روبی آن ریلس: ٹیوٹوریل کلاسیز

سلام مسنون!

اردو میں تکنیکی موضوعات خصوصاً‌ جدید تکنیکوں پر کتابوں، مضامین اور دیگر تدریسی مضامین کی قلت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے فوری ویب ڈیویلپمینٹ کے لئے اب تک کے سب سے معتبر اور معروف فریم ورک روبی آن ریلس پر با قاعدہ ٹیوٹوریل کلاسیز لینے کا عزم کیا ہے۔ مختصراً‌ اس کا خاکہ بیان کیئے دیتا ہوں بقیہ انشاء اللہ تسلسل میں احباب سے گفتگو کے دوران مزید تفصیلات از خود سامنے آ جائیں گی۔

- سب سے پہلے ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند احباب کی فہرست چاہئے ہوگی۔ نام، برقی رابطہ اور موجودہ صلاحیتوں کی تفصٰل کے ساتھ۔ واضح رہے کہ ٹیم میں شمولیت کے لئے کم از کم کسی ایک ڈاٹابیس اور کسی ایک پروگرامنگ لینگویج سے تھوڑی بہت واقفیت ضروری ہے۔
- احباب کی تعداد، اور موجودہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ایک عدد پروجیکٹ (مثلاً‌ ورک فلو مینیجمینٹ‌یا لائبریری مینیجمینٹ‌ یا کچھ اور) کا خاکہ ترتیب دیا جائے گا اور باہمی شراکت سے اس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
- پھر سبھی کو ایک مشترکہ ڈیولپمینٹ پلیٹفارم پر مشترکہ پروجیکٹ کے لئے ریجسٹر کر دیا جائے گا۔
- اس کے بعد مرحلہ وار ہر ہر مرحلے (جس کے لئے دورانیہ پہلے سے متعین ہو گا) پر محادثہ، پلاننگ، کوڈنگ، ڈاکیومینٹیشن کیا جائے گا جس میں ٹیم کا ہر فرد اپنا حصہ شامل کر سکے گا اور تبدیلوں کو پوری طرح سمجھ سکے گا۔ کو آرڈینیٹر کا فریضہ انجام دینے والے فرد کی ذمہ داری لوگوں کی کوڈنگ کی خامیوں کی اصلاح اور فورم پر اس ضمن میں ضروری ہدایات دینا شامل ہوگا۔
- اگلے مرحلے میں جو کچھ کیا جانا ہو گا اس کے لئے خارجی مطالعے کے روابط اور ضروری تیاریوں سے پہلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ نیز مرحلے کے اتمام کے بعد احباب کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق اس سیکشن کی تیاری کے لئے ویڈیو ٹیوٹوریل، تحریری و تصویری ٹیوٹوریل کی تیاری کی ذمہ داری دی جائے گی۔ اور ان سب کو مع تمثیلی کوڈ کے آئندہ کے لئے دستیاب کرایا جائے گا۔

اس طرح انشاء اللہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس ایک لائیو پروجیکٹ ڈیویلپمینٹ‌ کے لئے اردو میں ویڈیو ٹیوٹو ریل، تصویری ای بک اور کوڈ بیس دستیاب ہوگا۔ جس سے مستقبل میں کوئی بھی استفادہ کر سکے گا۔

اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو دوسرے میدانوں میں بھی ایسی کوششیں کی جا سکیں گی انشاء اللہ۔

لیکن اس خاکے پر حتمی مہر آپ احباب اور محفل کے ذمہ داران کی رائے سے ہی لگے گی۔ اور اس کی ابتدا دسمبر کے اواخر میں ہی کی جا سکتی ہے کیوں کہ اس سے قبل لائبریری ماہ کا انعقاد بھی قطار میں ہے جس میں خلل نہیں ‌ڈالا جانا چاہئے۔ ہاں اس دوران ابتدائی آگاہی کے خاطر کچھ مواد کے روابط فراہم کئے جا سکتے ہیں۔

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابن سعید، آپ کے اس اعلان کی سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو میرا مکمل تعاون حاصل رہے گا اور اس سے میرے علاوہ دوسروں کو بھی اس طرح کا سلسلہ شروع کرنے کی تحریک ملے گی۔ فورم پر کورس آفر کرنے کے سلسلے میں کچھ انفراسٹرکچر سیٹ اپ کرنے کی ضرورت بھی پیش آئے گی۔ اس سلسلے میں بھی انشاءاللہ آپ کے ساتھ صلاح مشورہ جاری رہے گا۔
 
واللہ نبیل بھائی سچ پوچھئے تو آپ کے اس مراسلے سے میری ڈھارس بندھی ہے۔ ورنہ میں‌ تو خائف تھا کہ جلد یا بدیر محکمہ جاتی پھٹکار پڑنے والی ہے سعود میاں پر اتنی لمبی چوڑی پلاننگ کو لیکر۔

اب دیگر احباب کی رائے کا انتظار ہے دیکھتے ہیں‌ ہماری ٹیم میں کتنے لوگ شریک ہونگے۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس سی شارپ کا تھوڑا سا علم ہے، ڈیٹابیس کی اتنی سمجھ نہیں لیکن امید ہے کام چلے گا۔ اور روبی آن ریلز سیکھنا میرے لیے دلچسپ ہوگا۔ پوری کوشش ہے آپ کے ساتھ چل سکوں۔ بطور طالب علم میرا نام لکھ لیں۔
وسلام
 
