رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کے نام صدر اوبامہ کا پیغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Obama_Ramadan_Message.jpg

وائیٹ ہاوَس

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر امریکی عوام، میشل اور میں یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

رمضان المبارک نماز اور روزے کے ذریعہ خود احتسابی اور دینی جذبہ کے اظہار کے ساتھ ساتھ ایک ایسا وقت بھی ہے جب دنیا بھر کے مسلمان معاشی مشکلات اور عدم مساوات سے نبرد آزما لوگوں سمیت غریبوں کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم یہاں امریکہ میں ان بہت سی مسلم تنظیموں، افراد اور کاروباروں کے مشکور ہیں جو آمدنی کی عدم مساوات اور غربت کو کم کرنے کے لئےسب کیلئے مواقع پیدا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور جنہوں نے نہ صرف اپنی خیراتی کاوشوں بلکہ تعلیم، مہارتوں اور صحت عامہ کے پروگراموں کے ذریعہ مستحق طالب علموں، محنت کشوں اور خاندانوں کو با اختیار بنانے کیلئے جن کے وہ مستحق ہیں خود کو وقف کر رکھا ہے۔

رمضان ہمیں دوسروں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کی یاد بھی دلاتا ہےجو ہم خود اپنے ساتھ روا رکھے جانے کے متمنی ہوتے ہیں۔ نیز یہ ہمیں ان بنیادی اصولوں کی یاد دہانی بھی کرواتا ہے جو مختلف مذاہب کے لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھتے ہیں یعنی امن، انصاف اور مساوات کی آرزو۔ ایک ایسے وقت پر جب دنیا میں بہت سے لوگ بے حسی پر مبنی جنگ اور تشدد کا شکار ہیں، یہ مقدس موقع ہمیں انصاف اور امن کیلئے کوشش کرنے اور ہر انسان کے وقار کی سربلندی کی ہماری مشترکہ ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

جیسا کہ ہر سال بطور صدر میرا معمول رہا ہے، میں اس ماہ کے اواخر میں امریکہ بھر سے مسلم امریکیوں کا وائٹ ہاؤس میں دعوت افطار پر استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔ اس سے مجھے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے مسلم امریکیوں کی خدمات کی تحسین کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اہل و عیال اور معاشرہ کی خوشیوں، امن اور افہام و تفہیم کی برکتوں پر مبنی مہینہ کی مبارکباد دینے کا ایک اور موقع میسر آئے گا۔ رمضان کریم۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

رمضان المبارک کے موقع پر وزير خارجہ جان کيری کا پیغام

Sec_Ramadan_Message.jpg

جيسا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہينے کا آغاز ہوا چاہتا ہے، ميں يہاں امريکہ ميں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں اور پوری دنيا ميں اس سے کہيں زيادہ تعداد ميں موجود مسلمانوں کے ليے اپنی نيک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

رمضان المبارک نماز، خودآگاہی، دينی جذبے اور خيراتی کاوشوں جيسی عالمگير اقدار اور امنگوں کے عملی اظہار کا موقع ہے، جو ہر انسان کے دل ميں موجود ہوتی ہيں۔

پورے کرہ ارض کے مسلمان اجتماعی طور پر نماز اور روزے کی پابندی کے ساتھ اس شاندار روايت پر عمل پيرا ہوتے ہيں جو رسول پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کر ہر سال تمام نسلوں کا شعار چلا آ رہا ہے۔ يہاں امريکہ ميں مسلمان ايسے طريقے سے رمضان المبارک کا اہتمام کرتے ہيں جو ہمارے ملک ميں پائے جانے والے اس تنوع اور سماجی جذبے کی عکاسی کرتا ہے، جو ہميں باہم جوڑے رکھے ہوئے ہے۔

امريکہ کی مذہبی برادريوں ميں موجود تنوع اور حب الوطنی ہم سب کے ليے قوت کے منابع کی حيثيت رکھتے ہيں، جبکہ عبادت کرنے کی آزادی ہماری مشترکہ روايات کی موثر طور پر ياد دہانی کرواتی ہے، يعنی کثرت ميں وحدت۔ ہم متعدد مذاہب کو ماننے والے ايک مشترکہ وطن ميں بستے ہيں۔

دنيا بھر ميں ہمارے سفيروں کے ساتھ ساتھ ميں يہاں واشنگٹن ڈی سی ميں واقع محکمہ خارجہ ميں ايک افطار پارٹی کی ميزبانی کروں گا۔ اس تقريب ميں ساری مسلمان برادری کے رہنما شرکت کر کے ہماری مشترکہ اقدار کا اظہار کريں گے۔

ميں امريکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنيا بھر کے مسلمانوں کے ليے پرامن اور خوشيوں سے بھرپور ماہ رمضان کی دعا کرتا ہوں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Fawad -

محفلین
رمضان المبارک کے موقع پر امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا بیان

Olson_Ramadan_Message.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اسلام وعلیکم!

