سید ذیشان

محفلین
مجھے تو کافی انتظار ہے اس فلم کا۔ اس سے پہلے مصری ڈائریکٹر مصطفیٰ اکد نے مسیج فلم بنائی تھی جو مجھے پسند آئی تھی-
 
چلئے بہتر ہے اللہ کرے کامیاب ہو کوئی متنازع چیز نہ ہو تو مزا آ جائےپتہ نہیں ایسی چیزوں میں تھوڑی سی بھی چوک ہوتی ہے تو بہت بڑی بات ہو جاتی ہے ۔
اس سلسلہ میں انھوں نے ایران اور ترکی کے علما کے ساتھ بات چیت تو کی ہےجنھوں نے اس کے بارے میں مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں کافی ساری ایرانی فلمیں دیکھ چکا ہوں جن میں یہ بھی شامل ہے :)
اگر وقت ملے تو ایک لڑی میں اپنی پسندیدہ ایرانی فلموں کے بارے میں بتائیے گا۔ ایرانی سنیما کی بہت تعریفیں سُنی ہیں، اب دیکھنا بھی چاہوں گا۔ :)
 

سید ذیشان

محفلین
اگر وقت ملے تو ایک لڑی میں اپنی پسندیدہ ایرانی فلموں کے بارے میں بتائیے گا۔ ایرانی سنیما کی بہت تعریفیں سُنی ہیں، اب دیکھنا بھی چاہوں گا۔ :)

یہ فلمیں ہالی وڈ سے مختلف ہیں اور ان کی رفتار ذرا سست ہوتی ہے تو شروع میں شائد عجیب لگیں۔ اسی فلم "رنگِ خدا" سے ابتدا کریں- اس کے علاوہ ایک اور فلم ہے "بچہ ہائے آسمانی" وہ بھی اسی ڈائریکٹر "مجید مجیدی" کی ہے- 2011 میں ایک ایرانی فلم نے اوسکر جیتی جس کا نام ہے "جدائیِ نادر از سیمین" اور انگریزی میں A Separation کے نام سے بیچی گئی۔
مجید مجیدی تو میرے پسندیدہ ڈائریکٹرز میں سے ہیں۔ ان کی کہانیاں بہت معصوم سی ہوتی ہیں اور معاشرے میں اچھائی پر مبنی ہوتی ہیں۔ ہالی وڈ کی طرح ان میں مار دھاڑ نہیں ہوتی۔
 
یہ ایرانی ڈائریکٹر مجید مجیدی کی ایک فلم ہے جو میری پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس میں ایک نابینا بچے کی کہانی بیان ہوئی ہے جس کا والد اس کو اپنے لئے ایک مصیبت سمجھتا ہے۔ معصوم سی فلم ہے جو کہ بچوں کو بھی دکھائی جا سکتی ہے۔



حسان خان آپ کو شائد پسند آئے کہ اس میں ایران کے خوبصورت نظارے بھی ہیں اور دیہی زندگی کی بھی جھلک ہے۔

http://www.imdb.com/title/tt0191043/
ColourofPara.jpg
ڈاؤن لوڈ پہ لگا دی ہے،

اگر کوئی اور ڈاؤن لوڈ کرنا چاہے تو کلک کرے
 

جیہ

لائبریرین
میرے فلم کی کلاس میں گذشتہ سال یہ فلم دکھائی گئی تھی ۔
بہت زبردست ہے ۔
ماجد مجیدی میرے فیوریٹ ڈائریکٹر ہیں بلکہ ماس کمیونیکیشن کے انٹرویو میں میں نے یہی کہا تھا کہ میرے فیوریٹ ڈائریکٹر یہ ہیں۔
مگر فلموں سے پتہ نہیں کیوں اب میری دلچسپی ختم ہو تی جا رہی مزا نہیں آتا اب
۔پچھلے تین سال میں تقریبا 400 فلمیں دیکھی میں نے ۔
فلم کی کلاس؟؟؟ وضاحت پلیز
 

زبیر مرزا

محفلین
کافی پہلے دیکھی تھی (زبردستی بھائی کے کہنے پہ) ڈی وی ڈی رکھی ہے کہیں - پھر دیکھتا ہوں اسے
شئیر کرنے ، تبصرہ فرمانے ، یاد دلانے کا شکریہ
 

سید ذیشان

محفلین
کافی پہلے دیکھی تھی (زبردستی بھائی کے کہنے پہ) ڈی وی ڈی رکھی ہے کہیں - پھر دیکھتا ہوں اسے
شئیر کرنے ، تبصرہ فرمانے ، یاد دلانے کا شکریہ

زبردستی والی بات بھی خوب کہی۔ مجھے یاد ہے میرا کزن (جو کافی مذہبی ہے) ایک دن ہاسٹل میں "بچہ ہائے آسمانی" کی سی ڈی لے کر آیا۔ مجھے تو ہائی کوالٹی ہالی وڈ فلمیں دیکھنے کی عادت تھی تو میں نے اسے کہا کہ یہ کیا فضول چیز لے آئے، اوپر سے اردو ڈبنگ بھی بہت فضول تھی۔ میں نے اسے سنائی بھی کہ تم لوگ تو فلموں کے خلاف ہو تو یہ فلم کیوں دیکھ رہے ہو۔ :p
خیر اس وقت تو یہ فلم نہیں دیکھی۔ بعد میں مجھے یہ انگریزی سب ٹائٹلز کیساتھ ڈی وی ڈی میں مل گئی۔ جب دیکھی تو مجھے افسوس ہوا کہ اس بے چارے کو مفت میں اتنا کوسا کیونکہ یہ تو بہترین فلم ہے۔ اس کے بعد سے مجید مجیدی کی تمام فلمیں دیکھ ڈالیں۔ :)
 
Top