مبارکباد رمضان کے موقع پر صدر اوبامہ کا پيغام

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

11111880_918022844924541_8675232553952278233_n.jpg


ایسے میں جب نئے چاند سے رمضان کے مبارک مہینے کا آغاز ہو رہا ہے، میشل اور میں امریکہ اور دنیا بھر میں سب روزے رکھنے والوں کو اپنی طرف سے دلی مبارکباد پيش کرتے ہيں۔

رمضان ایک ایسا وقت ہے جب خاندان اور کمیونٹیاں افطار اور نماز کے لیے ایسے پُرمسرت اجتماعات کےلیے اکٹھے ہوتے ہیں جو مسلمان معاشروں اور ثقافتوں کی بھرپور اور متنوع روایات کا عملی مظاہرہ ہوتے ہیں۔

یہ فِکر اور تجدید کا ایک انتہائی اہم روحانی وقت بھی ہے جس کا مقصد اللہ کی رحمت کی شکرگزاری اور شعور میں اضافہ کرنا ہے۔ مسلمان رمضان کے ہر دن کو روزے کے ذریعے صبر و تحمل سے برداشت کا دن اور ہر رات کو عبادات سے احسانمندی کی رات کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ ایمان کو مزید مضبوط کرنے، رحم اور معافی، اور مصیبت میں استقامت کا وقت ہے۔ دینے کے اِس مہینے میں دنیا بھر کے مسلمان اُن لوگوں کی مدد کو پہنچتے ہیں جو لڑائیوں، بھوک، غربت اور بیماریوں کا شکار ہیں۔ اور یہاں امریکہ میں، امریکی مسلمان اپنے ہموطنوں کے ساتھ مل کر کم خوش قسمت لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، افہام و تفہیم پیدا کرنے والی بین المذہبی سرگرمیوں کی میزبانی کرتے ہیں اور ہمیں یہ یاد دلاتے ہیں کہ ہم ایک امریکی خاندان کے طور پر متحد ہیں۔ امریکہ کی مذہبی برادریوں کا تنوع اور حب الوطنی ہم سب کو قوت عطا کرتے ہیں اور ہماری عبادت کرنے کی آزادی ہمیں اپنی مشترکہ روایات کی یاد دلاتی ہے۔

رمضان کے احترام اور ملک بھر کے امریکی مسلمانوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر، میں ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں افطاری کی ہماری سالانہ ضیافت پر امریکی مسلمانوں کا استقبال کرنے کا منتظر ہوں۔ میرے اہل خانہ کی طرف سے آپ کے اہل خانہ کو، رمضان کریم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 

Fawad -

محفلین
رمضان کے موقع پر امريکی وزير خارجہ جان کيری کا بيان


11535665_918036594923166_2362704175394830740_n.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، ٹريسا اور ميری جانب سے تمام مسلمانوں کے ليے ايک خوشگوار اور بابرکت رمضان کی نيک خواہشات۔

رمضان زيادہ غور وفکر، عبادت، رحم دلی اور کميونٹی کے ساتھ روابط کا موسم ہے۔ دنيا بھر ميں مسلمانوں کے ليے يہ خاص مہينہ روحانی تسکين فراہم کرتا ہے اور انسانيت کی آفاقی قدروں کی اہميت کو اجاگر کرتا ہے۔ يہ وقت تمام مذاہب کے افراد ميں اس ذمہ داری کے شعور کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہیے جو مصيبت زدہ ہيں، ان ميں وہ بھی شامل ہيں جو غربت کا شکار ہيں اور وہ بھی جو برما، عراق، ليبيا، نائيجيريا، صوماليہ، شام اور يمن جيسے ممالک ميں تنازعات سے متاثر ہيں۔ رمضان کميونٹی ميں موجود ہم آہنگی کو ابھارتا ہے، ايک ايسی کميونٹی جو ايک ساتھ کھاتی ہے، عبادت کرتی ہے اور مل کر کام کرتی ہے۔ علاوہ ازيں اس مقدس سوچ کو واضح کرتی ہے کہ ہم دوسروں کے ليے بھی وہ پسند کريں جو اپنے ليے کرتے ہيں۔

دنيا بھر ميں ہمارے بے شمار سفارت خانوں کی طرح، اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ بھی ايک بار پھر رمضان کے احترام ميں دعوت کا اہتمام کرے گا۔ آنے والے مہينوں ميں ہم دنيا بھر ميں مسلم اکثريتی ممالک اور اندرونی اور بيرونی سطح پر مسلم کميونٹيز کے ساتھ مسلسل گفتگو و شنيد جاری رکھيں گے۔ ہماری قوم کی ايک عظيم قوت ہمارے شہريوں اور بيرونی شراکت داروں ميں موجود تنوع ہے اور ہماری سفارت کارت کا ايک کليدی عنصر ہر ذی روح کے احترام اور بنيادی حقوق کی حمايت کے ليے دوسروں کے ساتھ واضح گفتگو کی ہماری خواہش ہے۔

رمضان کے مقدس مہينے کے آغاز پر، ميری جانب سے تمام مسلمانوں کے ليے پرمسرت رمضان کريم

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top