رمضان،سحری و افطاری اور کچھ سوالات

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
کافی ٹائم سے اس سیکشن میں کچھ خاموشی سی ہے اور میں بھی کافی ٹائم سے کچھ بولی نہیں یہاں تو چلیں کچھ گپ شپ ہو جائے ۔رمضان کا بابرکت مہینہ ہے تو کیوں نا کچھ بات اس حوالے سے ہو جائے :) میں نے کچھ سوال تیار کیے ہیں امید ہے کہ آپ سب کے جوابات پڑھ کر مزا آئے گا

*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے :laughing:)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟
عرصہ ہو گیا گھر سے دور پردیس میں سحری و افطاری کرتے ہوئے ۔ خود ہی بنانا اور کھا لینا ۔ پکوڑے اور سموسے لازمی بناتا ہوں اور کھاتا ہوں

دہی بڑے مجھے تو بہت پسند ہیں بس بنانے میں محنت بہت زیادہ ہوتی ہے افطاری میں کوئی چیز ایسی یاد نہیں جو غیر ضروری محسوس ہو

سادہ پانی

ماما جانی بتاتی ہیں کہ چھ سال کی عمر تھی جب روزہ کشائی ہوئی تھی

کچھ یاد نہیں

رمضان شریف میں اکثر رات جاگتے گذر جاتی ہے اور افطاری اور رات میں کھایا پیا سحری کے کام آ جاتا ہے۔ کبھی کبھار سحری بھی کر لیتا ہوں

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے۔

گنڈے دار نماز ادا کرنے کی توفیق مل جاتی ہے ۔ اور کچھ گناہ بخشوانے کے لالچ میں پرہیزگاری کا روپ اختیار کر لیتا ہوں

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

کوئی شک نہیں کہ یہ بابرکت مہینہ ہم سب کے لیے اللہ کا اک خاص انعام ہے ۔ ذکر اللہ ویسے تو ہر پل مفید اور بابرکت ہوتا ہے مگر رمضان شریف میں ذکر اللہ اک عجیب کیفیت پیدا کر دیتا ہے

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

جھوٹ بولنے کا عمل ( چاہے مجبوری ہی کیوں نہ ہو )

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

یہ تو شاہ سعودیہ کے حکم پر ہے چاہے تو تیس روزے کر کے صبح عید کا اعلان کر دے

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی [/

خوشی سے
نایاب
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
کافی ٹائم سے اس سیکشن میں کچھ خاموشی سی ہے اور میں بھی کافی ٹائم سے کچھ بولی نہیں یہاں تو چلیں کچھ گپ شپ ہو جائے ۔رمضان کا بابرکت مہینہ ہے تو کیوں نا کچھ بات اس حوالے سے ہو جائے :) میں نے کچھ سوال تیار کیے ہیں امید ہے کہ آپ سب کے جوابات پڑھ کر مزا آئے گا

*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے :laughing:)

پکوڑے :battingeyelashes:

کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

میں تو سب کچھ کھالیتی ہوں :battingeyelashes: بس کوئی بنادے ۔ :tongue:

جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

پکوڑے ۔۔ دہی بڑے ، چاٹ وغیرہ وغیرہ :battingeyelashes:

پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

یاد نہیں :battingeyelashes:

کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

نہیں کبھی نہیں :party:

آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

میں سحری کھاکے ،نماز پڑھکے سوتی ہوں کبھی کسی رات بہت نییند آجائے تو سوکر پھر سے اٹھا جاتا ہے ۔ :battingeyelashes:

کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

نماز کی پابندی ۔۔ ورنہ ویسے میں دو ، یا تین پڑھتی ہوں باقی مس ہوجاتیں ہیں مگر رمضان شروع ہوا ہی کہ نماز پڑھنے لگتی ہوں :battingeyelashes: ایک بھی مس نہیں کرنے ہوتی دل کو تسلی نہیں ہوتی پڑھے بغیر ۔ ۔۔

کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

لوگوں کا جھوٹ بولنا :(

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی [/CENTER]
:battingeyelashes:

ہیپی ہیپی :happy:
 
arifkarim

معطل
رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟
کوئی خاص ڈش تو نہیں۔ بس سالن مزیدار ہونا چاہئے

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)
دہی :) امی زبردستی یہ کھلانے کی کوشش کرتی ہیں :)

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو
کھجوریں۔ اگر فروٹ چاٹ ہوتو زیادہ مزاہ آتا ہے۔

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟
پاکستان میں رکھتا تھا۔ شاید 10 سال کا تھا! ویسے شروع میں‌چڑی روزے ہی رکھتا تھا!;)

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟
الحمدللہ میرے ساتھ ایسا واقعہ کبھی نہیں‌ہوا۔ جب بھی کھانے کی کوئی چیز نظر آتی ہے تو خدا تعالیٰ روک دیتا ہے۔ البتہ میرا ایک کزن ہے جو اکثر بھول کر کھا لیا کرتا ہے!

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں
اسکول کے دنوں میں سحری کے بعد سوتا نہیں ہوں، کیونکہ پھر سو کر اٹھنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ چھٹی کے دن تو خراٹے ہی مارتا ہوں۔
سحری کھانا سنت ہے۔ جو لوگ افطاری سے روزہ رکھتے ہیں وہ خلاف قانون ہے!

