مبارکباد رمضان 2022- بمطابق 1443/8/29

سید عاطف علی

لائبریرین
آج یہاں سعودیہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے اور کل سے رمضان 2022 کے روزے شروع ہو ں گے ۔ سب کو مبارک ہو۔

محفل میں سب کو اور تمام دنیا میں اہل اسلام و ایمان کو رمضان مہینہ کی مبارک ساعتوں کا آغاز خصوصا ََمبارک ۔
 

سیما علی

لائبریرین
آپکو اور تمام محفلینِ اردو محفل کو رمضان بہت بہت مبارک ۔۔
اللہ پاک ہمیں رمضان المبارک کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری عبادات کو قبول فرمائے آمین
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
جزاک اللہ!

ہماری طرف سے بھی سب محفلین کو رمضان کی بہت بہت مبارکباد!

پاکستان میں غالباً کل اتوار کو پہلا روزہ ہوگا۔
 

فاخر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللٰہ وبرکاتہ
بالخصوص تمام محفلین اور بالعموم تمام اہل اسلام کو رمضان المبارک کے با برکت ایام کی تہہ دل سے نیک خواہشات پیش ہیں۔
گزشتہ دو سالوں سے کرونا ضابطہ کے نام پر جو پابندیاں نافذ کی گئی تھیں ، اِن پابندیوں کے باعث رمضان المبارک کی خوشیاں اور چہل پہل ماند پڑگئی ،جیسے تیسے روزے رکھے گئے ، اور اپنے اپنے گھرو ں میں ہی دو دو چار چار کی جماعت بنا کر عید الفطر کی بھی نمازادا کی گئی، لیکن الحمد للہ اِس سال اللہ کے فضل و کرم سے کرونا کی پابندیاں رفتہ رفتہ ختم کردی گئی ہیں ، حتیٰ کہ فیس ماسک کی لزومیت بھی کالعدم قرار دی گئی۔ لیکن وہ لوگ ایسے موقعہ پر ضرور یاد آئیں گے ، جنہیں کرونا نے اپنا لقمہ بنا لیا ، یا پھر بہ رضائے الٰہی وُہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں۔ اللہ رب العزت اُن تمام مسلمین و مسلمات مومنین و مومنات کی مغفرت فرمائے ، اور ان کے درجات بلند کرے ، آمین۔
ہمارے ملک ہندوستان کی تمام رویت ہلال کمیٹیوں نے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کی اطلاع دی ہے ، اس لئے اَب رَمضان المبارک کی مبارک گھڑیاں، نیک ساعتیں اور پرانوار ایام ہم پر سایہ کرچکے ہیں ، یقیناً اللہ کا یہ لاکھ لاکھ فضل و کرم ہے ، اس پر مسرت اور مقبول گھڑیوں میں دُعا کیجئے کہ اللٰہ تعالیٰ ہمیں نیک کاموں ، کثرتِ تلاوتِ قرآن پاک، نوافل اور ذکر خیر کی توفیق بخشے، آمین ،نیز ہمیں اور ہمارے اہل و عیال کو بھی اپنی نیک اور مقبول دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
الملتمس
فاخر ، نئی دہلی
 

سیما علی

لائبریرین
رَمضان المبارک کی مبارک گھڑیاں، نیک ساعتیں اور پرانوار ایام ہم پر سایہ کرچکے ہیں ، یقیناً اللہ کا یہ لاکھ لاکھ فضل و کرم ہے ، اس پر مسرت اور مقبول گھڑیوں میں دُعا کیجئے کہ اللٰہ تعالیٰ ہمیں نیک کاموں ، کثرتِ تلاوتِ قرآن پاک، نوافل اور ذکر خیر کی توفیق بخشے، آمین
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں
؎روزہ اللہ اور انسان کے درمیان ایک ایسی عبادت ہے جس سے اللہ کے سوا کوئی آگاہ نہیں ہوتا لہذا اللہ کے علاوہ کوئی اور اس کا اجر ادا نہیں کر سکتا]۔
آپکو بھی رمضان بہت بہت مبارک ہو

اللٰہ تعالیٰ ہمیں نیک کاموں ، کثرتِ تلاوتِ قرآن پاک، نوافل اور ذکر خیر کی توفیق بخشے، آمین
آمین الہی آمین
 
Top