طالوت
محفلین
منفی سوچ اور بد گمانی کا کوئی علاج نہیں۔
آج ایک مصری دوست سے شکوہ کیا جو سلفی مسلک رکھتا ہے کہ تم لوگوں نے مرسی کی حمایت نہ کر کے سیسی کو جگہ دی۔ تو اس کا جواب کچھ یوں تھا کہ "ہمارے ہاں تین رائے ہیں ، ایک جو اس کے قائل ہیں کہ حاکم وقت اگر مسلمان ہے تو اس کے خلاف بغاوت نہیں کی جائے گی (وہ اسی سوچ کا حامل ہے) ، ایک جو اس رائے سے متضاد رائے رکھتا ہے اور جابر کے خلاف جدو جہدکا قائل ہے اور تیسرااس گتھی کو سلجھانے میں ناکام ہے اور اس لئے پہلے دونوں گروہوں سے کنارہ کئے ہوئے ہے" جس طرح ہم اپنے معاشرے پر طالبانی شریعت کے سخت مخالف ہیں اور یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ اپنے عقائد و سوچ کے مطابق قانون بنائیں اور پہلے سے موجود قانون کی تشریح کریں اسی طرح حجاز کے مسلمانوں کو بھی یہ حق حاصل ہے ۔ اب میرا مسلک میری سوچ ہر جگہ تو ممکن نہیں۔ اور جن کو یہ خیال ہے کہ لوگ سعودی وظیفہ خوار ہونے کے سبب ایسی باتیں کرتے ہیں تو انھیں بھی یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بھی ایران کے وظیفہ خوار امریکہ کے وظیفہ خوار وغیرہ وغیرہ کے القابات سے نوازے جاتے رہتے ہیں یقینا وہ بھی اتنا ہی سچ ہو گا جتنا کہ پہلے والا الزام۔
بہرحال دل جلایا جائے یا بال نوچے جائیں ، آل سعود کی حکومت ہے عوام کی اکثریت (انفرادی و قبائلی صورت میں ) مذہبی معاملات میں خصوصا ان کے ساتھ ہے وہ جو مناسب جانیں گے کرتے رہیں گے۔