کئی اھباب اس قسم کے سوال کرتے ہیں اس لئے یہ مراسلہ یہاں نقل کر رہا ہوں۔
قدیر احمد نے کہا:
سعود صاحب: میں پروگرامنگ سے بالکل ناواقف ہوں۔ براہِ کرم درج ذیل سوالات کے جواب دے کر شکریہ کا موقع دیجیے۔
روبی اور روبی آن ریلس میں کیا فرق ہے؟ یہ ویب کے لیے ہے یا ایپلیکیشن بنانے کے لیے بھی؟ ان کا سکوپ کتنا ہے؟ مطلب اس کا استعمال کتنا ہوتا ہے؟ کیا یہ ڈاٹ نیٹ فریم ورک میں استعمال ہو سکتی ہے؟ اور یہ اوبجیکٹ اورینٹڈ کیا بلا ہوتی ہے؟ میں اگر ایک پروفیشنل پروگرامر بننا چاہوں تو یہ میری کتنی مدد کرے گی؟ ایک پروفیشنل پروگرامر بننے کے لیے کیا کیا سیکھنا چاہیے؟
توجہ اور جواب کا طالب
قدیر احمد
اتنے سارے سوال ایک ہی بار میں، اللہ خیر!
روبی ایک پروگرامنگ زبان ہے جو آبجیکٹ اورینٹیڈ ہونے کے ساتھ انسانی زبان سے کافی حد تک مطابقت بھی رکھتا ہے۔ یہ سسٹم ایڈمنسٹریشن ٹول ڈیویلپمینٹ سے لیکر گرافک یوزر انٹرفیس کے ساتھ عام استعمال کے ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جی ہاں اسے ڈاٹ نیٹ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے، گر چہ مجھے یہ تجربہ کرنے کا اتفاق نہیں ہوا۔
جبکہ روبی آن ریلس ایک ویب ڈیویلپمینٹ فریم ورک ہے جس کے بیک اینڈ میں روبی پروگرامنگ لینگویج مستعمل ہے۔
روبی 1993 کے کے اوائل میں وجود میں آئی اس لئے ابھی کافی نئی زبان ہے جبکہ ریلس 2004-2005 کے آس پاس کی چیز ہے۔ اس کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ اتنے مختصر عرصے میں خاصی ترقی کر چکا ہے خاص کر اوپن سورس کمیونیٹیں میں۔
آبجیکت اورینٹیڈ پروگرامنگ ایسی پروگرامنگ کو کہتے ہیں جس میں عام اشیاء اور مادی چیزوں اجزاء و افعال کو ماڈل بنا کر پروگرامنگ کی جاتی ہے۔ اسے بہتر طور پر سمجھنے کے لئے اسے کرنا ضروری ہے۔
ویسے مزید وضاحت کے لئے وکیپیڈیا سے رجوع کیجئے۔
پروفیشنل پروگرامر بننے کے لئے کم از کم ایک پروگرامنگ زبان سے کلی واقفیت اور اس سے متعلق دوسرے اجزا سے کم از کم گزارے بھر کی وقفیت نیز انٹرنیٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
والسلام!