راشد لطیف کو وکٹ کیپنگ کوچ مقرر کردیاگیا

Champion_Pakistani

محفلین
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت یافتہ وکٹ کیپر راشد لطیف کو وکٹ کیپنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ وہ ملک میں نوجوان وکٹ کیپرز کی تربیت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے ساتھ تین سال کا معاہدہ کیا ہے۔ وہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ اس حوالے سے القمرآن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ وہ ملک کے بہترین نوجوان وکٹ کیپرز کو تربیت دیں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر طرح سے رہنمائی کریں گے۔ راشد لطیف نے کہا کہ وہ ملک و قوم کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور ان سے جو ممکن ہو سکا وہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ ڈومیسٹک سطح پر کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کریں گے اور ان کی خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل میں وکٹ کیپنگ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وہ ملک میں وکٹ کیپنگ کے معیار کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ راشد لطیف نے کہا کہ وہ پہلے ہی وکٹ کیپرز کا تربیتی کیمپ شروع کر چکے ہیں اور کامران اکمل ' سرفراز احمد' محمد سلمان بھی ان سے ٹریننگ لے چکے ہیں۔ واضح رہے کہ راشد لطیف 37 ٹیسٹ میچوں میں 119 کیچز پکڑنے کے علاوہ گیارہ سٹمپ آئوٹ بھی کر چکے ہیں۔
 

دوست

محفلین
جناب اس کا حوالہ بھی دیجیے۔ آپ نے القمر آنلائن سے کاپی کرکے پیسٹ تو کردی نیچے اس کا ربط بھی دیا کیجیے۔
 
Top