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے
نرم دلی۔ نمازوں کی پابندی۔ قرآن پاک کی تلاوت۔ اعتکاف والوں کی عیادت وغیرہ۔

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔
خاص تبدیلی تو رمضان کے روزے رکھنے کے بعد انسانی زندگی میں آنی چاہئے۔ یعنی جو نیک عادتیں روزے کے دوران تھیں انکو سارا سال لاگو کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ نیز شوال کے 6 روزے رکھنا مت بھولیں۔

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو
سنیما، میوزک وغیرہ رمضان میں بھی کبھی کبھار ہو جاتا ہے۔ جوکہ نہیں ہونا چاہئے۔ وہ وقت قرآن پاک کی تلاوت کو دینا چاہئے۔

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟
چاند دیکھ کر بتاؤں گا:grin:

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی [/CENTER]
جہاں انتیس رکھ لئے وہاں ایک اور رکھنے میں کیسی لاچاری ہوگی؟ :confused:
 
فہیم

لائبریرین

وعلیکم السلام

کافی ٹائم سے اس سیکشن میں کچھ خاموشی سی ہے اور میں بھی کافی ٹائم سے کچھ بولی نہیں یہاں تو چلیں کچھ گپ شپ ہو جائے ۔رمضان کا بابرکت مہینہ ہے تو کیوں نا کچھ بات اس حوالے سے ہو جائے :) میں نے کچھ سوال تیار کیے ہیں امید ہے کہ آپ سب کے جوابات پڑھ کر مزا آئے گا

ہائیں۔
بھلا کیوں نہیں بولیں آپ۔
خدانخواستہ منہ میں کچھ ہوتو نہیں گیا تھا۔
اب آپ کو تو یہ نہیں بول سکتا کہ کہیں اللہ نہ کرے کوئی روگ تو نہیں لگ گیا تھا:grin:

*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟

سحری میں۔ دودھ کے ساتھ کھجلہ/پھینی/جلیبی/امرتی ضرور ہوتی ہے۔
اور افطار میں فروٹ چاٹ۔
ویسے اگر یہ چیزیں نہ بھی ملیں تو خیر نہیں لگے گا کہ سحری یا افطاری نامکمل ہے۔

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

ایسی تو کوئی ڈش نہیں میری نظر میں
اور
کس نے کہا کہ مردوں کو دہی بڑے پسند نہیں ہوتے:eek:
مجھے تو کافی پسند ہیں۔
اب شاید آپ جو بناتی ہوں وہ آپ کے اُن کو پسند نہ آتے ہوں:grin:

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

میرا تو بس پینے کا دل کررہا ہوتا ہے کہ جلدی جلدی کچھ پیٹ میں ڈالوں اور پانی یا شربت پیئوں۔

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

ٹھیک سے یاد نہیں۔
غالباً 9 سے 11 سال کی عمر میں رکھا تھا شاید۔

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

جہاں تک یاد پڑتا ہے ابھی تک تو ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں‌ہوا۔

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

سحری کے لیے اٹھتے ہیں۔
بھلے رات میں‌ 2 گھنٹے ہی کیوں نہ سویا جائے۔
اور سحری ضرور کرتے ہیں۔ بھلے افطاری میں کتنا کچھ بھی کیوں نہ کھایا ہو۔

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

فجر کی نماز باجماعت ادا کرنا۔

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

ہممممممم
رمضان میں‌ تو ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے زندگی کا۔
خاص کر نماز کے وقت بھری بھری مسجدیں دیکھ کر بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔
پیغام یہی کہ یہ رحمتوں والا بابرکت مہینہ ہے۔
جن رحمتیں لوٹ سکتے ہیں لوٹ لیں:)

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

یہی کہ لوگ اپنے غصے اور زبان کو کنٹرول میں رکھیں۔

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

پاکستان میں یہ بھی ممکن ہے کہ کہیں 29 ہوں اور کہیں‌30:confused:

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی

خوشی کے ساتھ بلکہ یہی دل ہوتا ہے کہ 30 روزے پورے ہوں۔

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے :laughing:

نہیں اتنا کافی نہیں:grin:
اتنے دنوں غائب رہنے کے بعد کم از کم ایسی 10 - 12 پوسٹس ہونی چاہیے تھیں:dancing:
 
ملائکہ

محفلین
السلام علیکم
کافی ٹائم سے اس سیکشن میں کچھ خاموشی سی ہے اور میں بھی کافی ٹائم سے کچھ بولی نہیں یہاں تو چلیں کچھ گپ شپ ہو جائے ۔رمضان کا بابرکت مہینہ ہے تو کیوں نا کچھ بات اس حوالے سے ہو جائے :) میں نے کچھ سوال تیار کیے ہیں امید ہے کہ آپ سب کے جوابات پڑھ کر مزا آئے گا

وعلیکم السلام چلیں اچھا ہوا آپ آئیں تھوڑی رونق لگی یہاں:)

[CENTER"]*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟
؟

سحری میں تو لسی پیتی ہوں اور افطار میں آلو کے پکوڑے نا ہوں تو بالکل نا مکمل ہے میری افطاری:tongue::tongue:

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

ہم لوگوں کے گھروں میں بہت سی ایسی چیزیں بنتی ہیں جو بالکل نہیں بننی چائیے اگر مجھے ایک کھجور پانی اور پھل مل جائیں تو میری یہی افطاری ہوگی میں صرف آلو کے پکوڑے کھاتے ہوں اس کے علاوہ اور دہی بڑے، چاٹ وغیرہ کو ہاتھ نہیں لگاتی

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

پانی یا کوئی بھی جوس:grin:

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

یاد نہیں پر چھوٹے ہوتے ہی رکھتی تھی

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

نہیں کبھی نہیں پر ایک دفعہ بھائی کو نفلی روزے میں آدھا کھیرا کھلادیا تھا نا ہی بھائی کو یاد تھا کہ اسکا روزہ ہے نا ہی مجھے:whistle:

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

سحری کرتی ہوں اور پھر اگر کالج نہیں جانا ہوتا تو سو جاتی ہوں

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

نماز کی پابندی کرتی ہوں اس مہینے میں اور ٹی وی، گانے وغیرہ بھی نہیں سنتی

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

رمضان میں ماحول بالکل مختلف ہوجاتا ہے اور بہت اچھا لگتا ہے کہ سب لوگ ساتھ میں ہی سارے کام انجام دے رہیں ہیں:)

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

لوگ لڑتے ہیں تو برا لگتا ہے

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

مجھے ہمیشہ 29 ہی روزے اچھے لگتے ہیں پھر چاند رات کو بڑا مزا آتا ہے ;);)

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی [/CENTER]

پھر یہ سوچتی ہوں اچھا ہوا ایک اور دن مل گیا عید کی کوئی نا کوئی تیاری رہی ہوتی ہے جو پوری ہوجاتی ہے:party:

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے :laughing:)[/COLOR]
 
الف عین

لائبریرین
*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟

فروٹ چاٹ، جس میں امرود اور کیلے ضرور ہوں، ان کے بغیر فروٹ چاٹ بھی کیا چاٹ ہے۔

*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)
دہی بڑے۔۔۔ مجھے تو پسند ہیں،

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو
شربت ہو تو پہلے وہ، اورفروٹ چاٹ

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟
شاید 7 سال کی عمر میں

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟
یاد نہیں

*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں
زیادہ تر تو سحری کے بعد سوتا ہی نہیں، فجر کے بعد تلاوت کرتا ہوں اور پھر کمپیوٹر پر بیٹھ جاتا ہوں، آٹھ بجے دفتر نکلنا ہوتا ہے تو، چھٹی کے دن بھلے ہی سو جاتا ہوں سھری کے بعد۔

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے
فجر کی نماز جماعت سے۔ روزانہ عام طور پر بالکل آخر وقت میں آنکھ کھلتی ہے، کبھی کبھی فجر ضا ہی ہو جاتی ہے۔

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔
مسجدوں کو آباد دیکھنا۔ افسوس بھی ہوتا ہے کہ بعد میں کیا ہو جاتا ہے جو مسجڈوں میں‌لوگ نظر ہی نہیں آتے۔

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو
بہت سی ہوٹلوں کا پردہ ڈالے بغیر دن میں بھی کھلا ہونا۔

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟
میرے خیال سے کیا ہوتا ہے، چاند کی مرضی!

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی
خوشی خوشی، بلکہ اس کے بعد شوال کے روزے بھی خوشی خوشی ہی رکھتا ہوں۔
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم
کافی ٹائم سے اس سیکشن میں کچھ خاموشی سی ہے اور میں بھی کافی ٹائم سے کچھ بولی نہیں یہاں تو چلیں کچھ گپ شپ ہو جائے ۔
رمضان کا بابرکت مہینہ ہے تو کیوں نا کچھ بات اس حوالے سے ہو جائے :)
میں نے کچھ سوال تیار کیے ہیں امید ہے کہ آپ سب کے جوابات پڑھ کر مزا آئے گا

شکریہ ادی ، ہر بار نیا تجربہ کرنے کے لیے ۔ :biggrin:
اور شکریہ حروف کی تکرار سے گریز کے لیے ۔:grin:

*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟

چائے ہی واحد ’’ ڈش ‘‘ ہے ، ویسے افطار میں ’’ پکوڑے ‘‘ اور سحری میں ’’ پراٹھے ‘‘ نہ ہوں تو لگتا ہی نہیں کہ کچھ کھایا ہے ۔:battingeyelashes:

کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(
خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)

ارے لاحول ولا ۔۔۔ بھئی کس شے کا نام لے لیا ، منھ کا ذائقہ ہی خراب ہوگیا :wasntme:
ویسے آپس کی بات ہے دہی بڑے گلے میں ’’‌ججول ‘‘ کرتے ہیں اس لیے :biggrin:

*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/
کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو

کھجور کے فوراً بعد ’’ پکوڑے ‘‘

*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟

5 سال تین ماہ کی عمر میں ، 6 سال میں ناظرہ مکمل کیا بعد میں آج تک پورے روزے رکھنے کی سعادت حاصل ہے ۔

