رمضان،سحری و افطاری اور کچھ سوالات

تعبیر

محفلین
شوال کے چھ روزے آپ اپنی سہولت کے حساب سے پورے شوال ماہ میں کبھی بھی رکھ سکتی ہیں سوائے عید کا دن چھوڑ کے۔

چاہیں تو ایک ساتھ رکھ لیں یا چند دنوں کے وقفے سے رکھیں یہ وقفہ ہر دو روزے کے درمیان مساوی ہو یہ بھی ضروری نہیں۔ یعنی مکمل آزادی۔

اور ہاں شوال کے روزے نفلی روزے ہوتے ہیں لہٰذا ان کی نیت دن میں بھی کی جا سکتی ہے۔ اور کسی باعث کسی دن روزہ توڑنا پڑ جائے تو کوئی کفارہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

یہ میری معلومات ہیں شوال کے روزوں کے بارے میں۔ ان میں کوئی مسلکی اختلاف ہو تو مباحثے سے پرہیز کریں اور ازراہ مہربانی میری رہنمائی کر دیں۔

جزاک اللہ سعود
اب مجھے بھی یہ روزے رکھنے میں آسانی ہو گی

ایک اور سوال پوچھنا تھا پر مجھے نہیں معلوم کہ اسلامی سوال کہاں اور کس سیکشن میں پوسٹ کرتے ہیں

مجھے سجدہ تلاوت کا پوچھنا تھا کہ کبھی کبھار فجر اور عصر کے دوران سجدہ آجاتا ہے تو اس وقت میں وہ سجدہ نہیں کرتی تو کیا یہ درست ہے یا ہم سجدہ کر سکتے ہیں اس وقت؟؟؟ ان وقتوں میں سجدہ کر کے دعا بھی نہیں مانگی جاتی نا؟؟؟
 

تیشہ

محفلین
بہت بہت شکریہ ناباب بھائی مجھے پتہ نہیں کیوں پہلے سے ہی لگ رہا تھا یہاں آپ یا بوچھی ہی پہلے جواب دینگی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی :battingeyelashes: میں ناں ہوتی تو سویا ہوا محل جیسے ہوتی ہے محفل ۔۔ ویران سنسان :tongue: ایک واحد میں ہوں جو آتی ہوں باقی سب کا اللہ ہی جانے ،
 
میری معلومات کے مطابق سجدہ تلاوت تو ہر اس وقت کرنی چاہئے جب کبھی دوران تلاوت چودہ مخصوص مقامات سجدہ میں سے کوئی آیت آ جائے۔ اس کے لئے عام تلاوت یا دوران نماز تلاوت کی کوئی تخصیص نہیں۔ اور میری معلومات کے مطابق سجدہ تلاوت کی ایک مخصوص دعا بھی ہے جو کچھ یوں ہے۔

"سجدہ وجہی للذی خلقہ و صورہ و شقی سمعہ و بصرہ بقوتہ فتبارک اللہ احسن الخالقین"

ممکن ہے مجھے یہ دعا ٹھیک سے یاد نہ ہو پر ہے کچھ اسی طرح۔

میرا ذاتی تجزیہ ہے کہ اگر غور کریں تو آپ پائیں گی کہ مقامات سجدہ والی آیتوں کا مفہوم عموماً ایسا ہوتا ہے کہ اس میں کسی گروہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے سجدہ نہیں کیا۔ اور پھر ہم سجدہ کرکے اپنی بندگی کا ثبوت دیتے ہیں۔

کسی بھی مسلکی اختلاف یا میری نا اہلی کے حوالے سے احباب کی آرا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

تعبیر

محفلین
جزاک اللہ سعود
لیکن مجھے یہ شک تھا کہ یہ دو وقت ایسے ہوتے ہیں جن میں کوئی اضافی عبادت نہیں کی جاتی جیسے نفل وغیرہ بھی ،تو مجھے لگتا تھا کہ سجدہ تلاوت بھی ایک اضافی عبادت ہی میں ہو گا اس لیے شاید صحیح نا ہو
مجھے آپ والی دعا اعراب کے بغیر صحیح سے پڑھنی بھی نہیں آ رہی جبکہ میں تو آج تک صرف اللہ اکبر ہی کہ کر کیا کرتی تھی
جزاک اللہ سعود آج میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے
 
جی بہتر اگر مجھے کہیں معرب دعا ملی تو اس کا ربط دے دوں گا ان شاء اللہ۔

اور ہاں سجدہ تلاوت بلا وضو بھی جائز ہے۔ مثلاً آپ قران سن رہے ہوں یا خود پڑھ رہے ہوں اور مقام سجدہ آ جائے تو سجدہ تلاوت کر لینی چاہئے۔ نیز یہ کہ سجدہ تلاوت صرف سجدہ ہے نماز نہیں اس لئے اس کے بعد سلام پھیرنا یا دو سجدے کرنا جیسی کوئی بات نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔
 
یہ ربط ملا ہے جہاں ترمذی شریف کی حدیث سے سجدہ تلاوت کی دعا منقول ہے۔

نیز کئی مقامات پر لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے لئے کوئی مخصوص دعا نہیں بالکہ عام سجدے کی دعا ہی پڑھی جائے گی۔
 

فہیم

لائبریرین
بولی اس لیے نہیں کہ آتی کہاں تھی یہاں اور روگ کی کوئی عمر تھوڑی نا ہو تی ہے اس لیے کہنا چاہو تو کہ سکتے ہو :laughing:

