راکی

نبیل

تکنیکی معاون
rocky41bk.jpg

کل رات کو تو اچھی خاصی ٹریٹ ہوگئی ہماری۔ ایک چینل پر پہلے راکی تھری اور اس کے فوراً بعد راکی فور لگی۔ یہ دونوں فلمیں میں نے آج سے قریباً بیس سال قبل سنیما میں دیکھی تھیں۔ کل پھر اسی طرح راکی کے باکسنگ مقابلے دیکھتے ہوئے میری خون کی گردش تیز ہوتی رہی۔ آج سے بیس سال قبل اتنی سمجھ تو نہیں تھی، اب پتا چلتا ہے کہ راکی فور اور ریمبو جیسی فلمیں خاصی امریکی پروپگینڈا پر مبنی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ فلمیں سابقہ روسی کمیونسٹ بلاک میں ممنوع تھیں۔ اس سے قطع نظر دوبارہ یہ فلمیں دیکھ کر خوب مزا آیا۔ مجھے ابھی بھی یاد ہے کہ جب راکی نے مار کھاتے ہوئے یکایک جوابی گھونسے مارتے ہوئے مقابلے کا پانسہ پلٹا تو سنیما میں موجود ناظرین نے زبردست نعرے بازی کے ساتھ اس کی داد دی۔ میں بھی اس میں شامل تھا۔
 

اظہرالحق

محفلین
جی نبیل آپنے صحیح کہا ، مگر صرف عوام کی معلومات کے لئے راکی ایک سچی کہانی تھی ، اور ١٩٤٠میں باکسنگ کا چمپین تھا راکی ، اور یہ اس سلسلے کی ری میک مووی تھی
 
Top