*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟

ہاں ایک بار ،، جب پیاس لگی تھی تو چھپ کر ایک مگ میں پڑا پانی پی لیا تھا ، بعد میں حالت غیر ہوگئی کہ وہ مٹی کا تیل تھا، /۔

آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں

سحری صبح ہی ہوتی ہے ، افطاری یا رات کے کھانی کی کوئی شرعی حیثیت نہیں سحری سے ، حدیث میں ممانعت ہے ، سو سحری اپنے وقت پر ہی کرتے ہیں۔

*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں
/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے

ہممم۔۔۔ نماز باجماعت اور تکبیرِ اولی کے ساتھ پڑھنے کی کوشش۔
کہ خاصا وقت مِل جاتا ہے اور دفتری امور میں بھی خاصی ڈھیل ہوتی ہے ۔

*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔

سب سے بڑا ، احساس کہ دوسروں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے ، خاص طور پر بھوکے پیاسوں کا احساس ہوتا ہے ،
عام دنوں میں بھی اللہ نے یہ نعمت دی ہے مگر رمضان میں اس شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔۔۔

*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو

ذخیرہ اندوزی ، گرانی ، دھوکہ دہی ، ۔۔۔ بے حسی

*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟

جی ۔۔ تیس ہوں گے ، شوال کا مہینہ بھی تیس کا ہوگا،

*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی

روزہ خوشی سے ہی رکھا جاتا ہے اور اللہ کی رضا کےلیے رکھا جاتا ہے ۔
لاچاری سے رکھنا تو اپنے آپ اور اللہ سے دھوکہ کرنے والی بات ہے ۔
باری تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ مکر و مکراللہ واللہ خیر ماکرین ‘‘

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے

شکریہ ادی ، سدا سلامت رہو م جیتی رہو آباد رہو، اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو رمضان کے فیوض و برکات سے فیضیاب فرمائے آمین
 
محمدصابر

محفلین
*رمضان میں سحری اور افطاری میں وہ خاص ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے اور جسے کھانا آپ ضرور ی سمجھتے ہیں جس کے بغیر آپ کو افطاری و سحری ادھوری و نامکمل لگتی ہے؟؟؟
کوئی خاص ڈش روزانہ نہیں بنتی جس کے بغیر افطاری و سحری ادھوری سمجھی جائے۔
*کوئی ایسی ڈش جو رمضان میں گھروں میں بنتی تو ضرور ہے پر آپ اسے غیر ضروری سمجھتے ہیں اور پسند نہیں کرتے(خاص کر مجھے مردوں حضرات سے یہ پوچھنا ہے کہ انہیں دہی بڑے کیوں پسند نہیں ہوتے)
تلی ہوئی چیزیں مثلاً پکوڑے سموسے کچوریاں
*جب آپ دستر خوان پر افظاری کے لیے بیٹھتے ہیں تو کس چیز کو دیکھ کر فوراً کھانے کو دل کرتا ہے/کس چیز کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے افطاری کے وقت کھانے کو
سادہ پانی
*پہلا روزہ آپ نے کب اور کس عمر میں رکھا ؟؟؟
کوئی سات برس کی عمر ہو گی
*کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ ؟؟؟
میرے پہلے رمضان میں ہی ایک دن نماز عصر کے بعد گھر آ رہا تھا تو نیاز بانٹی جا رہی تھی(بیوقوف لوگ دن میں ہی بانٹ رہے تھے)۔ سب بچوں کے ساتھ میں نے بھی لی اور کھانا شروع کر دی۔میں اپنے روزے کو بھول چکا تھا۔ لیکن جب گھر کے قریب پہنچا تو امی دروازے میں کھڑی تھی۔ جونہی انہوں نے دیکھا تو فوراً یاد دلایا تو میں نے اسی وقت اسے پھینک دیا اور جو کچھ منہ میں تھا وہ بھی اگل دیا۔
*آپ سحری کر کے پھر سوتے ہیں/سحری کے لیے اٹھتے ہیں یا سحری کے لیے اٹھتے ہیں نہیں افطاری کے کھائے پیے کو ہی کافی سمجھتے ہیں
سحری کے لئے اٹھتا ہوں۔
*کوئی ایسا عمل جسے آپ باقی کے مہینوں میں تو نہیں کرتے لیکن اس مہینے کے احترام میں وہ ضرور کرتے ہیں/کوئی ایسا عمل جو نارمل لائف سے ذرا ہٹ کر ہوتا ہے
قرآن پاک کی تلاوت میں کچھ باقاعدگی آ جاتی ہے۔
*رمضان کے حوالے سے کوئی خاص احساس یا تبدیلی جو آپ محسوس کرتے ہوں یا کوئی پیغام جو آپ ہم سب سے شیئر کرنا چاہیں اس حوالے سے۔
واقعی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شیطان اندر موجود تھا جو قید کر لیا گیا ہے۔
*کیا کوئی ایسا عمل/بات ایسی ہے جو آپ کو ناپسند ہو اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ کم از کم اس مہینے میں نا ہو
مہنگائی۔ ناجائز منافع خوری۔ ذخیرہ اندوزی۔ لوڈشیڈنگ۔ دفتر میں کام :)
*آپ کے خیال سے اس دفعہ انتیس روزے ہونگے یا تیس؟؟؟
میرے موبائل کا کیلنڈریہی بتاتا ہے کہ تیس ہونگے باقی پاکستان میں انتیس بھی ہونگے اور تیس بھی
*اگر انتیس کے بجائے تیس روزوں کا اعلان ہوتا ہے تو وہ روزہ آپ لاچاری میں رکھتے ہیں یا خوشی خوشی
خوشی خوشی جی

