انا للہ و انا الیہ راجعون!
اللہ کریم مغفرت فرمائے۔ امید ہے ان کو مرنے کے بعد کچھ سکون آگیا ہو گا۔ ایک تکلیف دہ دور ختم ہوا ایک جینئن اداکارہ کا۔
اداکارہ روحی بانو نے علم نفسیات میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی تھی اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں اورفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اورصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ 2 شادیاں ناکام ہوئیں۔ اکلوتا بیٹا بھری جوانی میں قتل ہو گیا۔ والدہ کی موت پراسرار حالات میں ہوئی۔ قاتلانہ حملہ ہوا۔ ڈکیتی ہوئی۔اور سب سے بڑا عذاب تنہائی۔ ان سب چیزوں نے ذہنی طور پر ہلا کر رکھ دیا اور سیدھے لفظوں میں پاگل ہو گئیں۔ ایک اور بات جو شاید کم لوگوں کو معلوم ہو۔ روحی بانو بھارت کے عالمی شہرت یافتہ طبلہ نواز استاد ذاکر حسین کی بہن تھیں اور استاد اللہ رکھا کی بیٹی تھیں۔ پتا نہیں پیچھے کوئی بچا ہے ان کا یا نہیں جس کے لیے ان کی وفات پر صبر کی دعا کی جا سکے۔
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے