شکیب جلالی روتے ھیں دل کے زخم تو ہنستا نہیں کوئی اتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے

صائمہ شاہ

محفلین
یہ جلوہ گاہ ناز تماشائیوں سے ہے
رونق جہاں کی انجمن آرائیوں سے ہے

روتے ھیں دل کے زخم تو ہنستا نہیں کوئی
اتنا تو فائدہ مجھے تنہائیوں سے ہے

دیوانہ حیات کو اک شغل چاہئیے
نادانیوں سے کام نہ دانائیوں سے ہے

قید بیاں میں آئے جو نا گفتنی نہ ہو
وہ رابطہ جو قلب کی گہرائیوں سے ہے

نادم نہیں ہوں داغ فرومائیگی پہ میں
تیرا بھرم بھی میری جبیں سائیوں سے ہے

شکیب جلالی
 
محمداحمد

لائبریرین
محمد وارث

ایک سوال:

وارث بھائی! کیا کسی پری فکس پر اُس پری فکس کے تحت موجود انتخاب کا ربط نہیں دیا جا سکتا؟

مثلاً اگر اس غزل کے عنوان کے ساتھ شکیب جلالی کے سبز رنگ پری فکس پر کلک کیا جائے تو یہ ربط ہمیں ہم شکیب جلالی کے موجود انتخاب تک لے جائے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
احمد صاحب ممکن ہے لیکن صرف پسندیدہ کلام زمرے میں، یعنی جب یہ تھریڈ کھلا ہوگا تو ممکن نہیں اور جب یہ تھریڈ حالیہ پیغامات میں ظاہر ہو رہا ہوگا تب بھی نہیں۔ لیکن پسندیدہ کلام زمرے میں جا کر آپ پری فکس پر کلک کریں گے تو وہ اس پری فکس کے تمام تھریڈز دکھا دے گا۔
 
شکریہ اس فوری جواب کا۔ اور معلومات کا بھی۔

اگر تھریڈ کے اندر بھی ہوتا تو کیا ہی خوب ہوتا۔ :daydreaming:
 
Top