مبارکباد رمضان مبارک

جیہ

لائبریرین
زکریا جی آپ کو بھی مبارک ہو

اگر امریکہ میں کل روزہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں اتوار کو متوقع ہے پہلا روزہ
 

تیشہ

محفلین
میری طرف سے بھی سبکو رمضان مبارک ہو ، حسب ِعادت یہاں بھی کچھ لوگوں کا کل روزہ بن رہا ہے آدھوں کا پرسوں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں سعودی عرب میں بھی ہفتہ 23 ستمبر کو پہلا روزہ ہے اور اتفاق دیکھیں کہ یہی ان کا قومی دن بھی ہے۔

تمام اراکینِ محفل کو رمضان شریف کی بہت بہت مبارک اور اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت اور خیرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

سعودی عرب میں سوائے عیدین کے کوئی بھی تہوار نہ تو منایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی چھٹی ہوتی ہے۔ یہ 23 ستمبر کی چھٹی بھی موجودہ بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شروع کی ہے۔ اس سے پہلے یہ بھی نہیں ہوتی تھی۔
 

الف عین

لائبریرین
امریکہ میں تو کچھ لوگوں نے اسنا کو مان کر روزے شروع کیے ہیں اور کہیں کل سے ہیں۔
یہاں بھی آج چاند دکھ سکتا ہے تو کل سے ورنہ پرسوں۔
سب کو رمضان کی برکتیں مبارک ہوں۔ بقول شماد کے اللہ میاں کی سیل۔
 

hakimkhalid

محفلین
[marq=up:e410b9fb49]
cardthumb95df7.jpg
[/marq:e410b9fb49]
 

اعجاز

محفلین
بہت ساری مبارکباد
اللہ تعالٰی ہمیں‌اس مبارک مہینے کا فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 

باذوق

محفلین
شمشاد نے کہا:
۔۔۔سعودی عرب میں سوائے عیدین کے کوئی بھی تہوار نہ تو منایا جاتا ہے اور نہ ہی کوئی چھٹی ہوتی ہے۔ یہ 23 ستمبر کی چھٹی بھی موجودہ بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شروع کی ہے۔ اس سے پہلے یہ بھی نہیں ہوتی تھی۔
آپ تمام احباب کو میری جانب سے بھی رمضان مبارک !
ہاں ، شمشاد بھائی ۔۔۔ یہ مغربی تہذیب کی دین ہے اور حیرت تو یہ ہے کہ موجودہ بادشاہ کو چند سال پہلے تک مغرب والے کٹر بنیاد پرست مانتے تھے ۔
یاد ہوگا کہ ، غالباََ 96ء میں شاہ فہد کی بیماری کے باعث عبداللہ نے چند دن کے لیے حکومت سنبھال کر جو سخت اصطلاحات نافذ کی تھیں ، ان پر کیسا شور مچا تھا۔
 

احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
آپ سب کو میری طرف سے رمضان مبارک ۔۔۔
اللہ سبحان و تعالٰی ہم سب کو رمضان کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنیں کی توفیق دے ۔۔ آمین ۔۔۔ دعا گو ۔۔۔ احمد
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

اس بندہ ناچیزکی طرف سے تمام مسلمانوں کو رمضان کی خوشیاں مبارک ہوں اوراللہ تعالی اس مہینہ کوہمارے لیے باعث رحمت بنائے اورہمارے تمام گناہوں کومعاف فرمائے(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

طارق راحیل

محفلین
آج پاکستان میں انشا؍اللہ پہلا روزہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب مسلمانوں کو اس ماہ ِ مبارک کی نعمتوں، برکتوں اور ساعتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے ملک پاکستان اور تمام عالم ِ اسلام کو رمضان المبارک کے صدقے ترقی و کامرانی اور امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین!

تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو!

پہلے عشرے کی دعا
اللہم ارحمنی بالقرآن العظیم
 

الف عین

لائبریرین
یہ سب پرانے پرانے دھاگے کھود کر نکالے جا رہے ہیں، کہ رمضان کی برکتیں تو ہمیشہ تازہ ہی رہتی ہیں۔
بہر حال ایک بار پھر اردومحفل کے سارے اراکین کو رمضان المبارک مبارک ہو،
 
Top