میں گلگت سے بلوچستان تک، اور سندھ سے لے کرخیبر پختونخواہ تک پاکستان کے تمام لوگوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسلامی تعلیمات مذہبی آزادی، ہم آہنگی اور عالمی انسانی اقدارکو انتہائی اہمیت دیتی ہیں اور ماہ رمضان رواداری اور احترام جیسی اعلی اقدار کے عملی مظاہرہ کا موقع ہے۔ عبادات اور روحانی مراقبے کے ساتھ ساتھ یہ مقدس مہینہ ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہم ان اصولوں پر عمل پیرا ہوں جو ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو آپس میں جوڑتے ہیں، جیساکہ امن، انصاف، برابری اور ایک دوسرے کا احترام ۔

امریکہ میں تیس لاکھ کے لگ بھگ مسلمان جو امریکہ کو اپنا گھر کہتے ہیں، اسلام کی خود نظمی، برداشت اورتمام انسانوں کے وقارجیسی تعلیمات کوترویج دے کر اپنے ملک کو بہتر بناتے ہیں۔ پاکستان کی طرح امریکی مسلمانوں کے لئے بھی رمضان اہل خانہ کے مل بیٹھنے، دوستوں کی جانب سے افطار پارٹیوں کےاہتمام اور مل جل کر کھانے پینے کا موقع فراہم کرتاہے۔ رمضان المبارک عبادت گزاری اور غوروفکر کا وقت بھی ہے۔ یہ وہ موقع ہے جب مسلمان دن میں روزہ رکھتے ہیں اور رات کو تراویح ادا کرتے ہیں جس کے دوران تمام مہینےتلاوت قرآن سنی جاتی ہے۔

آج ہم دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور آپ کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کرآغاز رمضان کا استقبال کرتے ہیں اور آپ کو اس برکتوں والے مہینے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ پر اللہ رب العزت کی جانب سے سلامتی ہو۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
یار فواد
ہم عوام کا ایک پیغام بھی امریکہ کے صدر، نائب صدر اور سفیر تک پہنچادے ۔ اللہ تیرا بھلا کرے۔
ہم عوام درخواست کرتے ہیں کہ اپ تینوں فورا مسلمان ہو کر رمضان کے روزے رکھ کر اس کی برکتوں سے مستفید ہوکر جنت الفردوس حاصل کریں
 
Fawad -

محفلین
10526102_746375368755957_8042355538991371803_n.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کيا آپ جانتے ہیں کہ امريکہ میں پہلے مسلمان سفير کا تعلق تيونس سے تھا۔ جس کی تعنیاتی امريکی صدر جيفرسن نے افطار ڈنر کے موقع پر کی تھی وائٹ ہاؤس میں پہلے افطار ڈنر کا اہتمام 200 برس قبل کيا گيا۔

http://iipdigital.usembassy.gov/st/...0110729153019kram0.3508199.html#axzz36hCTnCZc

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

Obama_Ramadan_Message.jpg

وائیٹ ہاوَس

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز پر امریکی عوام، میشل اور میں یہاں امریکہ اور دنیا بھر میں تمام مسلمانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

رمضان المبارک نماز اور روزے کے ذریعہ خود احتسابی اور دینی جذبہ کے اظہار کے ساتھ ساتھ ایک ایسا وقت بھی ہے جب دنیا بھر کے مسلمان معاشی مشکلات اور عدم مساوات سے نبرد آزما لوگوں سمیت غریبوں کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم یہاں امریکہ میں ان بہت سی مسلم تنظیموں، افراد اور کاروباروں کے مشکور ہیں جو آمدنی کی عدم مساوات اور غربت کو کم کرنے کے لئےسب کیلئے مواقع پیدا کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں اور جنہوں نے نہ صرف اپنی خیراتی کاوشوں بلکہ تعلیم، مہارتوں اور صحت عامہ کے پروگراموں کے ذریعہ مستحق طالب علموں، محنت کشوں اور خاندانوں کو با اختیار بنانے کیلئے جن کے وہ مستحق ہیں خود کو وقف کر رکھا ہے۔

رمضان ہمیں دوسروں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کرنے کی مشترکہ ذمہ داری کی یاد بھی دلاتا ہےجو ہم خود اپنے ساتھ روا رکھے جانے کے متمنی ہوتے ہیں۔ نیز یہ ہمیں ان بنیادی اصولوں کی یاد دہانی بھی کرواتا ہے جو مختلف مذاہب کے لوگوں کو آپس میں جوڑے رکھتے ہیں یعنی امن، انصاف اور مساوات کی آرزو۔ ایک ایسے وقت پر جب دنیا میں بہت سے لوگ بے حسی پر مبنی جنگ اور تشدد کا شکار ہیں، یہ مقدس موقع ہمیں انصاف اور امن کیلئے کوشش کرنے اور ہر انسان کے وقار کی سربلندی کی ہماری مشترکہ ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

جیسا کہ ہر سال بطور صدر میرا معمول رہا ہے، میں اس ماہ کے اواخر میں امریکہ بھر سے مسلم امریکیوں کا وائٹ ہاؤس میں دعوت افطار پر استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔ اس سے مجھے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے مسلم امریکیوں کی خدمات کی تحسین کرنے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے اہل و عیال اور معاشرہ کی خوشیوں، امن اور افہام و تفہیم کی برکتوں پر مبنی مہینہ کی مبارکباد دینے کا ایک اور موقع میسر آئے گا۔ رمضان کریم۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
اورفلسطین کے روزہ دار شہیدوں کے لئے۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
 
Top