رحمت فیروزی
محفلین
اصل نام تو شاید رحمت اللہ ہے ، حقائق سے یہی معلوم ہوتا ہے، والد صاحب کا نام فیروزخان ہے، ان کی وجہ سے، رحمت فیروزیؔ بن گیا، پیشہ کوئی خاص نہیں، مختلف شعبوں سے وابستہ رہاہوں، کچھ احباب کا خیال ہے میں ڈاکٹر ہوں، کچھ کہتے ہیں میں حکیم ہوں، کچھ لوگ وکیل صاحب کہتے ہیں، کوئی عامل، کوئی مولانا، کوئی صحافی، کوئی کالم نگار، کوئی شاعر، کوئی ادیب، جتنے منہ اتنی باتیں، اکثر ایسے احباب کے بھی فون آتے رہتے ہیں، جو کہتے ہیں کہ ہمیں مسجدکے لیے امام مسجد چاہیے، آپ تشریف لے آئیں، بچپن بھکر اورمیانوالی میں گزارا ہے، رہنے کا کوئی خاص ٹھکانا نہیں، جہاں دل کرتا ہے منہ اٹھا کے چل پڑتا ہوں، اردو محفل میں آکر اچھا لگا، کافی ایسی ہستیاں تھیں، جونظروں سے اوجھل ہوگئی تھیں، جیسے محمد یعقوب آسی صاحب ہیں، ان سے یہاں دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، بہتر ہوتا اگر فی میل کی الگ اردو محفل بنائی جاتی، کیونکہ ہمارے معاشروں میں میل احباب کو بہت کم گھاس ڈالا جاتا ہے، سارا فی میل کی نظر ہوجاتا ہے، باقی تمام دوستوں کے لیے دعاگوہوں اللہ آپ سب کو سلامت اور آباد رکھے۔