دائم جی
محفلین
میں عربی علوم کا مدرس ہونے کی حیثیت سے طلبا کو اکثر عربی نصابی کتب کے حواشی اور شروح دیکھنے کی طرف راغب کرتا رہتا ہوں مگر اول تو کئی نوع کے حاشیے متعلقہ کتاب کے طالب علم کو فائدہ بہم نہیں پہنچاتے جبکہ بعض بہت مفصل ہوتے ہیں جن سے اصل کتاب کا مضمون پیچھے رہ جاتا ہے۔ چونکہ میں نے فقہ میں کنز الدقائق کی تدریس کے دوران متعدد ایسے مقامات دیکھے جہاں طلبا کے لیے مفید اور حلّ کتاب کے ضمن میں حواشی کے اہتمام کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اسی ضرورت کے تحت رمز البرائق من کنز الدقائق کے عنوان سے باقاعدہ صفحۂ اول سے کنز الدقائق کی عبارت کو حل کرنے کی ایک ادنیٰ کوشش شروع کر چکا ہوں۔ اس لڑی میں ان شاء اللہ کنز الدقائق پر اپنے اس حاشیے کو پیش کیا جاتا رہے گا۔ موضوع سے متعلقہ احباب خصوصی توجہ اور رہنمائی بھی فرمائیں۔ جزاک اللہ!
آخری تدوین: