راستے: آپ کا پسندیدہ منظر کش

آپ کے خیال میں راستوں کے متعلق سب سے خوبصورت منظر کشی کس نے کی ہے؟

  • اے خان

    Votes: 0 0.0%
  • جاسمن

    Votes: 0 0.0%
  • La Alma

    Votes: 0 0.0%
  • ابن توقیر

    Votes: 0 0.0%
  • محمد سعد

    Votes: 5 35.7%
  • فہد اشرف

    Votes: 3 21.4%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 2 14.3%
  • جاسم محمد

    Votes: 0 0.0%
  • محمد عمر

    Votes: 7 50.0%
  • سید عاطف علی

    Votes: 1 7.1%
  • عرفان سعید

    Votes: 3 21.4%
  • زیک

    Votes: 5 35.7%

  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
راستوں سے متعلق تصاویر شریکِ محفل کرنے کا وقت اپنے اختتام کو پہنچا. اس لڑی میں بھی ہمیشہ کی طرح محفلین کی جانب سے بہت خوب صورت اور بھرپور شراکت دیکھنے میں آئی. اب وقت ہے جونئیر اور سینئر فوٹوگرافر آف دا ویک چننے کا! اس سلسلے میں بارہ محفلین نے حصہ لیا. آپ نے اس ہفتے کا منظر کش: راستے لڑی میں محفلین کی جانب سے شریک کردہ تصاویر کو دیکھتے ہوئے مندرجہ ذیل لسٹ میں موجود پہلے سات محفلین کو ایک ووٹ کاسٹ کرنا ہے اور ایک کرنا ہے آخری پانچ محفلین کو! دیکھتے ہیں اس بار کون جیتتا ہے فوٹوگرافر آف دا ویک کا خطاب! ووٹنگ لائنز 27 اپریل تک کھلی رہیں گی! :)
(اگر کوئی شریک کار خود اپنا نام پہلے چھے یا آخری چھے میں لکھوانا چاہے تو رپورٹ کردے یا بتا دے. فوراً عمل درآمد ہو جائے گا. :))
 
راستوں سے متعلق تصاویر شریکِ محفل کرنے کا وقت اپنے اختتام کو پہنچا. اس لڑی میں بھی ہمیشہ کی طرح محفلین کی جانب سے بہت خوب صورت اور بھرپور شراکت دیکھنے میں آئی. اب وقت ہے جونئیر اور سینئر فوٹوگرافر آف دا ویک چننے کا! اس سلسلے میں بارہ محفلین نے حصہ لیا. آپ نے اس ہفتے کا منظر کش: راستے لڑی میں محفلین کی جانب سے شریک کردہ تصاویر کو دیکھتے ہوئے مندرجہ ذیل لسٹ میں موجود پہلے چھے محفلین کو ایک ووٹ کاسٹ کرنا ہے اور ایک کرنا ہے آخری چھے محفلین کو! دیکھتے ہیں اس بار کون جیتتا ہے فوٹوگرافر آف دا ویک کا خطاب! ووٹنگ لائنز 27 اپریل تک کھلی رہیں گی! :)
(اگر کوئی شریک کار خود اپنا نام پہلے چھے یا آخری چھے میں لکھوانا چاہے تو رپورٹ کردے یا بتا دے. فوراً عمل درآمد ہو جائے گا. :))
پروفیشنل کیمروں والے کے ساتھ موبائل کیمرے والے کا نام۔ :eek:
 
اگرچہ ہمارا تناسب بگڑ رہا ہے مگر مناسب تدوین کر دی ہے. اس مسئلے کا کوئی مستقل حل ہو تو ضرور سجیسٹ کیا جائے کہ مناسب ٹیمز کس صورت بنائی جا سکتی ہیں!
 
