رمضان المبارک میں سستاترین سودا بیچنے والا نرنجن سنگھ

رمضان المبارک میں سستاترین سودا بیچنے والا نرنجن سنگھ
3D0BD98A-ACA0-46E0-9487-9914DA4990D0-620x330.jpeg

in تازہ ترین, قومی خبریں April 18, 2021 56 Views


خیبرکا نرنجن سنگھ رمضان المبارک میں بلامنافع سودا بیچتا ہے۔

مادہ پرستی کے اس دورمیں ضلع خیبر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا تاجر نرنجن سنگھ ہر سالماہ رمضان میں منافع ترک کر دیتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نرنجن سنگھ کا کہنا تھا کہ سال کے 11مہینے پیسے مگر رمضان اللہ کیرضاکمانے کا موقع ہے۔

نرنجن کی دکان میں سستا ترین سامان فروخت ہوتے دیکھ کر ایک طرف گاہک حیران ہیں تو دوسری طرفجمرود بازار کے سارے دکاندار بھی پریشان ہیں۔

ضلع خیبرکےجمرود بازار میں قائم نرنجن سنگھ کا قدیم کریانہ ا سٹور جہاں ہر سال رمضان کے تقدس کیخاطر اشیائے خور و نوش بغیر منافع کے فروخت کی جاتی ہیں۔

رمضان میں منافع ترک کرنے کی وجہ سے دکان کا کرایہ اور مزدوروں کی تنخواہیں نرنجن سنگھ کو اپنیجیب سے ادا کرنا پڑتی ہیں جس پر خریدار نرنجن سنگھ کی خدا ترسی کے معترف جبکہ دیگر تاجر پریشان ہیں۔

گراں فروشی کے عفریت میں ملوث تاجروں کے لیے نرنجن سنگھ ایک قابل تقلید مثال ہے جس پر عمل کر کےایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ پاک اس کے اس جذبے کو سلامت رکھیں اور بہترین اجر عطا کریں آمین۔

کاش کہ کوئی اور بھی اس کے جیسا بنے اور سال کا ایک مہینہ ہی منافع ترک کرے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بہترین ایسے لوگوں ہی سے دنیا قائم ہے انکے لئیے انسانیت تمام چیزوں سے بالا تر ہے !!!!!!کاش مسلمانوں کو بھی یہ بات سمجھ آجائے ہمارے پاس گھر کا کام کاج کرنے ایک خاتون مینا آتیں انتہائی ایماندار کبھی کوئی چیز ادھر سے اُدھر نہ ہوتی اور اگر ہم تعریف کرتے اور کہتے وہُ غیر مسلم اتنی ایماندار ہے تو اکثر لوگ ہم سے اس بات پر ناراض ہوجاتے کہ آپ ایک ہندو بت پرست کے لئیے یہ بات کہہ رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 

عرفان سعید

محفلین
اگر ہم تعریف کرتے اور کہتے وہُ غیر مسلم اتنی ایماندار ہے تو اکثر لوگ ہم سے اس بات پر ناراض ہوجاتے کہ آپ ایک ہندو بت پرست کے لئیے یہ بات کہہ رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
ایمانداری انسانی فطرت ہے اور اسے کسی بھی مذہب سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل یہی ہے۔ یورپ میں بڑی بڑی مارکیٹیں رمضان میں الگ سے سیکشن قائم کرتے ہیں جہاں رمضان کے تقدس کی خاطر خاطر خواہ سیل لگاتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں رمضان میں منافع کمانے کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔
 
Top