راہ سے بھٹکنے کا انکشاف کر کے بھی۔۔۔برائے اصلاح

شیرازخان

محفلین
راہ سے بھٹکنے کا انکشاف کر کے بھی
چل پڑے انہی کے سنگ اختلاف کر کے بھی

ہاتھ لمبے ہوں تو پھر انگلیاں نہیں اٹھتی
ہاتھ صاف ہیں ان کے ہاتھ صاف کر کے بھی

بے گناہ ہو کر بھی احتیاط کرتے ہیں
لوگ لیتے ہیں بدلے اب معاف کر کے بھی

پڑ گیا ہے پھر آنا نظم و ضبط میں یا رب
تیرے حکم کے دیکھا برخلاف کر کے بھی

ہاں شکست کھا لی ہے زندگی سے لیکن یہ
انحراف جاری ہے اعتراف کر کے بھی



الف عین
 

الف عین

لائبریرین
واہ، خوب، غزل میں کوئی تکنیکی غلطی تو نہیں ہے۔

چل پڑے انہی کے سنگ اختلاف کر کے بھی
سنگ کی جگہ ’ساتھ‘ لانے میں کیا چیز مانع ہے؟

ہاتھ لمبے ہوں تو پھر انگلیاں نہیں اٹھتی
۔۔’تو‘ کا طویل کھنچنا اچھا نہیں لگتا۔
ہاتھ ہوں اگر لمبے، انگلیاں نہیں اٹھتیں

تیرے حکم کے دیکھا برخلاف کر کے بھی
÷÷‘دیکھا‘ کی نشست بہتر کی جا سکتی ہے۔
ایک صورت
دیکھا تیرے حکموں کے بر خلاف کر۔۔۔
 
Top