راولپینڈی خود کش دھماکہ۔14 شہید

سید زبیر

محفلین
1-20-2014_8221_1.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
من حیث القوم ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ
اللہ طالبان کی خود کش جیکٹوں میں کیڑے ڈالے :(
اس سے زیادہ ہماری حکومت کے بس کی بات نہیں
 
فاتح

لائبریرین
نام نہاد اسلامی دہشت گردی زندہ باد
طالبان پائندہ باد
ابھی یہاں میرے فاضل دوست ایک بہت سنجیدہ نوعیت کی گفتگو کے لیے ایک دھاگے کا آغاز فرمائیں گے کہ پولینڈ کے ایک پادری نے ایک شہری کو گالی دی ہے اور اس پر باقاعدہ و سنجیدہ بحث شروع کی جائے۔
 
آخری تدوین:

سید زبیر

محفلین
آج مجھے وہ واقعہ یاد آرہا ہے جب ایک ننھا سا پرندہ نار نمرود کو بجھانے چونچ میں پانی کا قطرہ لے کر چلا ۔
ہم ہلکی سی باریک سی آواز تو بلند کرسکتے ہیں ۔ روز محشر اپنے رب کو کیا جواب دیں گے ۔ زبان سے بار بار بُرا تو کہہ سکتے ہیں
 
سید زبیر

محفلین
اسلامی دہشت گردی زندہ باد
طالبان پائندہ باد
ابھی یہاں میرے فاضل دوست ایک بہت سنجیدہ نوعیت کی گفتگو کے لیے ایک دھاگے کا آغاز فرمائیں گے کہ پولینڈ کے ایک پادری نے ایک شہری کو گالی دی ہے اور اس پر باقاعدہ و سنجیدہ بحث شروع کی جائے۔
سر تھوڑی سی ترمیم کرلیں " نام نہاد اسلامی دہشتگردی " کہہ لیں پلیز ۔
 
فاتح

لائبریرین
سر تھوڑی سی ترمیم کرلیں " نام نہاد اسلامی دہشتگردی " کہہ لیں پلیز ۔
بزرگوار! کیوں شرمندہ کرتے ہیں "سر" کہہ کے۔۔۔ ہم آپ کے بچوں جیسے ہیں اور آپ ہمیں بیٹا تو کہہ سکتے ہیں لیکن سر نہیں۔
آپ کے حکم کے عین مطابق ترمیم کر دی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
اسلام کے نام پہ پھیلتی بے گناہوں معصوموں کی جان سے کھیلتی یہ دہشت گردی اب تو بچوں تک کو اسلام کے نام سے برگشتہ کر رہی ہے ۔
جتنی دہشت گردی مسلم ممالک میں مسلمانوں کے ہاتھوں ہو رہی ہے ۔ کسی بھی مذہب میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
پاک فوج اور عوام پاکستان کو اب براہ راست اس دہشت گردی کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے ۔ اب تو انتہا ہی ہو گئی ۔ حملہ کر کے معصوم جانوں سے کھیلتے ہیں اور کہتے ہیں مذاکرات کے لیئے تیار ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
طالبان کے ساتھ مذاکرات وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ان مذاکرات میں طے کیا جائے گا کہ طالبان کو ہفتے میں کتنے بم دھماکے کرنے کی کھلی اجازت ہو گی اور کتنے پاکستانی مارے جائیں گے۔ اگر کسی ہفتے طالبان اپنے ٹارگٹ میں ناکام ہوئے تو معاہدے کے مطابق بقیہ لوگ ان کے حوالے کئے جائیں گے
 
فرحت کیانی

چَت بھی میری اور پَٹ بھی!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ ہماری عوام کو بھی بھلے برے کی تمیز کرنے کی ہدایت عطا فرمائیں آمین۔ طالبان کے حمایت کنندگان کی آنکھیں کھل جائیں اور انہیں احساس ہو کہ وہ ڈرون حملوں کے رونے رو رو کر صفحات کالے کر دیتے ہیں لیکن ان خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ختم ہونے والی زندگیوں اور خاندانوں کے لئے ان کے پاس صرف 'انا للہ و انا لیہ راجعون' کا کاپی پیسٹ اور پھر وہی طالبان سے مذاکرات والا راگ الاپنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
 
Top