مبارکباد رضوان کو سالگرہ مبارک

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
رضوان نے کہا:
بس تیار رہیے کچھ ہی دنوں‌ میں ورچوئل ٹور کے لیے جس قدر ممکن ہوا احوال باتصویر ملاحظہ کیجیے گا۔
چاندنی چوک سے پیدل ہی کھنہ پل تک پچھلے دنوں چکر لگایا ہے۔ ہوا یوں کہ صدر سے واپسی پر بیٹے کو چاندنی چوک سے گھر کے لیے بھیج دیا اور ہم دونوں اتر گئے ایک رشتہ دار کے گھر جانے کے لیے۔ اس راستے سے اس سے پہلے کبھی نہیں گئےتھے اس لیے سٹلائٹ ٹاؤن کی طرف آکر کھڑے ہوگئے کہ کیوں نا سوزوکی پر جائیں۔ اتنے میں سڑک کے پار بھٹے والا(چھلی ابلی ہوئی ) نظر آگیا جتنی دیر میں ہم نے سڑک پار کی اتنی دیر میں چھلی والا سگنل پار کر گیا اور سڑک کے دوسرے پار سوزوکی بھی آکر روانہ ہوگئی تو ہم نے پیدل ہی سفر کرنے کی ٹھانی۔ اس روز سٹلائٹ ٹاؤن کا اندرون، مسلم ٹاؤن، حاجی چوک اور ناجانے کیا کیا صحیح طرح دیکھنے کا موقع ملا۔تقریبًا 30 منٹ میں ہم بغیر کسی سے پوچھے النور سوسائٹی پہنچ گئے۔


ہاں ضرور ، کسی دن تصویریں لے آئیے ۔ :D
صدر کچہری میری امی کا گھر ۔ پولیس کالونی سے شروع کیجئے گا تصویر ۔ :lol:
پھر ذرا آگے مری روڈ ۔ گلستان شبستان سینما ۔ میری فریسکو مٹھائی اور مٹھائی محل ۔
پھر چاندنی چوک ۔ سے سیٹلا ئیٹ ٹاؤن ۔ کمرشل مارکیٹ ۔ برگر ۔چاٹ ۔ :p
پھر سید پور ۔ پیر ودھائی ۔ کالی ٹینکی :lol:
سکس روڈ ۔ پھر آئی نائن آئی ایٹ۔ کراچی کمپنی ۔ :D
پھر آگے سے اسلام آبار کا سارا ایریا ۔ سپر مارکیٹ جناح مارکیٹ اور بلیو ایریہ یہ سب سے میرا دل بڑا اداس ہورہا :cry:
باجو پھر آپ کیسے کہتی ہیں کہ آپ پاکستان جانا نہیں چاہتیں۔ یہ پوسٹ پڑھنے سے تو میں نے یہی اندازہ لگایا ہے کہ آپ کو بھی پاکستان سے بہت محبت ہے۔ :D
 

تیشہ

محفلین
رضوان نے کہا:
ان سب مقامات کو نا بھجوا دوں :lol: جی بھر کر دیکھ لیجیے گا۔ ویسے بھی یہاں تو ہر دوسرے دن کسی نا کسی پرانی عمارت پر بلڈوزر چل رہا ہوتا ہے۔


ہاں نا بھجوا دیں سارے مقامات ۔ ادھر بیٹھے بیٹھے ہی دیکھ لوں گی ۔ :D
 
Top