رانا سعید دوشی

وہ اگر مجھکو جتاتا....کہ محبت کیا ہے
میں اسے کر کے دکھاتا کہ محبت کیا ہے
کیسے سینے سے لگاتا کہ کسی اور کے ہو
میرے ہوتے تو بتاتا کہ محبت کیا ہے
وہ ہوس تھی کہ جسے بھول گئے ہو ورنہ
عشق خود یاد دلاتا کہ محبت کیا ہے
خوب سمجھاتا تجھے، تیری مثالیں دے کر
مجھ سے تو پوچھنے آتا کہ محبت کیا ہے
مشتعل ہونے نہ دیتا میں کبھی بھی تجھ کو
ایک احساس جگاتا کہ محبت کیا ہے
 
Top