صنم تونسوی
محفلین
السلام علیکم۔اپ کے خیال میں رفع الیدین کرنا بیتر ہے یا نہ کرنا بہتر ہے حدیث کی روشنی میں بیان کریں ۔
ہمارے خیال میں رفع یدین کرنا بھی جائز ہے اور نا کرنا بھی۔ جو کرتے ہیں وہ بھی مسلمان ہیں اور جو نہیں کرتے وہ بھی۔
اس سوال کا مقصد کیا ہے؟ کیا آپ مسلکی اختلافات کو فروغ دینا چاہتے/ چاہتی ہیں؟ پچھلے ایک ہزار سال سے زیادہ عرصے سے یہ مسئلہ حل طلب چلا آرہا ہے، اس پر ہونے والی تمام علمی اور مسلکی بحثیں کوئی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہی ہیں تو آپ انٹرنیٹ پر اس سوال کو پھر سے پوچھ کر کیا ثابت کرنا چاہتے/ چاہتی ہیں؟
وسلام
ماشا اللہ بہت عمدہ جواب دیا ہے، یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یہاں بے وجہ اختلافات کو ناپسند کرنے والے دوست بھی موجود ہیںرفع یدین کرنے کے حق میں قریباً 82 احادیث آئی ہیں۔
کریں تو بھی نماز ہو جاتی ہے، نہ کریں تو بھی نماز ہو جاتی ہے۔
اصل بات نماز قائم کرنا ہے۔ وہ کرتے رہیں۔