رس ملائی

زیک

مسافر
اجزاء:

2 پاؤنڈ (1 کلو) رکوٹا چیز ‎(Ricotta cheese)
1.5 کپ چینی
1 چمچی پسی الائچی

اوون کو 300F (150C)‎ پر گرم کریں۔ رکوٹا کو cheesecloth یا ململ میں ڈال کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ پانی نکل جائے۔

ایک برتن میں رکوٹا، چینی اور الائچی کو مکس کریں۔ پھر اس کے ٹکڑے چمچ سے ایک cupcake pan میں ڈال دیں۔ اب اسے اوون میں 20 سے 30 منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ رکوٹا کچھ پھول جائے اور سوکھ جائے۔ اگر آپ کو اس کا texture صحیح لگے مگر ابھی اس میں پانی ہو تو اسے اوون سے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر رکوٹا کو بیکنگ شیٹ پر الٹا لیں اور اس مین سے پانی ڈرین ہونے دیں۔

Sauce:

اجزاء:
32 اونس (1 لیٹر) heavy whipping cream
آدھا کپ چینی
چٹکی بھر زعفران
دو قطرے عرقِ گلاب
crushed پستے

کریم کو دیگچے میں ابالیں۔ جب وہ گاڑھے اور گرم ہو جائے تو باقی اجزاء ڈال دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر sauce کو کسی airtight ڈبے میں ڈالیں اور رکوٹا اس میں ڈال دیں۔ اب اسے فرج میں رکھ دیں۔ اگلے دن ٹھنڈی ٹھنڈی رس ملائی کے مزے لوٹیں۔

بشکریہ: وے‌فیئرر
 
ماوراء

محفلین
بہت زبردست، یہ تو واقعی کوئی سپیشل قسم کی رس ملائی ہے۔ میں پہلی فرصت میں ہی بناؤں گی۔
 
تیشہ

محفلین
میں جو بناتی ھوں وہ ایسے بنتی ہے دودھ میں چینی اور الائچی ڈال کر پکالیں اور اس میں کارن فلور بھی شامل کرلیں ، خشک دودھ میں بیکینگ پاوڈر شامل کرلیں اور انڈے پیھنٹ کر خشک دودھ میں گوند لیں، اور پھر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر دودھ کے آمیزے میں شامل کرتے جائے اور تقریبا پندرہ ،منٹ تک پکانا ہوتا ہے ،پستے ڈالیں، اور رس ملائی تیار ،

میں تو ایسے بناتی ہوں ، بہت مزے کی بنتی ہے ، :p
 
ماوراء

محفلین
کارن فلور۔۔۔ :? میں تو کبھی اتنی مشکل میں نہیں پڑتی۔ بازار سے ڈبا لا کر آٹا گوندھ کر گولیاں بنا کر کریم میں ڈال لیتی ہوں۔ :?

نہیں زکریا، یہ ساری چیزیں مجھے مل جائیں گی۔
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
اجزاء:

2 پاؤنڈ (1 کلو) رکوٹا چیز ‎(Ricotta cheese)
1.5 کپ چینی
1 چمچی پسی الائچی

اوون کو 300F (150C)‎ پر گرم کریں۔ رکوٹا کو cheesecloth یا ململ میں ڈال کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ پانی نکل جائے۔

ایک برتن میں رکوٹا، چینی اور الائچی کو مکس کریں۔ پھر اس کے ٹکڑے چمچ سے ایک cupcake pan میں ڈال دیں۔ اب اسے اوون میں 20 سے 30 منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ رکوٹا کچھ پھول جائے اور سوکھ جائے۔ اگر آپ کو اس کا texture صحیح لگے مگر ابھی اس میں پانی ہو تو اسے اوون سے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر رکوٹا کو بیکنگ شیٹ پر الٹا لیں اور اس مین سے پانی ڈرین ہونے دیں۔

Sauce:

