رضوان رضی: ’ریاستی اداروں‘ کے خلاف ٹویٹس کرنے پر صحافی گرفتار

جاسم محمد

محفلین
اب ایسا کچھ نہیں ہو سکتا۔ نام نہاد جمہوری حکومت کے ہوتے ہوئے بھی ایسا کرنا قریب قریب ناممکن ہے۔ مزید یہ کہ اب اس ملک میں مکمل آمریت کا مسلط ہو جانا بھی مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ عالمی حالات بھی ہیں۔ کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے ہوتے ہوئے کسی حد تک یہ پابندیاں اب بھی عائد کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے بھی کسی حد تک دہشت جما رکھی ہے تاہم ان تمام 'حرکات و سکنات'کے باجود عملی طور پر سوشل میڈیا کے سامنے ڈھول سپاہیا کی ایک نہیں چل رہی ہے۔ نامور صحافیوں نے بھی سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالنا شروع کر دی ہے۔ اب تو مٹھی بھر جرنیلوں کے خلاف کھلم کھلا لکھا جا رہا ہے اور یہی غم عسکریوں کو اندر ہی اندر گھلائے جا رہا ہے۔ بہتر ہو گا کہ اب وہ اس تبدیلی کو بادلِ ناخواستہ قبول کر ہی لیں۔ یہ مار دھاڑ پکڑ دھکڑ جلد ہی قصہء پارینہ بن جائیں گے اور خاکی فرشتوں کو بھی یہ تبدیلیاں قبول کرتے ہی بنے گی۔
سو فیصد متفق۔ صرف اپنی معلومات کیلئے پوچھ رہا ہوں کہ ملک میں افواج اور ایجنسیوں کا تسلط کیا قیام پاکستان سے ہی ہے یا ایسا کسی خاص واقعہ، سانحہ یا سیاست دانوں اور عدلیہ کی مکمل نااہلی کی وجہ سے رفتہ رفتہ قائم ہوا ہے؟
 

آورکزئی

محفلین
یعنی اب حق کو ھتکڑیاں لگنی شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے میں ان کے ٹویٹس پڑھتا تھا۔۔۔۔۔۔۔ بہت بہترین اور حقائق پر مبنی
 

آورکزئی

محفلین
اگر واقعی یہ ادارہ فعال ہے تو میرے خیال میں نیازی پر اس سے کئی گنا زیادہ دفعات بنتے ہیں۔۔۔۔۔ انہوں نے کیا کیا نہیں کیا۔۔۔
 
اگرتمام تنقید کرنےوالوں کواُٹھا لیا جائے
توڈالر50 روپے پہ آسکتاہے،
بجلی 2 روپے یونٹ ہوسکتی ہے،
ہم پڑوسی ممالک کوگیس بیچ سکتے ہیں،
جان بچانےوالی ادویات پہ ڈیوٹی ختم کی جاسکتی ہے،
کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے،
این آو او کی خبریں بند ہو سکتی ہیں،
پی آئی اے، اسٹیل ملز اور 190 دیگر مسلسل نقصانات والے ادارے منافع دینا شروع کر دیں گے،

اس لیے
معیشت کی بہتری کے لیئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ تنقید کرنےوالوں کو اُٹھانےکا عمل تیز ترکیاجاسکے۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہ کوئی پیروڈی اکاونٹ لگ رہا ہے۔ یعنی دادا کا نام دادا اور پوتے کا نام پوتا۔
ماشاءاللہ۔ دادا پوتے کے اغوا کا ڈرامہ گرفتاری سے ہوتے ہوئے ۲۴ گھنٹے کے اندر اندر ضمانت پر ختم

اس دوران میں میڈیا نے لفافے، اپوزیشن نے سیاسی سکورنگ، اسٹیبلشمنٹ نے لعنتیں اور حکومت نے سبکی کما لی۔
 

جاسم محمد

محفلین
اگرتمام تنقید کرنےوالوں کواُٹھا لیا جائے
توڈالر50 روپے پہ آسکتاہے،
بجلی 2 روپے یونٹ ہوسکتی ہے،
ہم پڑوسی ممالک کوگیس بیچ سکتے ہیں،
جان بچانےوالی ادویات پہ ڈیوٹی ختم کی جاسکتی ہے،
کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکتا ہے،
این آو او کی خبریں بند ہو سکتی ہیں،
پی آئی اے، اسٹیل ملز اور 190 دیگر مسلسل نقصانات والے ادارے منافع دینا شروع کر دیں گے،

اس لیے
معیشت کی بہتری کے لیئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ تنقید کرنےوالوں کو اُٹھانےکا عمل تیز ترکیاجاسکے۔
سائبر کرائم بل جو آپ کے لیڈر نواز شریف کی حکومت میں پاس ہوا تھا۔ اور جس کی بنیاد پر رضی دادا کو گرفتار کیا گیا۔ اس کا کریڈٹ کیوں نہیں لے رہے؟ میٹھا میٹھا ہپ ہپ۔۔۔
 
Top