تعارف راحیل فاروق

محمد وارث

لائبریرین
مجھے آپ جیسے لوگوں کو یہاں پا کر بہت خوشی ہوئی وارث بھائی۔ آپ کے بلاگ کے مداحین میں میرا بھی شمار ہے۔

اب اور زیادہ خوشی ہوئی برادرم :) ذرّہ نوازی ہے آپ کی۔

امید ہے یہاں تشریف لاتے رہیں گے اور ہمیں مستفید کرتے رہیں گے۔
 
تشریف لائیں گے تو تب جب لے جائیں گے۔ حضرتِ داغؔ جہاں بیٹھ گئے، بیٹھ گئے! جہاں تک آپ کے استفادے کا سوال ہے، تو ہم اسے آپ کی سادگی سمجھتے ہیں۔
:battingeyelashes:
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید راحیل۔ میں یہی سوچ رہا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہیں کہہ چکا ہوں یا اب تک یہ ڈیو ہے؟
مجموعے پر پبلشر کے کاپی رائٹ نہ ہوں تو یہاں بھی شامل کر دیں اور مجھ کو بھی اس کی فائل ای میل کر دیں۔
 
شکریہ محترمی۔ مگر مجھے اپنا ای میل آئی ڈی بھی بتائیے اور یہ بھی کہ مجموعے کو کہاں اور کیسے شامل کروں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
امدتے عشق کا بیمار رہا۔ کچھ عرصہ قبل مسیحا سے شادی کر لی۔ اور اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

حضور شاعر تو آپ بہت اچھے ہیں لیکن یہ پکی غیر شاعرانہ "حرکت" کی۔ بھلا اپنی بیماری کا دوا دارو کرواتے، آپ تو پورا کلینک بلکہ ہسپتال گھر اٹھا لائے۔ :)
 
بندہ پرور، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ حقیقت یوں ہے کہ مسیحا "نے مجھ" سے شادی کر لی تھی۔
لگتا ہے اس فورم پہ رہا تو ایک "گنجے فرشتے" اور چھپے گی!
 
محمد وارث

لائبریرین
بندہ پرور، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ حقیقت یوں ہے کہ مسیحا "نے مجھ" سے شادی کر لی تھی۔
لگتا ہے اس فورم پہ رہا تو ایک "گنجے فرشتے" اور چھپے گی!

کیا "میر" والی سادہ دلی ہے جناب، خیر شاعر حضرات درد کی دوا ڈھونڈتے ہی رہتے ہیں، ابنِ مریم سا مسیحا بھی مل جائے تو "غالبانہ" نظر ڈال کر ہائے ہائے کرتے دوا ہی ڈھونڈتے رہتے ہیں :)
 
وارث بھائی۔ شاعری اور دوا ڈھونڈنے کے زمانے لد گئے۔ اب تو اوورڈوز جان کے درپے ہے۔
ہزار بار برو، صد ہزار بار بیا
غالبؔ نے کہا، مسیحا نے سنا اور ہم نے بھگتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی۔ شاعری اور دوا ڈھونڈنے کے زمانے لد گئے۔ اب تو اوورڈوز جان کے درپے ہے۔
ہزار بار برو، صد ہزار بار بیا
غالبؔ نے کہا، مسیحا نے سنا اور ہم نے بھگتا ہے۔

آپ اکیلے ہی نہیں ہیں برادرم اس غیر شاعرانہ حرکت کے ارتکاب کرنے اور پھر بھگتنے والے، اور بھی "بہت" سے ہیں جو اب "ہماری" عمر کو پہنچ کر دوسروں کو نصیحتیں شروع کر دیتے ہیں :)
 
اب میں سمجھا ترے رخسار پہ تل کا مطلب!
دل کی بھڑاس ہی نکالنی تھی بندہ نواز، تو سنت کے مطابق الگ لے جا کے بات کرتے۔ اب تو پہلے فرشتے پہ استرا پھر چکا۔ باقیوں کے لیے شماتتِ ہمسایہ سے خوف کھانے کا وقت ہے!
 
Top