رضا راہِ عرفاں سے جو ہم نادیدہ رو محرم نہیں

مہ جبین

محفلین
راہِ عرفاں سے جو ہم نادیدہ رو محرم نہیں
مصطفےٰ ہے مسندِ ارشاد پر کچھ غم نہیں

ہوں مسلماں گرچہ ناقص ہی سہی اے کاملو !
ماہیت پانی کی آخریم سے نم میں کم نہیں

غنچے ما اَوحیٰ کے جو چٹکے دَنیٰ کے باغ میں
بلبلِ سدرہ تک اُنکی بُو سے بھی محرم نہیں

اُس میں زم زم ہے کہ تھم تھم ، اس میں جم جم ہے کہ بیش
کثرتِ کوثر میں زم زم کی طرح کم کم نہیں

پنجہء مہرِ عرب ہے جس سے دریا بہہ گئے
چشمہء خورشید میں تو نام کو بھی نم نہیں

ایسا اُمّی کس لئے منت کشِ استاد ہو
کیا کفایت اُس کو اِقرَا َربُّکَ اَلاَکرَم نہیں

اوس مہرِ حشر پر پڑ جائے پیاسو تو سہی
اُس گُلِ خنداں کا رونا گریہء شبنم نہیں

ہے اُنہی کے دم قدم کی باغِ عالم میں بہار
وہ نہ تھے عالم نہ تھا، گر وہ نہ ہوں عالم نہیں

سایہء دیوار و خاکِ در ہو یارب اور رضا
خوہشِ دیہیم قیصر شوقِ تختِ جم نہیں

اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ
 

الف عین

لائبریرین
ایک دوسرا پروجیکٹ تمہارے نام مہ جبین۔ رضا صاحب کی جتنی نعتیں تم نے ٹائپ کی ہیں، ان کی بھی برقی کتاب بنا دی جائے!! بس کمپائل کر کے ای میل کروا دو تو کیا کہنا!!
 

مہ جبین

محفلین
انکل الف عین !
یہ پروجیکٹ تو کافی بڑا ہے ایسے عظیم المرتبت شاعر کا نعتیہ کلام ٹائپ کرکے کمپائل کرنا اور پھر ای میل کرنا ۔۔۔۔۔
ٹائپ تو میں کرلیتی ہوں لیکن باقی کا کام امین سے پوچھ کر کرنے کی کوشش کروں گی
نیٹ کی دنیا میں آکر بہت کچھ سیکھا لیکن ابھی بھی لگتا ہے کہ کچھ نہیں سیکھا۔۔۔۔۔ میرے لئے دعا کریں کہ میں یہ بھاری ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکوں ، شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
امین لائبریری میں ہی پوسٹ کر سکتا ہے ایک دھاگا بنا کر، تو دوسرے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
 

مؤثرہ

محفلین
ھے انہی کےدم قدم کی باغِ عالم میں بہار
وہ نہ تھے عالم نہ تھا گر وہ نہ ھوں عالم نہیں

سبحان اللہ

جزاک اللہ


 

افضل حسین

محفلین
مولانا احمدرضاخان علیہ الرحمہ کی نعتیہ دیوان "حدائق بخشش" یہاں کتابی شکل میں دستیاب ہے مگر تلاش کی سہولت نہیں ہے
 
Top