رمضان تھیم پر والپیپر ڈیزائن۔۔۔آئیڈیا شئیرنگ

خاور بلال

محفلین
اگر آپ نے اس توقع پر یہ دھاگہ کھولا ہے کہ یہاں رمضان تھیم پر والپیپر ہوں گے تو معذرت۔ اصل میں مجھے ایک کمپنی کے لیے رمضان تھیم پر چھ ڈیسکٹاپ والپیپر ڈیزائن کرنے کا اسائنمنٹ ملا ہے۔ اب اگر میں بھی روایتی انداز میں مساجد اور خانہ کعبہ کے بیک گراؤنڈ پر یہ والپیپر ڈیزائن کروں تو مزہ نہیں آئے گا۔ یعنی کچھ ہٹ کے ہونا چاہیے۔ اور اسی کے لیے مجھے آپ لوگوں سے مدد چاہیے کہ اپنی تخلیقی اور تخیلاتی حس کو آزمائیں اور آئیڈیاز شئیر کریں۔ میں ان کو ویژولائز کرنے کی کوشش کروں گا۔ مثال کے طور پر میرے پاس ایک کونسیپٹ ہے میں آپ سے شئیر کرتا ہوں۔

کونسیپٹ؛
ایک ہاتھ ہے جس میں کچھ ریت اٹھائ ہوئ ہے لیکن ریت ہاتھ سے اور انگلیوں کی درزوں سے سلپ ہوکر ضائع ہورہی ہے۔
اس کونسیپٹ کو رمضان کے تناظر میں اس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر آپ نے اپنی زندگی میں رمضان کا مہینہ پایا اور احتیاط سے اس کی تمام برکتیں سمیٹنے کی کوشش نہ کی تو وہ اسی طرح آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا جیسے ریت ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔ ریت کو ہاتھ میں تھامنے کے لیے آپ کو کچھ خاص کوشش کرنی پڑتی ہے ورنہ وہ آپ سے آپ بہہ جاتی ہے۔ ریت کی جگہ پانی بھی استعمال ہوسکتا ہے لیکن پانی میں یہ خامی ہے کہ آپ کچھ بھی کرلیں وہ ہاتھ سے ضرور بہہ جائے گا لیکن ریت کو آپ ذرا سی کوشش سے قابو کرسکتے ہیں۔ تو یہ ہے بنیادی تخیل۔ اب میں اس کی فوٹوگرافی کرواؤں گا، تھیم کو واضح کرنے کے لیے کوئ اچھا سا جملہ یا کوئ مختصر حدیث ہوگی۔ اور تصویر کے بیک گراؤنڈ میں ہلکا سا مینار کا تاثر ہوگا یا کوئ اسلامک آرنامینٹ ہوگا یوں گرما گرم والپیپر تیار۔ آئیڈیا واضح کرنے کےلیے میں نے تصویر بھی منسلک کی ہے دیکھ لیں۔
handsandfa0.jpg

محفل پر پھیکی پھیکی بحثوں سے آپ ضرور تنگ آگئے ہوں گے تو اب ذرا اس طرف آئیں۔ اس طرح میرا کام بھی ہوجائے گا اور آپ کے دماغ کی ورزش بھی۔ آپ کے ذہن میں کیسا ہی آئیڈیا آئے اسے شئیر کرتے ہوئے ہچکچائیں نہیں کیونکہ ایک اچھا آئیڈیا کیسا بھی ہوسکتا ہے۔
نوٹ؛ انگریزی الفاظ کچھ زیادہ ہی استعمال کیے ہیں جس کے لیے معذرت، عام فہم بنانے کے لیے ایسا کیا
 
ابوشامل

محفلین
خاور آئیڈیا تو تمہارا والا بہت ہی جاندار ہے، اور میرے خیال میں اس کو عملی جامہ پہنا کر دیکھنا پڑے گا، تب ہی اس کی حقیقی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔ بہرحال میں آج کا دن سوچنے پر لگآتا ہوں اور کل اپنا آئیڈیا تمہیں پیش کرتا ہوں۔ تب تک انتظار کرو۔
 
ابوشامل

محفلین
اس کونسیپٹ کو رمضان کے تناظر میں اس طرح سمجھا جاسکتا ہے کہ اگر آپ نے اپنی زندگی میں رمضان کا مہینہ پایا اور احتیاط سے اس کی تمام برکتیں سمیٹنے کی کوشش نہ کی تو وہ اسی طرح آپ کے ہاتھ سے نکل جائے گا جیسے ریت ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔ ریت کو ہاتھ میں تھامنے کے لیے آپ کو کچھ خاص کوشش کرنی پڑتی ہے ورنہ وہ آپ سے آپ بہہ جاتی ہے۔ ریت کی جگہ پانی بھی استعمال ہوسکتا ہے لیکن پانی میں یہ خامی ہے کہ آپ کچھ بھی کرلیں وہ ہاتھ سے ضرور بہہ جائے گا لیکن ریت کو آپ ذرا سی کوشش سے قابو کرسکتے ہیں۔ تو یہ ہے بنیادی تخیل۔ اب میں اس کی فوٹوگرافی کرواؤں گا، تھیم کو واضح کرنے کے لیے کوئ اچھا سا جملہ یا کوئ مختصر حدیث ہوگی۔ اور تصویر کے بیک گراؤنڈ میں ہلکا سا مینار کا تاثر ہوگا یا کوئ اسلامک آرنامینٹ ہوگا یوں گرما گرم والپیپر تیار۔ آئیڈیا واضح کرنے کےلیے میں نے تصویر بھی منسلک کی ہے دیکھ لیں۔
لیکن خاور مجھے تو کوئی تصویر یا ربط نہیں دکھ رہا۔ :(
 
