راولپنڈی نامہ

شاہد شاہ

محفلین
کبھی سنا نہیں اس کی بابت۔۔۔ گرچہ کہ گندے نالے یہاں بکثرت پائے جاتے ہیں۔۔۔ بلکہ صاف نالہ نام کی چیز کا وجود ہی مفقود ہے۔
نالہ لئی کے پاس چونگی اسٹاپ سے اگلا بس اسٹاپ گندے نالے کا ہوا کرتا تھا۔ یونیورسٹی کے زمانہ میں اس صحت افزا مقام کی مہک سارے دن کی تھکاوٹ دور کر دیتی تھی
 
جیسے کنور مل، ٹرازر کیمپ، چکی سٹاپ
جیسے ایف ٹین والے میزائل چوک سے میزائل کب کا فائر ہو چکا۔
گائے چوک پر گائے کے بعد ادھر ادھر کے مانومنٹ بننے کے بعد اب شاہین براجمان ہو چکا ہے۔
سنٹرل ہسپتال کب کا بینظیر کے نام ہو چکا۔
 
سٹاپس کے نام پبلک ٹرانسپورٹ والوں کی دین ہوتے ہیں۔
آپ لاکھ حلیہ تبدیل کر لیں، یا نئے ناموں کے بورڈ لگا لیں، نام وہی رہتا ہے۔
80 کی دہائی کے وسط میں واہ انتظامیہ نے ویلفئیر بس سروس کا آغاز کیا تو وہ اس روٹ پر تھا جہاں انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سرے سے نہیں تھی۔ بس کے لیے مختلف سٹاپس کا تعین کیا جانے لگا تو ایک ایسی جگہ بھی سٹاپ کی منظوری ہوئی جس کے نزدیک کوئی مشہور جگہ نہیں تھی۔ وہاں ذیلی سڑک کے ساتھ پیلے رنگ کا ایک بورڈ لگا ہوا تھا، یوں اس سٹاپ کا نام ’پیلا بورڈ‘ پڑ گیا۔ عرصہ ہوا اس بورڈ کا رنگ تبدیل ہو کر نیلا ہو گیا لیکن سٹاپ کا نام اب بھی پیلا بورڈ ہی ہے۔
 
1990 میں پہلی بار کراچی گیا تو اپنے جیسےدو نواردان ہمراہ تھے۔ ہم تینوں صدر میں کافی دیر تک کنڈیکٹرز کی آوازوں سے یہ جانچنے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ کس علاقے کا نام لے رہے لیکن مجال ہے سمجھ آئی ہو۔ کلفٹن کلفٹن کی آوازیں ہمیں یوں سمجھ آ رہی تھی ۔ کالی ف، کالی ف
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
1990 میں پہلی بار کراچی گیا تو اپنے جیسےدو نواردان ہمراہ تھے۔ ہم تینوں صدر میں کافی دیر تک کنڈیکٹرز کی آوازوں سے یہ جانچنے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ کس علاقے کا نام لے رہے لیکن مجال ہے سمجھ آئی ہو۔ کلفٹن کلفٹن کی آوزیں ہمیں یوں سمجھ آ رہی تھی ۔ کالی ف، کالی ف
اور لانڈھی!!!
 
رواتاں رواتاں رواتاں!!!
ڈبل اے ڈبل اے--
جیسے کنور مل، ٹرازر کیمپ، چکی سٹاپ
سٹاپس کے نام پبلک ٹرانسپورٹ والوں کی دین ہوتے ہیں۔
آپ لاکھ حلیہ تبدیل کر لیں، یا نئے ناموں کے بورڈ لگا لیں، نام وہی رہتا ہے۔
 
یاز

محفلین
1990 میں پہلی بار کراچی گیا تو اپنے جیسےدو نواردان ہمراہ تھے۔ ہم تینوں صدر میں کافی دیر تک کنڈیکٹرز کی آوازوں سے یہ جانچنے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ کس علاقے کا نام لے رہے لیکن مجال ہے سمجھ آئی ہو۔ کلفٹن کلفٹن کی آوازیں ہمیں یوں سمجھ آ رہی تھی ۔ کالی ف، کالی ف
اسی طرح فیصل آباد میں رکشہ والوں کو آوازیں لگاتے سنا
چنگ بیار، چنگ بیار
"مترجم" نے واضح کیا کہ "جھنگ بازار" کی صدا لگائی جا رہی ہے۔
 
Top