نبیل
تکنیکی معاون
سورس: پاکستانیت ڈاٹ کام
آج راشد آباد ویلفیئر سٹی کے بارے میں پڑھنے کا اتفاق ہوا اور اس سے دل کو نہایت تقویت پہنچی۔ معاشرہ جہاں انتہائی پستی میں گر رہا ہوتا ہے، وہاں توازن برقرار رکھنے کے لیے اسی معاشرے میں ناقابل یقین حد تک اچھائی بھی پائی جاتی ہے۔
راشد آباد دیہی سندھ میں تقریباً 100 ایکڑ پر مشتمل ایک فلاحی شہر جو کہ ٹنڈو اللہ یار کے قریب واقع ہے۔ راشد آباد میں کئی سکولوں کے علاوہ رہائش اور تفریح کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جو کہ یتیم اور غریب بچوں کو مہیا کی جاتی ہیں۔ اس فلاحی شہر پراجیکٹ کا آئیڈیا ریٹائرڈ کموڈور شبیر اے خان کا ہے اور اسے فلائٹ لیفٹیننٹ شہید راشد اے خان کے نام کیا گیا ہے۔ اس پراجیکٹ پر 1998 میں کام شروع کیا گیا تھا اور اس وقت اس پراجیکٹ کا انتظام راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ہاتھ میں ہے۔
حوالہ جات:
راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن
راشد آباد پاکستان اکانومسٹ
دی سٹیزنز فاؤنڈیشن
مزید پڑھیں۔۔