رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا (قطعہ)

ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
کوئی خوشی نہیں تھی ، کسی کا بھی غم نہ تھا
کوئی زمین ہی تھی ، نہ تھا کوئی آسماں
رب کے علاوہ کوئی خدا کی قسم! نہ تھا
 
پہلے مصرعے میں سب کی نفی ہے۔​
دوسرے مصرعے میں حالات اور کیفیات کی نفی ہے۔​
تیسرے مصرعے میں اشیائے محسوسہ کی نفی ہے۔​
چوتھے میں پھر سب کی نفی کے ذریعے مقصود کا اثبات ہے۔​
ازل کی تصویر کشی۔​
 

باباجی

محفلین
بہت خوب
یعنی یہاں پر بھی آپ سرسری ہیں
تب تو سرسری بھی نہ تھا

پہلی لائن پسند آئی مجھے
ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
 
سبحان اللہ۔۔۔ ۔! بہت خوب
جزاک اللہ ، بہت شکریہ!
بہت خوب
یعنی یہاں پر بھی آپ سرسری ہیں
تب تو سرسری بھی نہ تھا
پہلی لائن پسند آئی مجھے
ہر چیز پر عدم تھا مگر خود عدم نہ تھا
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ جناب۔
 
Top