تمام اہل اسلام کو رمضان کے بابرکت مہینے کی مبارک باد۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ ماہ ہم سب کے لیے بہت مبارک ثابت ہو۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں روزے کے آداب پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
روزے کے دوران کھانے پینے کے علاوہ مندرجہ ذیل چھ آداب ملحوظ رکھنا ضروری ہیں :
1) نگاہ کا روزہ
2) زبان کا روزہ
3) کان کا روزہ
4) اعضا کا روزہ
5) رزق حلال
6) خوف و رجا
یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔
اس ماہ میں جتنی آپ محنت کریں گے، نیکیوں کی اتنی ہی اچھی فصل تیار ہو گی۔
زمین کی طرح آپ کے دل نرم اور آنکھیں نم ہوں گی اور اس میں آپ ایمان کا بیج بوئیں گے تو نیکیوں کی فصل لہلہا اٹھے گی۔
اگر دل پتھر کی طرح سخت ہوں گے تو پھر روزوں اور تراویح کا سارا پانی بہہ جائے گا اور آپ کو کچھ بھی حاصل نہ ہو گا۔
رمضان کے مبارک مہینے میں اللہ کی رحمتوں سے اپنی جھولی بھرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔
ہر رات میں ایک گھڑی آتی ہے جس کی خبر مخبر صادق نے دی ہے کہ جس گھڑی میں اللہ تعالٰی اپنے بندوں سے، اپنے چاہنے والوں سے قریب آتا ہے اور پکارتا ہے :
ہے کوئی جو مجھ سے سوال کرنے والا ہو، میں اس کا سوال پورا کروں گا۔
ہے کوئی جو اپنے گناہ بخشوانا چاہے، میں اس کے گناہ بخشنے کے لیے تیار ہوں۔