بھائی میرے یہ آپ کی تھیوری ہے تو آپ اس پر یقین کریں۔ میرے پوسٹ کا مقصد حلال و حرام یا پھر اس سے ملتی جلتی کسی اور بحث کو شروع کرنا نہیں تھا۔ میں نے ایک تحریر دیکھی جس میں مجھے ایک بات ٹھیک نہیں لگی اس لئے اس کی نشاندہی کر لی۔
ٹھیک ہے آپ کا اپنا خیال ہے سو ہم مان لیتے ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے
دیکھیں بھائی جب بھی میوٹیشن کا لفظ genes اور radiation کیساتھ آئے گا تو اس کا مطلب وہی ہوگا جو میں نے بیان کیا ہے کیونکہ میوٹیشن genes میں ہونے والی ایک تبدیلی ہے جو کہ radiation سے وجود میں آتی ہے۔ آپ ان کی تحریر کو دوبارہ پڑھیں تو سمجھ آ جائے گا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔
بہرحال یہ آپ کا اپنا خیال ہے سو آپ بہتر جانتے ہیں ورنہ صاحب کتاب کا وہی مطلب ہے جو کہ میں سمجھ پایا ہوں۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ محفل پر میرا اور آپ کا پہلا مکالمہ ہے۔ آپ کی بات سے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کافی presumptuous ہیں۔ میرے بارے میں ایک ہی مکالمے سے رائے قائم کر لی کہ میں مادی سوچ رکھتا ہوں وغیرہ وغیرہ۔ اشفاق احمد کا پروگرام زاویہ میں بچپن میں بہت شوق سے دیکھا کرتا تھا اور کافی پسند بھی تھا۔ اس میں کافی دانائی کی باتیں ہوتی تھیں۔ لیکن وہ بھی تو کوئی ایسی بات کر سکتے ہیں (راجہ گدھ تو غالباً بانو قدسیہ کی تحریر ہے نہ کہ اشفاق احمد کی) جو کہ غلط ہو۔
مجھے تو سچ کی تلاش ہوتی ہے اور چاہے کہیں سے بھی ملے میں خوش ہوتا ہوں۔
آپ نے پریزیمٹس کا لفظ استعمال کیا ہے شوخ تو میں نہیں لیکن بےباک ضرور ہوں اسی لیئےآپ کی تحریر اور اعتراض سے جو میں نے سمجھا بے باک سے لکھ دیااور ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ بانو قدسیہ اشفاق احمد کی بیوی ہے اور اشفاق احمد کی تعلیمات کا اپنی بیوی سے زیادہ کس پر اثر ہوگا۔
یہ تو آپ کی مرضی ہے کہ آپ میوٹیشن کو جیسا چاہیں شاعرانہ یا فلسفیانہ رنگ دے دیں۔ باقی آپ کی مشاہدات پر میں کچھ نہیں کہوں گا کہ ان کا اس دھاگے سے کوئی ربط نہیں ہے۔
میوٹیشن کے بارے میں میرے مشاہدات کئی نئی چیز نہیں ہے یہ مشاہدات اکثر بیشتر معاشرے میں ہوتے رہتے ہیں اگر اپ ابھی تک اس سے محروم ہیں تو کیا کہہ سکتا ہوں اور ویسے بھی میں نے عام محفلین کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے نہ کہ خصوصا آپ کو ۔