مبارک باد

السلام علیکم!
اردو کے تئیں آپ کا یہ جذبہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی۔ اللہ آپ کو اس نیک مقصد میں کامیاب کرے۔ اگر ناچیز کسی لائق ہو تو حکم فرمائیں۔
والسلام
 
اوہ شکیل بھائی خیریت تو۔

یہ اتنے عرصے بعد آج آپ سے پہلا مراسلہ سرزد ہوا! اب تو یہی کہوں گا کہ اللہ آپ کے مراسلوں میں برکت دے۔ اب ذرا محفلین کو اپنا تعارف بھی دے ڈالئے۔ تعارف کے زمرے میں ایک عدد دھاگہ کھول لیجئے۔ آپ کے لئے فی الحال تو یہی حکم ہے، ویسے جب یہ سلسلہ شروع ہو جائے گا تو آپ کی موجودگی احباب کے لئے یقیناً بہت نفع بخش ہوگی ان شاء اللہ۔
 
شاکر بھائی آپ تو متوقع ارکان میں سر فہرست تھے ہی بس آپ کے اس مراسلے نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی۔ واللہ میں نے بہت دور تک پروگارم ترتیب دے رکھے ہیں اپنے دماغ میں۔ بس تکنیکی احباب کی قلت سے مار کھا جاتا ہوں۔
 
خوشی بیٹا ہمیں خوشی ہو گی آپ کو کچھ بھی سکھا کر۔ بس آپ اپنی تکنیکی استعداد کے تعلق سے اگر کچھ بتا سکیں تو مجھے نصب العین متعین کرنے میں سہولت ہوگی۔ آپ چاہیں تو یہیں بتا دیں یا مجھے ذاتی پیغام بھیج کر بتا دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کسی زمانے میں سی، سی پلس پلس، کوبول، بیسک، ویژوئل بیسک، فورٹران وغیرہ وغیرہ پر ہاتھ صاف کیا تھا۔ اوریکل، م س ایکسس اور ڈاس کے وقت کی ڈیٹا بیسز پر کام کیا تھا۔ اب تقریباً صفر ہو چکا ہوں۔ تاہم پوری کوشش کے ساتھ کام کروں گا۔ میرا نام بھی درج کر لیا جائے
 

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
جناب مجھے بھی سب سیکھنے کا شوق ہے لیکن میرا ڈیٹا بیس اور پی ایچ پی سے ازراہ مزاق تھوڑا بہت تعلق ہے۔
اُمید ہے آپ کے اس سبق کا شگرد بن سکوں گا
ڈیٹا بیس میں مجھے مائی سیکول پسند ہے اس پر ہاتھ پاوں مار سکتا ہوں۔

شکریہ ابن سعید
 

فخرنوید

محفلین
روبی آن ریلس :
مزاقآ یہ بھی بتا دیں یہ ہوتا کیا ہے اور اس کا تعارف کیا ہے؟
پھر اس کے بعد
یہ بتا دیں اس کا ایڈیٹر سافٹ وئیر کہاں سے میسر ہو گا۔

جس کا تعارف ہی نہیں اس پر کیا سوچنا ہوگا۔ ابھی تو یہی سوچ رہا ہوں یہ ہے کیا۔

شکریہ ابن سعید
 
محترم فخر نوید صاحب روبی آں ریلس کیا ہے یہ تو کورس کے دوران آپ ہی بتائیں گے پھر بھی کورس کی ابتدا سے پہلے ہی یہ بتا دیتا ہوں کہ روبی ایک آبجیکٹ اوریئنٹیڈ پروگرامنگ لینگویج ہے جس کے سنٹیکس نیچرل لینگویج کے بہت قریب ہیں۔ بیک اینڈ مین اسی پروگرامنگ لینگویج کا استعمال کر کے ایک فریم ورک ترتیب دیا گیا جس میں ڈھیر سارے کنوینشن کے چلتے بہت ساری کنفیگیوریشنز سے نجات مل گئی۔ اور ویب ڈیویلپمینٹ انتہائی آسان ہوتا چلا گیا۔ اسی فریم ورک کا نام روبی آن ریلس ہے۔ بقیہ تفصیلات کے لئے گوگل سے رجوع کیجئے ورنہ انتظار فرمائیے کلاسیز کے شروع ہونے کا۔

آپ کی اطلاع کے لئے عرض‌کر دوں کہ میرے خٰال سے پی ایچ پی ڈیویلوپرس اس کے اچھے ٹارگیٹ ہیں۔
 

فرخ

محفلین
فرخ‌ بھائی یہ ہمارے والد صاحب کو کیسی بھرمانے والی اطلاعات پہونچا رہے ہیں آپ؟

جنابِ عالی، میرا مطلب آپ کے والد نہیں، بلکہ آپ ہی تھے۔ میں‌نے صرف نام مختصر کرنے کی کوشش کی تھی۔

تو پھر ابن سعید بھائی، یہ روبی صاحبہ کو کہاں‌الجھا رہے ہیں آپ؟ :rolleyes:
 
Top