھوں پرمیرے محترم چوہدری صاحب
ان اللہ علی کل شئی قدیر
جب بات انسان کے مقدر یا نصیب پر ہوتی ہے ۔ تو اسے اس دلیل کے حوالے کرتے راضی بالرضا رہنے کی تلقین کی جاتی ہے کہ
"قسمت و مقدر وہ امر ہے جو کہ " کن و فیکون " کے مالک کے امر پر قلم نے لوح محفوظ پر تحریر کیا اور پھر با امر الہی خشک ہو گیا "
قسمت و مقدر کا مجموعہ " تقدیر " کے عنوان سے معنون ہوتے کسی بھی تبدیلی سے بے نیاز ٹھہرایا گیا ۔
جملہ مندرجہ بالا علوم صرف انسان کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ اور اس کے مطلوب و مقصود میں آسانی کا سبب بنتے ہیں ۔
ان کے بارے یہ یقین رکھنا کہ یہ " تقدیر " بدل دیتے ہیں ۔ اک غلط فہمی کے سوا کچھ بھی نہیں ۔
تسبیح جو کہ سو دانوں ۔ تینتیس دانوں ۔ میں تقسیم اک مالا کی صورت ہوتی ہے ۔
اس کو جس غرض و غایت سے ہاتھوں میں رکھا جاتا ہے ۔ شاید ہی کسی سے مخفی ہو ۔
کسی نگینے سے جڑی انگوٹھی بھی اسی غرض و غایت کو پورا کرتی ہے ۔
علم الابجد جس میں علم جفر و علم الاعداد شامل ہیں ۔ اور جملہ ریاضی کی عمارت ان پر استوار ہے ۔
دست شناسی کا علم اس دلیل کے ساتھ مشتبہ ٹھہرتا ہے کہ
انسان کے ہاتھ کی لکیریں ماں کے بطن میں مٹھی کے بند رہنے پر وجود میں آتی ہیں ۔
اور یہ انسان کو اپنی مٹھی بند کرتے کسی شئے کو اپنی گرفت میں مضبوطی سے پکڑنے میں معاون ہوتی ہیں ۔
مگر کیسی عجیب بات کہ انگلیوں کی لکیریں ہر انسان کی الگ ہوتی ہیں ۔ اور ہر انسان کے ہاتھ کی لکیریں
اس کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہر پل اک تبدیلی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔
ستاروں کا علم زمانہ قدیم سے انسانوں کو سمت کا تعین کرنے میں مددگار چلا آیا ہے ۔
علم صرف علم ہوتے ہیں ۔ اور انسان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کا سبب ،
ان پر ایسا یقین رکھنا کہ یہ تقدیر بدل دیتے ہیں ۔ یا یہ غیب سے آگاہ کرتے ہیں ۔
ان کی حقیقت سے لاعلمی کا ثبوت ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
میرے محترم بھائیآپ کا مفصل جواب سر آنکھوں پر
پر شاید میں اپنی بات آپ کو سمجھانے میں ناکام رہا۔
میں تعلق جاننا چاہ رہا ہوں ہاتھ کی لکیروں اور قسمت کا
چلیں ایک با ت بتائیں
بنا ہاتھ والے کی قسمت کے بارے میں کیا کہیں گے ؟