"رسم الخط" کی جمع

شکیب

محفلین
رسم الخط کی ترکیب تو ہمارے عام استعمال میں آتی رہتی ہے، لیکن اس کی جمع کے متعلق کنفیوژن ہے۔
رسوم الخط کہیں
یا رسم الخطوط
یا رسوم الخطوط؟ :ROFLMAO:
جملہ:
"قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب میں تین رسم الخط استعمال کیے گئے ہیں۔ "

مزید یہ کہ کیا اس طرح کی تراکیب کی جمع بنانے کا کوئی قاعدہ ہے؟
 
اس طرح لکھا جانا زیادہ مناسب لگتا ہے
 
فرقان احمد

محفلین
رسم الخط کی ترکیب تو ہمارے عام استعمال میں آتی رہتی ہے، لیکن اس کی جمع کے متعلق کنفیوژن ہے۔
رسوم الخط کہیں
یا رسم الخطوط
یا رسوم الخطوط؟ :ROFLMAO:
جملہ:
"قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب میں تین رسم الخط استعمال کیے گئے ہیں۔ "

مزید یہ کہ کیا اس طرح کی تراکیب کی جمع بنانے کا کوئی قاعدہ ہے؟
حضرت جوش ملیح آبادی کو کسی نے کچھ لکھ بھیجا تو اس میں درج تھا، "پانچ سالوں" تو موصوف نے اصلاح کی کہ آپ معاملہ "پانچ سالوں" تک نہ پہنچائیں کہ یہ غلط ہے جب پانچ کا عدد آ گیا تو اب اسے آپ "پانچ سال" لکھیے تو درست رہے گا؛ واقعہ کچھ اس سے ملتا جلتا ہے۔ اگر لکھنا ہی ہو تو اسے رسوم الخط کی بجائے رسومِ خط لکھا جائے تو شاید کسی حد تک بھلا لگ جائے۔ :)

ویسے ایک آدھ ترکیب آپ نے ایسی ضرور بنا لی کہ جس کی آخری رسومات آپ خود ہی ادا کر دیجیے تو احسان رہے گا۔ :)
 
Top