مبارکباد رمضان مبارک ۔

جہانزیب

محفلین
حسب سابق اس رمضان پر بھی مسلمان اکھٹے نہیں‌ ہو پائے ۔ نیویارک میں ہماری مقامی مسجد میں‌ کل یعنی ایک ستمبر سے رمضان کا آغاز ہو رہا ہے ۔ جبکہ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کے مطابق آج چاند نظر نہیں‌ آیا اور رمضان دو ستمبر سے شروع ہو گا ۔
ہم ہمیشہ سے اکنا کے ساتھ روزے رکھتے ہیں، اور اس دفعہ بھی اکنا کے ساتھ ہی رکھنے ہیں‌۔ خیر سب کو رمضان مبارک ہو ۔
 

جہانزیب

محفلین
Ary ٹی وی پر بھی کل ستمبر کا روزہ بتا رہے ہیں‌۔ میری ابھی اپنے دوست سے بات ہوئی ہے اور اس کے مطابق اے آر وائی پر کل کا روزہ بتایا ہے ۔ ایسی صورت میں‌ ایک عام مسلمان کو کیا کرنا چاہیے؟ جن کے پاس اے آر وائی ہے وہ کل رکھیں‌ اور جن کے پاس نہیں‌ وہ پرسوں؟‌
 

جہانزیب

محفلین
اکنا کی ویب سائٹ‌ پر اعلان ۔

icnaya1.png

اسنا اور فقہ کونسل کا اعلان ۔

isnafiqahik6.png

ہلال بیس کا اعلان ۔

moonsightinghalalbasewf5.png

مون سائٹننگ کا اعلان ۔

screenshotkz0.png
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم

تمام احباب کو رمضان مبارک ہو۔ ہمارے ہاں بھی آج انشاء اللہ چاند نظر آئے گا۔ اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ اللہ ہم سب کو اس بابرکت مہینے کے فیوض و برکات سے مالامال کرے (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین محفل کو رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔

اللہ سے دعا ہے کہ یہ رمضان تمام مسلمانوں کے لیے باعثِ خیر و برکت ہو۔

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج یکم ستمبر کو پہلا روزہ ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
یہاں بھی آج پہلا روزہ ہوگیا ہے۔

میری جانب سے بھی تمام مسلمانوں کو یہ برکتوں والا مہینہ بہت بہت مبارک ہو۔
 
Top