سوال زیادہ تو نہیں ہو گئے میرے خیال سے بس اتنا ہی کافی ہے :noxxx:(ساری کسر ایک ساتھ نکال لی میں نے :laughing:)
 
تعبیر

محفلین
آپ سب لوگوں کا شکریہ کہ اتنی تفصیل سے جواب دیا
اب میں کوشش کرتی ہوں کہ آپ کو باری باری جواب دے سکوں اور پھر سے سوال کر سکوں :noxxx:

وعلیکم السلام

عرصہ ہو گیا گھر سے دور پردیس میں سحری و افطاری کرتے ہوئے ۔ خود ہی بنانا اور کھا لینا ۔ پکوڑے اور سموسے لازمی بناتا ہوں اور کھاتا ہوں

نایاب بھائی سموسے بھی آپ خود بناتے ہیں میں نے بھی ٹرائے کیے تھے کل پر اچھے نہیں بنے ۔بس ایسے بنائے تھے کہ وہ خود ہی شرم سے بیٹھ گئے :rollingonthefloor:

دہی بڑے مجھے تو بہت پسند ہیں بس بنانے میں محنت بہت زیادہ ہوتی ہے افطاری میں کوئی چیز ایسی یاد نہیں جو غیر ضروری محسوس ہو
نایاب بھائی محنت کی کیا ضرورت ہے
وہ کہتے ہیں نا کہ کھانوں میں شان زندگی آسان
کبھی ٹرائی کیجیے گا شان مصالحوں میں شان دہی بڑے

سادہ پانی

اس معاملے میں میں بھی اپنے بھائی پر گئی ہوں

ماما جانی بتاتی ہیں کہ چھ سال کی عمر تھی جب روزہ کشائی ہوئی تھی
ماشاءاللہ

گنڈے دار نماز ادا کرنے کی توفیق مل جاتی ہے ۔ اور کچھ گناہ بخشوانے کے لالچ میں پرہیزگاری کا روپ اختیار کر لیتا ہوں

یہ گنڈے دار کیا ہوتی ہے؟؟؟

یہ تو شاہ سعودیہ کے حکم پر ہے چاہے تو تیس روزے کر کے صبح عید کا اعلان کر دے
پر مجھے لگتا ہے ہمارے یہاں کے مفتی یہ دعا ضرور مانگیں گے کہ سعودیہ میں تیس روزے ہوں کہ ہمیں یک رازہ پہلے رکھوا دیا ہے پتہ نہیں کس حساب سے اور مزے کی بات عصر کے وقت ہی مسجد میں اعلان کر دیا کہ کل پہلا روزہ ہو گا :rolleyes:

بہت بہت شکریہ ناباب بھائی مجھے پتہ نہیں کیوں پہلے سے ہی لگ رہا تھا یہاں آپ یا بوچھی ہی پہلے جواب دینگی :)
 
تعبیر

محفلین
میں تو سب کچھ کھالیتی ہوں :battingeyelashes: بس کوئی بنادے ۔ :tongue:

اور یہ کوئی اور کون ہو گا بھلا ؟؟؟ہم نے تو مرنا بھی ہو گا تو اس دن بھی کام ہی کر رہے ہونگے

ویسے بوچھی آپ کی طرف ریڈی میڈ چیزیں تو ملتی ہونگی نا ؟؟؟
ہماری طرف بھی ابھی ایک پاکستانی ٹیک اوے کھلا ہے پر کوئی خاص نہیں ہے اور قیمتیں تو آسمان پر پہنچی ہوئی ہیں انکی

کیا آپ نے رمضان میں کبھی بھول سے کوئی چیز کھائی/پیئی ہے اگر ہاں تو اسے بعد کے تاثرات و واقعات وغیرہ

نہیں کبھی نہیں :party:
پتہ نہیں کونسے خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں جو ایسا کرتے ہیں مجھ سے بھی کبھی بھی بھول نہیں ہوتی :(

میں سحری کھاکے ،نماز پڑھکے سوتی ہوں کبھی کسی رات بہت نییند آجائے تو سوکر پھر سے اٹھا جاتا ہے ۔ :battingeyelashes:

ہائے بوچھی کیا کرتی ہیں ساری رات جاگ کر :eek: :confused: :confused:

تھینکس بوچھی :)
 
تعبیر

محفلین

کوئی خاص ڈش تو نہیں۔ بس سالن مزیدار ہونا چاہئے
یہ مزیدار کی کچھ تشریح کر دیں

دہی :) امی زبردستی یہ کھلانے کی کوشش کرتی ہیں :)
ویسے آپ کب سے اتنے فرماندار ہو گئے ہیں کہ کسی کا کہا ماننے لگے ہیں :eek: :nailbiting:

