مختار مسعود راز کی بات ۔۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
اس براعظم میں عالمگیری مسجد کے میناروں کے بعد جو پہلا اہم مینار مکمل ہوا، وہ مینارِ پاکستان ہے۔ یوں تو مسجد اور مینار آمنے سامنے ہیں لیکن انکے درمیان یہ ذرا سی مسافت تین صدیوں پر محیط ہے، جس میں سکھوں کا گردوارہ، ہندوؤں کا مندر اور فرنگیوں کا پڑاؤ شامل ہیں۔ میں مسجد کی سیڑھیوں پر بیٹھا ان گمشدہ صدیوں کا ماتم کر رہا تھا کہ مسجد کے مینار نے جھک کر میرے کان میں راز کی ایک بات کہدی ۔۔۔۔

“جب مسجدیں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائیں۔ جب حق کی جگہ حکایئت اور جہاد کی جگہ جمود لےلے۔ جب ملک کی بجائے مفاد اور ملت کی بجائے مصلحت عزیز ہو، اور جب مسلمانوں کو موت سے خوف آئے اور زندگی سے محبت ہو جائے، تو صدیاں یونہی گم ہو جایا کرتی ہیں۔“​

[align=left:ad223b74cc](آوازِ دوست)[/align:ad223b74cc]
 

ثناءاللہ

محفلین
کاش کہ یہ راز کی باتیں آج کا مسلمان سمجھ جائے۔

جیسا کہ اقبال نے کہا

مردم چشم زمیں یعنی وہ کالی دنیا
وہ تمھارے شہدا پالنے والی دنیا
گرمی مہر کی پروردہ ہلالی دنیا
عشق والے جسے کہتے ہیں بلالی دنیا

تپش اندوز ہے اس نام سے پارے کی طرح
غوطہ زن نور میں ہے آنکھ کے تارے کی طرح

عقل ہے تیری سپر، عشق ہے شمشیر تری
مرے درویش! خلافت ہے جہاں گیر تری
ماسوی اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تری
تو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تری

کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
 

سیفی

محفلین
ویلکم بیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب ثناء اللہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔بڑے عرصے بعد صورت دکھائی ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔کہاں ہوتے ہیں آج کل
 

ثناءاللہ

محفلین
سیفی نے کہا:
ویلکم بیک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جناب ثناء اللہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔بڑے عرصے بعد صورت دکھائی ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔کہاں ہوتے ہیں آج کل

سیفی بھائی:
بس نہ پوچھیں یہیں ہوتے ہیں بس آج کل مصروفیت کچھ بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے ۔۔۔۔۔۔ غیر حاضری لگتی رہی ان شاءاللہ اب آپ کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے میں تو یہیں لاہور میں ہی ہوتا ہوں۔ اور آپ اسلام آباد میں ہی ہیں یا ہری پور چلے گئے ہیں۔
 

ثناءاللہ

محفلین
حاضر جناب!
ویسے یہ میل کی سہولت اچھی ہے کہ مجھے یاد کرا دیتی ہے کہ محفل پر کوئی یاد کر رہا ہے :lol:
 
بہترین بے شک آوازِ دوست کا ایک ایک لفظ مثالی اور کوٹ کرنے کے قابل ہے۔ میرے خیال میں ہر پاکستانی کو آوازِ دوست ضرور پڑھنی چاہیے۔
 

فرخ

محفلین
بہت خوب ثناءاللہ صاحب، بہت اچھا انتخاب عنوان کے تعلق کے ساتھ :)
ثناءاللہ نے کہا:
کاش کہ یہ راز کی باتیں آج کا مسلمان سمجھ جائے۔

جیسا کہ اقبال نے کہا

مردم چشم زمیں یعنی وہ کالی دنیا
وہ تمھارے شہدا پالنے والی دنیا
گرمی مہر کی پروردہ ہلالی دنیا
عشق والے جسے کہتے ہیں بلالی دنیا

تپش اندوز ہے اس نام سے پارے کی طرح
غوطہ زن نور میں ہے آنکھ کے تارے کی طرح

عقل ہے تیری سپر، عشق ہے شمشیر تری
مرے درویش! خلافت ہے جہاں گیر تری
ماسوی اللہ کے لیے آگ ہے تکبیر تری
تو مسلماں ہو تو تقدیر ہے تدبیر تری

کی محمد سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
 
Top