مبارکباد رضوان کے 2000 پیغامات

شمشاد

لائبریرین
آخر کار رضوان بھی اس دوڑ میں شریک ہو ہی گئے، ادھر محب نے 3000 کا ہدف عبور کیا تو انہوں نے کہا میں کیوں پیچھے رہ جاؤں، تو 2000 تک تو پہنچ ہی گئے۔

خیر اسی بات پر مبارک باد قبول فرمائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
رضوان بھائی بہت مبارکباد ہو، شکر ہے کہ زکریا بھائی کا اصول ابھی لاگو نہیں‌ہوا، ورنہ تو کافی دیر ہوجاتی
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے اتنے چٹ پٹے اور مزیدار، تیکھے اور اثردار پیغامات کسی اور کو نصیب نہیں‌ ہوئے ابھی تک۔ ماشاءاللہ
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ خود بھی تو اس سے زیادہ اتنے چٹ پٹے اور مزیدار، تیکھے اور اثردار پیغامات لکھنے والوں میں سے ہیں۔
 
رضوان کی تو چاندی ہوگئی ہے یک نہ شد دو شد ۔

ابھی ایک دفعہ دو ہزار پر مبارکباد لے کر ہٹے نہ تھے کہ شمشاد نے ایک اور دھاگہ کھول کر زکریا کو یقینا سلگا کر رکھ دیا ہو گا ۔۔

رضوان اب آ کر مبارکبادیں لے بھی لو دیکھ لو تمہارے برخلاف میں نے تمہاری چاندی ہی کروائی ہے تم نے تو وفا نہیں کی مگر میں ٹھہرا سدا کا دوست دار بندہ ، دھوکہ کھا کر بھی تمہارے ساتھ ہی ہوں، دوستی سیکھنی ہو تو اکتوبر میں اسلام آباد میں ملنا مجھے ۔ :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کوئی ٹریننگ سنٹر ہے وہاں اسلام آباد میں یا اکتوبر میں کھولنے کا ارادہ ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے باجو آپ نے ترقی کر لی ہے، پہلے چھوٹے شتونگڑے لگا کر نکل لیتی تھیں اب بڑے بڑے لگانے شروع کر دیئے ہیں۔
 

پاکستانی

محفلین
ارے واہ ! یہاں تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگے ہیں اور کوئی وصول کرنے والا ہی نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہاں ہو رضوان بھائی!
 

شمشاد

لائبریرین
حالانکہ بتایا بھی تھا کہ دھاگہ کھولنے جا رہا ہوں۔ اب دروازے کی اوٹ سے جھانکے جا رہے ہیں، اندر آنے کا نام نہیں لے رہے، لگتا ہے کسی خاص کی مبارک کا انتظار ہے، تبھی آئیں گے۔ :wink:
 
Top