پاکستان میں رکھتا تھا۔ شاید 10 سال کا تھا! ویسے شروع میں‌چڑی روزے ہی رکھتا تھا!;)
چڑی روزے بولے تو؟؟؟کہیں وہی تو نہیں جسے ہم روزہ نہیں کھوجا بولتے ہیں :confused:

خاص تبدیلی تو رمضان کے روزے رکھنے کے بعد انسانی زندگی میں آنی چاہئے۔ یعنی جو نیک عادتیں روزے کے دوران تھیں انکو سارا سال لاگو کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ نیز شوال کے 6 روزے رکھنا مت بھولیں۔
شکر ہے کہ آپ نے شوال کا ذکر کیا تو چلیں میں یہیں پوچھ لیتی ہوں کہ مختلف لوگ ان روزوں کا مختلف طریقہ بتاتے ہیں مجھے اسکا صھیح طریقہ معلام کرنا ہے کہ کیا ہم انہیں ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں یا وقفوں وقفوں میں وغیرہ وغیرہ

سنیما، میوزک وغیرہ رمضان میں بھی کبھی کبھار ہو جاتا ہے۔ جوکہ نہیں ہونا چاہئے۔ وہ وقت قرآن پاک کی تلاوت کو دینا چاہئے۔
پاکستان میں تو چاند نظر آتے ہی اسی وقت فل والیو میں بازاروں میں گانے شروع ہو جاتے ہیں جبکہ میرا خیال ہے ہے اس دن بھی صبر کر لینا چاہیے

چاند دیکھ کر بتاؤں گا:grin:
آپ نھنھی سی جان اتنا مشکل کام کرینگے رہنے ہی دیں :tongue:

جہاں انتیس رکھ لئے وہاں ایک اور رکھنے میں کیسی لاچاری ہوگی؟ :confused:

مجھے لگا کہ اتنے روزے رکھ رکھ کر میرے جیسا بندہ نڈھال ہو جات ہے تو آخر میں جان چھڑانے کی چکروں میں ہوتا ہے شاید :noxxx:
بہت بہت شکریہ :)
 
تعبیر

محفلین
ہائیں۔
بھلا کیوں نہیں بولیں آپ۔
خدانخواستہ منہ میں کچھ ہوتو نہیں گیا تھا۔
اب آپ کو تو یہ نہیں بول سکتا کہ کہیں اللہ نہ کرے کوئی روگ تو نہیں لگ گیا تھا:grin:

بولی اس لیے نہیں کہ آتی کہاں تھی یہاں اور روگ کی کوئی عمر تھوڑی نا ہو تی ہے اس لیے کہنا چاہو تو کہ سکتے ہو :laughing:

سحری میں۔ دودھ کے ساتھ کھجلہ/پھینی/جلیبی/امرتی ضرور ہوتی ہے۔
اور افطار میں فروٹ چاٹ۔
ویسے اگر یہ چیزیں نہ بھی ملیں تو خیر نہیں لگے گا کہ سحری یا افطاری نامکمل ہے۔

اف اتنی ساری چیزیں کیا اس وقت کسی حلوائی کی دکان پر ہوتے ہیں آپ :eek:
یہ کھجلہ کیا ہے؟؟؟

کس نے کہا کہ مردوں کو دہی بڑے پسند نہیں ہوتے:eek:
مجھے تو کافی پسند ہیں۔
اب شاید آپ جو بناتی ہوں وہ آپ کے اُن کو پسند نہ آتے ہوں:grin:

میری کوکنگ پر اتنا سنگین الزام :eek:
ہاں نا میرے مسٹر بلکہ بھائی اور بابا بھی نہیں کھاتے اور میرے مسٹر کا کہنا ہے کہ یہ خالص زنانہ ڈش ہے اس لیے انہیں نہیں پسند :rolleyes:

میرا تو بس پینے کا دل کررہا ہوتا ہے کہ جلدی جلدی کچھ پیٹ میں ڈالوں اور پانی یا شربت پیئوں۔

بالکل گرمی جو ہے اس قدر

ٹھیک سے یاد نہیں۔
غالباً 9 سے 11 سال کی عمر میں رکھا تھا شاید۔

کوئی بات نہیں بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہو ہی جاتی ہیں
یا بقول آپ کے ہوتا ہے چلتا ہے :grin:

جہاں تک یاد پڑتا ہے ابھی تک تو ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں‌ہوا۔

واہ واہ کیا مفکرانہ انداز ہے

سحری کے لیے اٹھتے ہیں۔

یہ آپ کب سے لکھنو پہنچ گئے کہ خود کو ہم کہنے لگے ہیں :eek:

اور سحری ضرور کرتے ہیں۔ بھلے افطاری میں کتنا کچھ بھی کیوں نہ کھایا ہو۔

بالکل بالکل آخر پھییناں/کجلہ/جلیبیاں کون کھائے گا :laughing:

ہممممممم
رمضان میں‌ تو ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے زندگی کا۔
خاص کر نماز کے وقت بھری بھری مسجدیں دیکھ کر بہت اچھا احساس ہوتا ہے۔
پیغام یہی کہ یہ رحمتوں والا بابرکت مہینہ ہے۔
جن رحمتیں لوٹ سکتے ہیں لوٹ لیں:)

مجھے پاکستان یاد آگیا ان الفاظ کے پڑھتے ساتھ ہی :(

یہی کہ لوگ اپنے غصے اور زبان کو کنٹرول میں رکھیں۔

ہاں بالکل جیسے اب آپ رکھیں گے میرا یہ پیغام پڑھنے کے بعد :tongue:

پاکستان میں یہ بھی ممکن ہے کہ کہیں 29 ہوں اور کہیں‌30:confused:

بالکل کہ آخر ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں :rolleyes:

نہیں اتنا کافی نہیں:grin:
اتنے دنوں غائب رہنے کے بعد کم از کم ایسی 10 - 12 پوسٹس ہونی چاہیے تھیں
:dancing:

چھوٹے میں ایسے کئی ٹاپکس پوسٹ کر سکتی ہوں بشرط ہے کہ آپ لوگ رپلائی کریں
چلیں پھر آپ اور میں مل کر عید کے لیے کوئی ٹاپک سوچتے ہیں :)
شکریہ بہت اتنے مزے کے جوابات کے لیے اور مجھے بھی مزا آیا ان پر کمنٹ کر کے :)
 
شوال کے چھ روزے آپ اپنی سہولت کے حساب سے پورے شوال ماہ میں کبھی بھی رکھ سکتی ہیں سوائے عید کا دن چھوڑ کے۔

چاہیں تو ایک ساتھ رکھ لیں یا چند دنوں کے وقفے سے رکھیں یہ وقفہ ہر دو روزے کے درمیان مساوی ہو یہ بھی ضروری نہیں۔ یعنی مکمل آزادی۔

اور ہاں شوال کے روزے نفلی روزے ہوتے ہیں لہٰذا ان کی نیت دن میں بھی کی جا سکتی ہے۔ اور کسی باعث کسی دن روزہ توڑنا پڑ جائے تو کوئی کفارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ میری معلومات ہیں شوال کے روزوں کے بارے میں۔ ان میں کوئی مسلکی اختلاف ہو تو مباحثے سے پرہیز کریں اور ازراہ مہربانی میری رہنمائی کر دیں۔
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام چلیں اچھا ہوا آپ آئیں تھوڑی رونق لگی یہاں:)]

تھینکس سویٹی :)

سحری میں تو لسی پیتی ہوں اور افطار میں آلو کے پکوڑے نا ہوں تو بالکل نا مکمل ہے میری افطاری:tongue::tongue:
شکر ہے کہ میں اسے افطاری کے بعد پڑھ رہی ہوں ورنہ میرے منہ میں پانی آجاتا کہ مجھے بھی آلو کے پکوڑے بہت پسند ہیں

ہم لوگوں کے گھروں میں بہت سی ایسی چیزیں بنتی ہیں جو بالکل نہیں بننی چائیے اگر مجھے ایک کھجور پانی اور پھل مل جائیں تو میری یہی افطاری ہوگی میں صرف آلو کے پکوڑے کھاتے ہوں اس کے علاوہ اور دہی بڑے، چاٹ وغیرہ کو ہاتھ نہیں لگاتی

بالکل میرا بھی یہی خیال ہے کہ ہمارا لالچ اس مہینے میں بہت بڑھ جاتا ہے اور دستر خوان پر پتہ نہیں کیا کچھ ہوتا ہے ویسے ان سب چیزوں کا رواج نکالا کس نے کاش ہم سادہ کھانے سے افطاری کرتے

ایک دفعہ بھائی کو نفلی روزے میں آدھا کھیرا کھلادیا تھا نا ہی بھائی کو یاد تھا کہ اسکا روزہ ہے نا ہی مجھے:whistle:
ہاہاہا کھلایا بھی تو کھیرا :)

نماز کی پابندی کرتی ہوں اس مہینے میں اور ٹی وی، گانے وغیرہ بھی نہیں سنتی
ماشاءاللہ

رمضان میں ماحول بالکل مختلف ہوجاتا ہے اور بہت اچھا لگتا ہے کہ سب لوگ ساتھ میں ہی سارے کام انجام دے رہیں ہیں:)

آپ کیا کیا کرتی ہیں کچن میں ملائکہ :confused: :)

مجھے ہمیشہ 29 ہی روزے اچھے لگتے ہیں پھر چاند رات کو بڑا مزا آتا ہے ;);)

پھر یہ سوچتی ہوں اچھا ہوا ایک اور دن مل گیا عید کی کوئی نا کوئی تیاری رہی ہوتی ہے جو پوری ہوجاتی ہے:party:

یہ بھی اور وہ بھی
اس میں سے کونسے جواب پر تالا لگاؤں :laughing:
 
تعبیر

محفلین
فروٹ چاٹ، جس میں امرود اور کیلے ضرور ہوں، ان کے بغیر فروٹ چاٹ بھی کیا چاٹ ہے۔
ارے آپ
آپ کو اتنے عرصے کے بعد یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا خوش آمدید :)