شاکرالقادری

لائبریرین
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

لمحہء موجود سے بھر پور فائدہ اٹھائیں
اور
جس قدر ممکن ہو اس ماہ مبارک کی برکات سے اپنے دامن کو بھر لیں
 
ابوشامل

محفلین
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالیشان کا مفہوم ہے کہ کھجور کا درخت مومن کے مشابہ ہے، اس کے پتے نہیں گرتے اور ہر وقت پھل دیتا ہے۔ (صحیح مسلم)

کھجور کا درخت سخت گرم علاقوں میں ہوتا ہے اور سختیاں جھیلتا ہے لیکن اس کا پھل دنیا کے بہترین پھلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یعنی خود سختیاں جھیل کر دوسروں کے لیے خیر کا باعث بننا بھی مومن کی اہم نشانی ہے اس لیے میرے خیال میں صحرا میں ایک کھجور کے درخت کی ایک خوبصورت تصویر کا استعمال کر کے اس wallpaper میں جان ڈالی جا سکتی ہے۔

جیسا کہ مندرجہ ذیل تصاویر میں ہے، ان میں موجود درختوں کی جگہ کھجور کے درخت کو استعمال کیا جا سکتا ہے، یہ صرف مثآل کے طور پر پیش کر رہا ہوں، تصویر تو اس سے کہیں زیادہ خوبصورت بھی کھینچی جا سکتی ہے جیسا کہ آپ نے خود تصویر کشی کی بات کی ہے اور میرے خیال میں قطر میں کھجور کے درختوں اور صحراؤں کی کمی نہیں۔

http://www.flickr.com/photos/morealtitude/254024817/
http://about-zero.deviantart.com/art/Tree-in-the-desert-53669761
http://janedoe87.deviantart.com/art/The-Tree-1-3-64034578
http://www.flickr.com/photos/davidrombaut/2180639914/
http://www.flickr.com/photos/stylin_and_smilin/1701537758/
http://www.flickr.com/photos/hamedical/9168689/
http://www.flickr.com/photos/davidparks/2582032049/

علاوہ ازیں wallpaper تصویر کے استعمال سے ہٹ کر vector میں بھی بنایا کیا جا سکتا ہے اور silhouette کی صورت میں یک رنگی یا دو یا سہ رنگی بہت خوبصورت vector wallpaper بن سکتا ہے۔ جس پر مختلف effect اور رمضان کریم کی خوبصورت خطاطی چار چاند (بلکہ ایک ہی ہلال) لگا سکتی ہے۔

ویسے خاور! تمہارا idea تو بہت ہی جاندار اور شاندار ہے اور اسے ہر صورت میں عملی جامہ پہنانا لیکن تمہارے سوال کے جواب میں رائے پیش کرنا ضروری تھی سو اپنے ٹوٹے پھوٹے خیالات کے ساتھ حاضر ہوں۔
 
خاور بلال

محفلین
گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں

لمحہء موجود سے بھر پور فائدہ اٹھائیں
اور
جس قدر ممکن ہو اس ماہ مبارک کی برکات سے اپنے دامن کو بھر لیں

شکریہ شاکر بھائ۔ ہاتھ اور ریت والے کونسیپٹ کو یوں‌بھی بیان کیا جاسکتا ہے، بلکہ یہ مجھے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔
 
خاور بلال

محفلین
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان عالیشان کا مفہوم ہے کہ کھجور کا درخت مومن کے مشابہ ہے، اس کے پتے نہیں گرتے اور ہر وقت پھل دیتا ہے۔ (صحیح مسلم)
فہد بھائ بہت خوب
صحرا کا وائڈ شوٹ جس میں کھجور کا تنہا درخت اس پر یہ حدیث۔ لاجواب والپیپر بن سکتا ہے۔ البتہ اس کی فوٹوگرافی سخت دقت طلب رہے گی۔ لیکن مزہ بھی ایسے ہی کام میں آتا ہے۔ قابل عمل نسخہ تو یہ ہے کہ صحرا کا الگ شوٹ لیا جائے اور درخت کا الگ اور فوٹو ٹریٹمنٹ کے ذریعے انہیں یکجا کردیا جائے لیکن اس میں دقت یہ ہے کہ دونوں کی لائٹنگ اور اینگل ایک جیسا لانا آسان نہیں۔ خیر ہم اس کے لیے پروفیشنل فوٹوگرافر سے رجوع کریں گے۔

ویکٹر میڈیم پر بھی والپیپر بنائے جاسکتے ہیں لیکن کم از کم یہ آئیڈیا ویکٹر میں مناسب نہیں رہے گا۔ کیونکہ صحرا کا اپنا ایک سحر ہوتا ہے جس کا تاثر ویکٹر میں پیدا کرنا قریب قریب ناممکن ہے۔

مجھے بہت خوشی ہوئ کہ ایک ہی دن میں ایک تگڑا آئیڈیا مل گیا لیکن۔۔۔۔ہل من مزید

تو بھائیو اور بہنو اب کون آرہا ہے میدان میں۔ میں نے سنا ہے کہ خواتین “بھی“ کافی ذہین ہوتی ہیں۔
 
Top