پروفیشنل کیمرہ تو میرے پاس بھی نہیں ہے
چلیں کوئی بھی کیمرہ کہہ لیں، کہنے کا مطلب موبائل کیمرہ سے الگ کرنا ہے۔ کہ موبائل کیمرہ وہ ڈیٹیلز شاید فراہم نہیں کر سکتا جوکیمرے کے فیچرز اور مختلف لینز کر سکتے ہیں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
چلیں کوئی بھی کیمرہ کہہ لیں، کہنے کا مطلب موبائل کیمرہ سے الگ کرنا ہے۔ کہ موبائل کیمرہ وہ ڈیٹیلز شاید فراہم نہیں کر سکتا جوکیمرے کے فیچرز اور مختلف لینز کر سکتے ہیں۔

میں اس رائے سے کچھ اختلاف رکھتا ہوں۔ کیمرہ موبائل ہو یا ڈی ایس ایل آر، منظر کو محفوظ کرنے کی تکنیک، سوچ اور کمپوزیشن اسے اچھا یا بُرا بناتی ہے۔ آج کل کے موبائل تو ریزولوشن میں بہت سے ڈی ایس ایل آر سے بہتر ہیں۔ موبائل کی فوٹو ایپ فوٹوگرافی ورک فلو خودکار طریقے سے سر انجام دے کر کام کافی آسان بنا دیتی ہے۔ میری ہارڈ ڈرائیو ہزاروں تصاویر سے بھری پڑی ہے جو کھینچی تو گئیں لیکن کبھی اُن کو پراسس کرنے کا موقع نہیں ملا۔ اگر موبائل ہو تو اس کی ضرورت ہی نہیں۔
ڈی ایس ایل آر اور لینز آپ کو مدد دیتے ہیں بشرطیکہ آپ انہیں استعمال کرنا جانتے ہوں۔ ذاتی طور پر میں 50 ایم ایم پرائم لینز (جس میں زوم نہیں ہو سکتا) کو بے حد پسند کرتا ہوں جو کہ سادہ ہے، آپ کو کوئی مدد نہیں دیتا اور آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیت کو استعمال کرنے پر اُبھارتا ہے۔ بجائے اس کے کہ آپ کیمرے اور لینز کے جھنجھٹ کو دیکھیں، منظر پر توجّہ کہیں بہتر تصویر پر منتج ہوتی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
(اگر کوئی شریک کار خود اپنا نام پہلے چھے یا آخری چھے میں لکھوانا چاہے تو رپورٹ کردے یا بتا دے. فوراً عمل درآمد ہو جائے گا. :))
اور کوئی جیتنے والے میں نام لکھوانا چاہے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ مقابلے سے خارج ہو جائے گا۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگرچہ ہمارا تناسب بگڑ رہا ہے مگر مناسب تدوین کر دی ہے. اس مسئلے کا کوئی مستقل حل ہو تو ضرور سجیسٹ کیا جائے کہ مناسب ٹیمز کس صورت بنائی جا سکتی ہیں!
مریم ، یوں کریں کہ محفلین کو دو جماعتوں میں بانٹ دیں: منظرکشانِ مبلّل اور منظرکشانِ مکمّر ۔ نیز یہ کہ ہر محفلین تصویر پوسٹ کرتے وقت بتائے کہ یہ تصویر مبلّل ( مُ۔بَل ۔ لَل) ہے کہ مکمّر (مُ۔ کَم ۔ مَر) یعنی تصویر موبائل فون سے لی ہے یا کیمرے سے ۔
خوب زور زور سے ہنسئے
 
اگر سرگوشی نہ پڑھتی تو ہنستی رہتی، ابھی تو تجویز نہایت جاندار لگ رہی ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
اس بار مقابلہ نہایت ہی دلچسپ جا رہا ہے۔ تین پارٹیز آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ ان پارٹیز کے نام یہاں تبصرہ جات میں بتانے کی اجازت نہیں ہے :)
 
اپنے آپ کو بھی ووٹ دیا جاسکتا ہے کیا بھئی ؟
یا یہ اسپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہو گا ؟
اگر مجھ سے پوچھا جائے تو ہمیشہ پہلا ووٹ اپنے آپ کو دوں گی کیونکہ یہ میرے لیے کوئی اور نہیں کر سکتا! اور یہی تو سپورٹس مین سپرٹ ہے کہ میں ہر طرح سے میدان مارنے کے لیے تیار ہوں. اگر پہلے سے آخری قدم تک کھیل میں اپنے ساتھ نہیں تو پھر کھیلنا ہی کیوں!
 
Top