رنگ نظام رباعیات سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ وبرکاتہ

دعائے شاعر

یارب! مرا ذوق خوش قرینہ ہو جائے
دریائے بلاغت کا سفینہ ہو جائے
وہ زور بیاں بخش کہ میرا ہر شعر
الفاظ و معانی کا مدینہ ہو جائے

سید نصیر الدین نصیر​
 
عن عائشة ان النبي كان يقول اللهم اجعلني من الذين إذا احسنو استبشرو واذا اساؤ استغفروا (الحديث)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بیشک حضور علیہ الصلوۃ والسلام یہ دعا فرمایا کرتے تھے
"اے اللہ مجھے ان لوگوں میں سے بنا جب وہ نیکی کریں تو خوش ہوں اور جب ان سے گناہ سرزد ہو جائے تو استغفار کریں۔"

التجائے عبد بحضور معبود

گزرے مری عمر، تجھ سے ڈرتے ڈرتے
توفیق یہ مل جائے کہ مرتے مرتے
جاری ہو مری زباں پہ اللہ اللہ
دم نکلے ترا ہی ذکر کرتے کرتے

سید نصیر الدین نصیر​
 
رَبَّنَا ظَلَمۡنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ (القرآن)
ترجمہ: اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر زیادتی کی اور اگر تو ہمیں نہ بخشے اور ہم پر رحم نہ فرمائےتو ہم ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔ (23:7)
عاصی کی صدا

عاصی ہے، بہ اعمال قلیل آیا ہے
مجرم ہے، مگر بلا وکیل آیا ہے
مایوس نہ پھیر، بخش دے جرم اس کے
در پر ترے اک عبد ذلیل آیا ہے

سید نصیر الدین نصیر​
 
وَ لَا تُخۡزِنَا یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ (القرأن)
ترجمہ:"اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا"(194:3)

التجا بحضور حق

وہ پیار، وہ چاہ کون دے گا مجھے
اس بھیڑ میں راہ کون دے گا مجھے
مجھ پر تو نہ بند کر در فضل اپنا
مجرم ہوں، پناہ کون دے گا مجھے

سید نصیر الدین نصیر​
 
رَّبِّ اَنۡزِلۡنِیۡ مُنۡزَلًا مُّبٰرَکًا وَّ اَنۡتَ خَیۡرُ الۡمُنۡزِلِیۡنَ°(القرأن)
ترجمہ:اے میرے رب ! مجھے برکت والی جگہ اتار اور تو ہی سب سے بہتر اتارنے والا ہے۔(29:23)
ندائے مسافر

ایسے میں حصول مدعا مشکل ہے
منزل ہے بعید، راستا مشکل ہے
مشکل ہے یہ سب نہ چاہنے تک تیرے
تو چاہے تو تیرے لیے کیا مشکل ہے

سید نصیرالدین نصیر​
 
وَ لَا تُخۡزِنِیۡ یَوۡمَ یُبۡعَثُوۡنَ(القرأن)
ترجمہ:"اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب لوگ اٹھائے جائیں گے۔"(87:26)

صدائے فقیر

عالم پہ سدا کا راج رکھنے والے
عزت کا سروں پہ تاج رکھنے والے
بے لاج ہوں، میری لاج ہے تیرے ہاتھ
رکھ لے میری لاج،لاج رکھنے والے
سید نصیر الدین نصیر​
 
اِنَّ رَبَّکَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَۃِ ؕ(القرآن)
ترجمہ:"بے شک آپ کا رب کشادہ مغفرت والا ہے۔"(32:53)

عطائے محض

حاجات کی ناؤ کھے رہا ہے پھر بھی
احسان سے کام لے رہا ہے پھر بھی
میں جرم پہ جرم کر رہا ہوں، لیکن
قربان ترے کہ دے رہا ہے پھر بھی

سید نصیر الدین نصیر​
 
رَبِّ لَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدًا(القرآن)
ترجمہ:"اے میرےرب مجھے اکیلا نہ چھوڑنا۔"(89:21)

التجا بحضور باریِ تعالی

ستار ہے تو، نہ کر مجھے بے پردہ
میں ہاں ترے بُوہے دا قدیمی بَردا
تنہا اِستادہ ام بہ دشت غربت
رَبِّ احفَظُنِی وَلَا تَذَرۡنِیۡ فَرۡدَا


سید نصیر الدین نصیر
 
وَ لَا تُخۡزِنِیۡ یَوۡمَ یُبۡعَثُوۡنَ(القرأن)
ترجمہ:"اور مجھے رسوا نہ کرنا جس دن سب لوگ اٹھائے جائیں گے۔"(87:26)
اے سب کے خالق و مالک

تجھ پر تو عیاں ہے کم نگاہی میری
لے ڈوبے نہ کل یہ رو سیاہی میری
رکھ احسن تقویم ہی کے زمرے میں
مٹی نہ خراب ہو الہی میری

سید نصیر الدین نصیر
 
التجا بحضور رب تعالی

عزت ہے مری تیرے حوالے مولا
ذلت کی حیات سے بچا لے مولا
مختاج بنا کے دے نہ بستر کی سزا
چلتے پھرتے مجھے اٹھا لے مولا

سید نصیر الدین نصیر​
 

محمد وارث

لائبریرین
یا علی الااعلی

دشمن ہے سماج یا علی الا اعلی
مشکل میں ہوں آج یا علی الا اعلی
زہرا و محمد و علی کے صدقے
رکھ لے مری لاج یا علی الا اعلی

سید نصیر الدین نصیر​
سیما علی سید عمران محمد عبدالرؤوف
ردیف میں ایک الف شاید زیادہ ہو گیا ہے، اسے علی الاعلیٰ ہونا چاہیئے۔
 
اصلی داتا سے مانگ

رزاق جہاں، رب تعالی وہ ہے
جواد و غنی، برتر و بالا وہ ہے
کیوں مانگ رہا ہے مانگنے والوں سے
اللہ سے مانگ !کے دینے والا وہ ہے

سید نصیر الدین نصیر​
 
Top