تو آیا کریں نہ آپ کے لیے تو محفل کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں:)
اور کہناں چاہوں کیا میں تو پہلے ہی کہہ چکا تھا:grin:


اف اتنی ساری چیزیں کیا اس وقت کسی حلوائی کی دکان پر ہوتے ہیں آپ :eek:
یہ کھجلہ کیا ہے؟؟؟

ارے یہ سارے چیزیں نہیں۔ جہاں / لگایا ان میں سے کوئی ایک چیز۔
اور کھجلہ پھینی کی ساتھ ہی کی ایک چیز ہوتا ہے صرف رمضان میں ہی کھایا جاتا ہے یہ دودھ میں بھگو کر۔ بس پھینیاں سوئیوں نما ہوتی ہیں اور یہ پاپڑ نما۔


میری کوکنگ پر اتنا سنگین الزام :eek:
ہاں نا میرے مسٹر بلکہ بھائی اور بابا بھی نہیں کھاتے اور میرے مسٹر کا کہنا ہے کہ یہ خالص زنانہ ڈش ہے اس لیے انہیں نہیں پسند:rolleyes:

ہائیں۔
لگتا ہے نہ کھانے کی بہانے بازیاں ہیں:rolleyes:
کسی دن ریڈی میڈ‌ دہی بڑے کھلا کر دیکھیں:grin:



بالکل گرمی جو ہے اس قدر

یہاں تو خوب تیز بارش ہوگئی کل۔
اور ابھی مزید طوفانی بارش کی پیشن گوئی ہے۔



کوئی بات نہیں بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہو ہی جاتی ہیں
یا بقول آپ کے ہوتا ہے چلتا ہے :grin:

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہااہاہا
واقعی
ہوتا ہے
چلتا ہے
دنیا ہے:laughing:


واہ واہ کیا مفکرانہ انداز ہے

شکرن
شکرن
شکریہ یا اختی:party:


یہ آپ کب سے لکھنو پہنچ گئے کہ خود کو ہم کہنے لگے ہیں :eek:

ہم یعنی میں پورے گھر والوں کا بتاگیا۔
ویسے میں‌ ہم کرنے کے لیے لکھنو تک جانے کی ضرورت نہیں صرف دہلی پر نظر ڈال لیں:rolleyes:


بالکل بالکل آخر پھییناں/کجلہ/جلیبیاں کون کھائے گا :laughing:


سب چیزیں ایک ساتھ تو میرے اچھے خان بھی کھانے سے قاصر ہونگے:sick:




مجھے پاکستان یاد آگیا ان الفاظ کے پڑھتے ساتھ ہی :(

تو آجائیںںںںںںں نہ پاکستان:)


ہاں بالکل جیسے اب آپ رکھیں گے میرا یہ پیغام پڑھنے کے بعد :tongue:

غصہ آئے تو قابو میں رکھوں نہ:)


بالکل کہ آخر ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں :rolleyes:


بالکل یہاں ہر شخص کو آزادی ہے کہ جب چاہے عید منائے:confused:




چھوٹے میں ایسے کئی ٹاپکس پوسٹ کر سکتی ہوں بشرط ہے کہ آپ لوگ رپلائی کریں
چلیں پھر آپ اور میں مل کر عید کے لیے کوئی ٹاپک سوچتے ہیں :)
شکریہ بہت اتنے مزے کے جوابات کے لیے اور مجھے بھی مزا آیا ان پر کمنٹ کر کے :)


شکریہ۔
آپ ٹاپک پوسٹ کیا کریں۔
آپ کے تھریڈز پر لوگ ضرور رپلائی کرتے ہیں:)
باقی عید کے لیے دیکھتے ہیں کہ محفل والوں کو کیا عیدی دی جائے:)
 

ملائکہ

محفلین

یو آر ولیکم :)


شکر ہے کہ میں اسے افطاری کے بعد پڑھ رہی ہوں ورنہ میرے منہ میں پانی آجاتا کہ مجھے بھی آلو کے پکوڑے بہت پسند ہیں


:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: ہمم میں بس ہی کھاتی ہوں اور مجھے پسند بھی بہت ہیں آلو کی تو کوئی بھی چیز ہو مجھے بہت مزے کی لگتی ہے:party:


بالکل میرا بھی یہی خیال ہے کہ ہمارا لالچ اس مہینے میں بہت بڑھ جاتا ہے اور دستر خوان پر پتہ نہیں کیا کچھ ہوتا ہے ویسے ان سب چیزوں کا رواج نکالا کس نے کاش ہم سادہ کھانے سے افطاری کرتے


اللہ جانے ہماری قوم بہت پیٹو ہے سچی کبھی کبھی لوگوں پر غصہ بھی آتا ہے :noxxx:


ہاہاہا کھلایا بھی تو کھیرا :)

:biggrin::biggrin: بس او وقت یہی ہاتھ میں تھا میرے مزے سے کھا رہی تھی میں:tongue:



:):)


آپ کیا کیا کرتی ہیں کچن میں ملائکہ :
confused: :)

:wasntme: :wasntme:

اصل میں نا میں رمضان میں سچی کچھ بھی نہیں کرتی میری امی اور بہن ہی کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا روزہ ہوتا ہے تو امی کو ہمیشہ ٹینشن رہتی ہے کہ میری بچی کا روزہ ہے اسے کچھ نا کہو:lovestruck: :lovestruck: لاڈلی ہونے کا یہی تو فائدہ ہے:tongue:




یہ بھی اور وہ بھی
اس میں سے کونسے جواب پر تالا لگاؤں :laughing:
:heehee::heehee: جس پر چائیں لگا دیں:tongue:
 
Top