بہت بہت شکریہ آپ سب کی محبتوں کا۔ شمشاد بھائی کا پیغام کل رات مِلا تو حیرت انگیز مسرت ہوئی۔ بچے اس بات پر حیران تھے کہ شمشاد انکل نے تاریخ یاد رکھی ہوئی ہے اور کیا وقت پر ایس ایم ایس کیا ہے کہ ہم لوگ ریسٹورینٹ سے واپس آرہے تھے۔
بوچھی اور ماوراء بہت بہت شکریہ اتنا عمدہ سجا سجایا پیغام بھیجنے کا ہم دونوں کے لیے۔
بہت بہت شکریہ محسن شیرازی صاحب ویسے آپ پوچھتے تو ہم محبت کے ارادے بنا لیتے اور پھر بتا دیتے ان میں کونسا اینٹ گارا لگتا ہے؟
یہ سالگرہ وہ والی ہے جہاں گنتی ختم ہو جاتی ہے یعنی 25 ویں گزر گئی ہے جانے کب سے۔ ( جی ہاں میں بھی شادی کی سالگرہ کی بات کر رہا ہوں
اب جانے یہ میرے لیے اعزاز ہے یا میری شریکِ حیات کے لیے کہ اب تک نباہ کیے جارہے ہیں
)