روزنامہ جنگ
کراچی:مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، 14خواتین جاں بحق کراچی.......دوران بھگدڑ اوررش میں دم گھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت14افرادجاں بحق ہوگئے۔حکومت سندھ نے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کوفی کس ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔کراچی کے انتہائی گنجان علاقے جوڑیا بازارکے کھوڑی گارڈن کے پاس ایک مخیرتاجرچوہدری افتخارکی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی غریبوں اور مستحق افرادمیں مفت راشن تقسیم کیاجارہاتھاجہاں افراد زیادہ ہونے اور راشن حاصل کرنے میں پہل کرنے کے باعث شدید بھگدڑ مچ گئی اور اس بھگدڑ میں دم گھٹنے۔پیروں تلے روندے جانے سے خواتین اور بچوں سمیت14افراد جاں بحق ہوگئے ۔سی سی پی او کراچی وسیم احمد کے مطابق سول اسپتال کراچی کے میڈیکولیگل آفیسرنے18افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہیں ۔سی سی پی او کراچی کا کہنا ہے کہ جس جگہ مفت راشن تقسیم کیاجارہا تھا وہاں مناسب انتظامات نہیں تھے جبکہ پولیس کو بھی اس سلسلے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔کراچی پولیس کے چیف نے بتایا کہ مفت راشن تقسیم کرنے والے تاجر چوہدری افتخار کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور تفتیش کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ وہ اس واقعہ میں کس حد تک قصور وار ہیں۔صوبائی سیکریٹری داخلہ نے حکومت سندھ کی جانب سے کھوڑی گارڈن واقع میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کا اعلان کیاہے۔
ویسے بظاہر تو یہی قصور نظر آرہا ہے اس کا کے فری میں دے رہا تھا ۔۔۔