شاید 7 سال کی عمر میں
ماشاءاللہ

مسجدوں کو آباد دیکھنا۔ افسوس بھی ہوتا ہے کہ بعد میں کیا ہو جاتا ہے جو مسجڈوں میں‌لوگ نظر ہی نہیں آتے۔

ہر جگہ کا یہی حال ہے ہماری طرف بھی ایسا ہوتا ہے
ہمارے ہاں تو حافظ یو کے سے بلائے جاتے ہیں بس اسی مہینے مسجد میں رونق ہوتی ہے پھر تو فجر پر بھی اتنے لوگ نہیں ہوتے کہ جماعت ہی پڑھی جا سکتے

بہت سی ہوٹلوں کا پردہ ڈالے بغیر دن میں بھی کھلا ہونا۔
وہاں شاید یہ اس لیے ہوتا ہے کہ وہاں کی اکثریت ہندو ہوتی ہے :confused:

میرے خیال سے کیا ہوتا ہے، چاند کی مرضی!

:laughing:

خوشی خوشی، بلکہ اس کے بعد شوال کے روزے بھی خوشی خوشی ہی رکھتا ہوں۔

ماشاءاللہ
اللہ آپ جیسی توفیق ہم سب کو دے

بہت بہت ت ت ت ت ت ت ت ت سارا شکریہ :)
 
تعبیر

محفلین
شکریہ ادی ، ہر بار نیا تجربہ کرنے کے لیے ۔ :biggrin:
اور شکریہ حروف کی تکرار سے گریز کے لیے ۔:grin:]

شکریہ ادا کہ آپ یہاں آئے اور جواب دیا جس سے کچھ کچھ ایسا لگ رہا ہے کے آپکی ناراضگی میں میرا ہاتھ نہیں ہے

اور حروف کی تکرار سے گریز مطلب :confused: :confused: :confused:

چائے ہی واحد ’’ ڈش ‘‘ ہے ، ویسے افطار میں ’’ پکوڑے ‘‘ اور سحری میں ’’ پراٹھے ‘‘ نہ ہوں تو لگتا ہی نہیں کہ کچھ کھایا ہے ۔:battingeyelashes:

جبکہ میرا خیال تھا کہ آپکے جواب میں سگریٹ کا بھی ذکر ہو گا :noxxx:

ارے لاحول ولا ۔۔۔ بھئی کس شے کا نام لے لیا ، منھ کا ذائقہ ہی خراب ہوگیا :wasntme:
ویسے آپس کی بات ہے دہی بڑے گلے میں ’’‌ججول ‘‘ کرتے ہیں اس لیے :biggrin:

:laughing: :laughing: :laughing: ہاہاہا یہ پہلا ووٹ دہی بڑوں کے خلاف گیا
ان معصوموں سے نفرت کی وجہ؟؟؟ اب یہ ’’‌ججول ‘‘ کیا ہے؟؟؟

5 سال تین ماہ کی عمر میں ، 6 سال میں ناظرہ مکمل کیا بعد میں آج تک پورے روزے رکھنے کی سعادت حاصل ہے ۔

ماشاءاللہ :applause: :applause: :applause:

ہاں ایک بار ،، جب پیاس لگی تھی تو چھپ کر ایک مگ میں پڑا پانی پی لیا تھا ، بعد میں حالت غیر ہوگئی کہ وہ مٹی کا تیل تھا، /۔

ہاہاہا ویسے یہ بھول تو نا ہوئی نا یہ تو چوری ہوئی

ذخیرہ اندوزی ، گرانی ، دھوکہ دہی ، ۔۔۔ بے حسی
اس مہینے بھی کچھ لوگوں کے شیاطین قید نہیں ہوتے :mad:

روزہ خوشی سے ہی رکھا جاتا ہے اور اللہ کی رضا کےلیے رکھا جاتا ہے ۔
لاچاری سے رکھنا تو اپنے آپ اور اللہ سے دھوکہ کرنے والی بات ہے ۔
باری تعالیٰ فرماتا ہے : ’’ مکر و مکراللہ واللہ خیر ماکرین ‘‘

جزاک اللہ اب اگے ہمیشہ آپکی یہ بات میں یاد رکھونگی

شکریہ ادی ، سدا سلامت رہو م جیتی رہو آباد رہو، اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو رمضان کے فیوض و برکات سے فیضیاب فرمائے آمین

جزاک اللہ ادا آپ بھی خوش رہیں اور ہمیشہ آباد رہیں اپنی فیملی کے ساتھ
امین یا رب العالمین :)
 
تعبیر

محفلین
تلی ہوئی چیزیں مثلاً پکوڑے سموسے کچوریاں
بات تو آپ کی صحیح ہے لیکن عادت اتنی بگڑ چکی ہ کہ انکے بغیر مزا بھی نہیں آتا

واقعی محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شیطان اندر موجود تھا جو قید کر لیا گیا ہے۔

:applause: :applause: :applause:
آپکا یہ جواب بہت بہت ہی زبردست ہے

یہ تو ہے

بہت بہت شکریہ :)
 
Top