الف نظامی
لائبریرین
پشاور (ثناء نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں عظیم صوفی شاعررحمان بابا کے مزار پر حملے میں مبینہ ملوث ملزم پاگل ہوکر سنٹرل جیل پشاور کے پاگل خانے پہنچ گیا۔ دو ہفتے قبل بعض نامعلوم شرپسند عناصر نے عظیم صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سنٹرل جیل پشاور کے پاگل خانے میں بائیس سالہ شخص کو نامعلوم افراد اور پولیس حکام نے داخل کرایا ہے۔ پاگل شخص مسلسل شور مچاتا ہے کہ مجھے معاف کرو میں رحمان بابا کے مزار پر ہونے والے واقعہ میں ملوث ہوں، مجھے معاف کردو، آئندہ ایسی حرکت نہیں کرونگا۔ تاہم ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ پاگل کا علاج کر رہے ہیں اور علاج کرنے کے بعد اس واقعہ میں ملوث ہونے کے بارے میں صحیح معلومات حاصل ہونگی۔ پاگل ہونے والے شخص کے بارے میں پولیس اور دیگر ادارے معلوم حاصل کر رہے ہیں۔
بحوالہ روزنامہ جنگ
بحوالہ روزنامہ جنگ