اجزاء:
32 اونس (1 لیٹر) heavy whipping cream
آدھا کپ چینی
چٹکی بھر زعفران
دو قطرے عرقِ گلاب
crushed پستے

کریم کو دیگچے میں ابالیں۔ جب وہ گاڑھے اور گرم ہو جائے تو باقی اجزاء ڈال دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر sauce کو کسی airtight ڈبے میں ڈالیں اور رکوٹا اس میں ڈال دیں۔ اب اسے فرج میں رکھ دیں۔ اگلے دن ٹھنڈی ٹھنڈی رس ملائی کے مزے لوٹیں۔

بشکریہ: وے‌فیئرر

زکریا، ٹکڑے کرنے کا کیا مطلب ہے۔ کیا رس ملائی کے گولوں کی طرح گولیاں بنانی ہیں یا۔۔۔۔۔؟؟؟؟ :? :idea: :arrow:
 
زیک

مسافر
بالکل گول بنانے کی ضرورت نہیں بس چمچ بھر لے کر cupcake pan میں ڈالتی جائیں۔ اگر تھوڑا shape کرنا چاہیں تو کر لیں۔ میں ان کو گول بنانے کی کوشش نہیں کرتا۔
 
ماوراء

محفلین
بس چیز کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے تھوڑی سی پرابلم ہوئی ہے۔ ورنہ باقی بہت مزے کی بنی ہے۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
بس چیز کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے تھوڑی سی پرابلم ہوئی ہے۔ ورنہ باقی بہت مزے کی بنی ہے۔ :)

اب ہمیں کیا پتہ کیسی بنی ہے، ہم کھائیں گے تو نمبر دیں گے، امید تو نہیں کہ اچھی بنی ہو گی :wink:
 
عرفان سعید

محفلین
اجزاء:

2 پاؤنڈ (1 کلو) رکوٹا چیز ‎(Ricotta cheese)
1.5 کپ چینی
1 چمچی پسی الائچی

اوون کو 300F (150C)‎ پر گرم کریں۔ رکوٹا کو cheesecloth یا ململ میں ڈال کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ پانی نکل جائے۔

ایک برتن میں رکوٹا، چینی اور الائچی کو مکس کریں۔ پھر اس کے ٹکڑے چمچ سے ایک cupcake pan میں ڈال دیں۔ اب اسے اوون میں 20 سے 30 منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ رکوٹا کچھ پھول جائے اور سوکھ جائے۔ اگر آپ کو اس کا texture صحیح لگے مگر ابھی اس میں پانی ہو تو اسے اوون سے نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ پھر رکوٹا کو بیکنگ شیٹ پر الٹا لیں اور اس مین سے پانی ڈرین ہونے دیں۔

Sauce:

اجزاء:
32 اونس (1 لیٹر) heavy whipping cream
آدھا کپ چینی
چٹکی بھر زعفران
دو قطرے عرقِ گلاب
crushed پستے

کریم کو دیگچے میں ابالیں۔ جب وہ گاڑھے اور گرم ہو جائے تو باقی اجزاء ڈال دیں۔ اب اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر sauce کو کسی airtight ڈبے میں ڈالیں اور رکوٹا اس میں ڈال دیں۔ اب اسے فرج میں رکھ دیں۔ اگلے دن ٹھنڈی ٹھنڈی رس ملائی کے مزے لوٹیں۔

بشکریہ: وے‌فیئرر
بہت دلچسپ!
یہاں فن لینڈ میں بہت سے دوستوں کے گھر رس ملائی کھائی۔ وہ اکثر نیڈو کے خشک دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔
میں نے جب رِکوٹا چیز کھایا تھا تو ایک موہوم سا احساس تھا کہ اس کو رس ملائی بنانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آج ریسیپی بھی مل گئی۔ اب اسے ٹرائی ضرور کرنا ہے۔
 
بنائیں، تصاویر کھینچیں اور پھر بتائیں تجربہ کیسا رہا
 
Top