روجر فیڈررنے فرنچ اوپن جیت لیا

نبیل

تکنیکی معاون
federer1.jpg


federer2.jpg

بالآخر روجر فیڈرر نے فرنچ اوپن 2009 جیت کر ٹینس کے تمام گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے اور اس کے ساتھ سب سے زیادہ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ روجر فیڈرر نے پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کا فائنل جیتا ہے۔ گزشتہ تین سال سے مسلسل روجر فیڈرر کو فرنچ اوپن کے فائنلز میں رافیل ندال کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا ہے۔ فائنل میچ کے بعد روجر فیڈرر نے اسے اپنے کیریر کی سب سے بڑی فتح قرار دیا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ہائے بیچارہ نڈال، بالآخر فرنچ اوپن میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ گنوا بیٹھا۔ پہلی بار کلے کورٹ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنا یقینا فیڈرر کے کیریئر کا اہم سنگ میل ہے۔ اب پیٹ سمپراس کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد اس کی نظریں ویمبلڈن جیت کر جلد از جلد سب سے زیادہ گرینڈ سلام جیتنے والا کھلاڑی بننے پر مرکوز ہوں گی۔ ویمبلڈن کے لیے نیک خواہشات :)
 
Top